لیکوریا سے مراد خواتین کے اندام نہانی یا وجائنا سے ہونے والا وہ ڈسچارج ہوتا ہے جو کہ سفید یا شفاف اور بے بو ہوتا ہے اور جس کا سامنا ہر لڑکی یا عورت کو بلوغت کے بعد کرنا پڑتا ہے ۔ یہ عام طور پر بے بو ہوتا ہے اور جس کا سبب جسم میں ہونے والی ہارمونل تبدیلی ہوتی ہے ۔
مگر بعض اوقات اس کی رنگت پیلی ہوسکتی ہے یا پھر اس میں کسی قسم کے بو بھی ہو سکتی ہے ۔ اگر ایسا کچھ ہو تو یہ اس بات کی نشانی ہوتی ہے کہ اندام نہانی میں کسی قسم کا انفیکشن ہو رہا ہے ۔ جو کہ بڑھ کر کئی قسم کی پیچیدگیوں کا سبب بھی بن سکتا ہے
لیکوریاکی اقسام
بنیادی طور پر خواتین کے اندام نہانی سے دو قسم کے لیکوریا کا اخراج ہوتا ہے
فزیالوجیکل لیکوریا : یہ ہر عورت میں نارمل ہوتا ہے اور جسم کے مدافعتی نظام کے سبب ہوتا ہے۔ اور اس کا مقصد اندام نہانی کو نم اور اس کے عضلات کو ایکٹو رکھنے کے لیۓ ہوتا ہے
انفلامیٹری لیکوریا : اس قسم کا لیکوریا اندام نہانی کی اندرونی سوزش کا سبب ہوتا ہے ۔ جس کی وجہ سے اندام نہانی سے ایسے مائع کا اخراج ہوتا ہے جس کا رنگ پیلا اور اس میں سے مچھلی جیسی بری بو آتی ہے۔ اس کا سبب اندام نہانی میں ہونے والا انفیکشن ہو سکتا ہے
علامات
گاڑھا سفید یا پیلا اخراج
پیٹ کے نچلے حصے میں درد
دخول کے وقت شدید درد
اندام نہانی میں خارش
رک رک کر پیشاب جلن کے ساتھ آنا
قبض
تھکن اور کمزوری
گاڑھے اخراج میں سے آنے والی بری بو
وجوہات
جب ہمارے جسم میں زہریلے مادے جمع ہوجاتے ہیں اور جسم ان کو خارج کرنے میں ناکام ہو جاۓ تو اس صورت میں یہ زہریلے مادے بچے دانی سے میوکس جھلی کے ذریعے خارج ہوتے ہیں جس کو لیوکوریا کا نام دیا جاتا ہے جس کے اخراج کی کچھ وجوہات اس طرح ہو سکتی ہیں
بہت زیادہ مصالحے دار اور چکنائی والے غیر صحت مند کھانے
ذہنی دباؤ کے سبب ہونے ہارمون کے نظام میں خرابی
اندام نہانی کی صفائی کا خیال نہ رکھنا
جنسی تعلق کے دوران اووری کی خرابی
لیکوریا سے نجات کے لیۓ کچھ عام اقدامات
لیکوریا کی زیادتی خواتین کو وقت سے پہلے بوڑھا کر دیتی ہے ۔ اور کئی پیچیدگیوں کا بھی سبب بن سکتی ہے جس میں بانجھ پن بھی شامل ہے ۔ اس وجہ سے لیکوریا کو روکنا ضروری ہے اس کو روکنے کے لیۓ طرز زںدگی میں تبدیلی ضروری ہے ۔
غذا
زیادہ سے زیادہ پانی پینے کی عادت ڈالیں ۔ تازہ پھلوں اور سبزيوں کا استعمال کریں ۔ جن میں کیلے ، اورنج ، لیموں ، آلوچہ سبز سبزیاں ، دہی وغیرہ کا استعمال کیا جاۓ ۔اس کے علاوہ ادرک ، لہسن ، سونف اور دھنیۓ کا استعمال بھی اس حالت میں بہت مفید ہوتا ہے ۔ گندم ، چاول اور پروٹین سے بھر پور غذاؤں کا استعمال کیا جاۓ
صفائی
ظاہری صفائی کے ساتھ ساتھ جسم کی اندرونی صفائی کا خصوصی اہتمام کیا جاۓ ۔ صاف زیر جامہ کا استعمال کیا جاۓ ۔ ایسے صاف ستھرے کپڑے پہنیں جس میں ہوا داخل ہو سکے ۔ اس وجہ سے ماہرین عام طور پر سوتی کپڑے پہننے کا مشورہ دیتے ہیں
ورزش
ورزش جہاں جسم کے باقی حصوں کی صحت کے لیۓ بہت ضروری ہوتا ہے ۔ وہیں انسان کی جنسی زںدگی کے لیۓ بھی بہت ضروری ہے لیکوریا کےمریض خواتین کے لیۓ بھی ورزش ان کی صحت پر بہت مثبت اثرات مرتب کرتی ہے
لیکوریا کے علاج کے گھریلو ٹوٹکے
لیکوریا کے علاج کے لیۓ کچھ نسخے سینہ بہ سینہ چلے آۓ ہیں جو کہ بہت تیر بحدف ہوتے ہیں اور اس کی شدت اور زيادتی کو کم کرنے میں بہت مددگار ثابت ہوتے ہیں
چاول کو ابالنے کے بعد اس کا پانی پینا لیکوریا کو کم کرنے میں بہت مددگار ثابت ہوتا ہے
ایک لیٹر پانی کو ابال لیں اور اس میں تین چمچ میتھی دانہ شامل کر دیں اور اس وقت تک ابالیں جب تک کہ پانی آدھا رہ جاۓ ۔ اس کے بعد ہر روز صبح نہار منہ ایک پیالی پی لیں اس سے قدرتی طور پر لیکوریا ختم ہو جاتا ہے
ایک گلاس پانی لے لیں اور اس میں ایک چمچ لیموں کا رس شامل کر لیں اور اندام نہانی کو اس سے دھولیں
اندام نہانی کو نیم والے پانی سے دھوئيں
ڈاکٹر سے کب رجوع کریں
ماہواری کے دنوں کے بعد کچھ دن لیکوریا ہونا ایک نارمل عمل ہے لیکن اگر اس کی شدت زیادہ ہو اور اس میں کسی قسم کی بو بھی ہو ۔ تو اس سے مراد انفیکشن بھی ہو سکتا ہے ۔ جو کہ بڑھ کر بہت سارے مسائل کا سبب بھی بن سکتا ہے اس وجہ سے کمزوری ہونے کی صورت میں ماہر امراض نسواں سے رابطہ ضروری ہے
مرہم کی ایپ ڈاون لوڈ کرنے کے لیۓ یہاں کلک کریں
Android | IOS |
---|---|
ماہر اور تجربہ کار ماہر امراض سے آن لائن رابطے کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ وزٹ کریں یا پھر 03111222398 پر رابطہ کریں