لیکوریا خواتین کی ایسی بیماری ہے جس کے بارے میں وہ کسی کو بتاتے ہوۓ ہچکچاہٹ کا شکار ہوتی ہیں نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ اس بیماری کے اثرات کے سبب خواتین اندر سے اتنی کمزوری کا شکار ہو جاتی ہیں کہ ان کے لیۓ شادی کے بعد ماں بننا ایک دشوار امر ہو جاتا ہے ۔
خواتین کی بہت سی بیماریاں ایسی ہیں جن کے بارے میں بات نہیں کی جاتی لیکوریا بھی ان بیماریوں میں سے ایک ہے۔بہت سی لڑکیاں اور عورتیں اس انفیکشن میں مبتلا ہوتیں ہیں لیکن وہ شرمندگی کے باعث ایسی بیماری پر بات بھی نہیں کرتیں لیکن یہ غلط ہے ،کوئی بھی بیماری جب شدت پکڑتی ہے تووہ انسانی صحت کا بہت نقصان کر دیتی ہے۔
اکثر خواتین اپنا یہ مسئلہ ڈاکٹرز کو بھی بتانے سے گریز کرتیں ہیں جس کی وجہ سے یہ بڑھتاچلاجاتاہے۔یہ بیماری کئی وجوہات کی وجہ سے ہوسکتی ہے۔اس کا بروقت علاج بہت ضروری ہے۔یہ انفیکشن ہماری قوت مدافعت میں کمی کرتا ہے۔بہت سی خواتین اس مسئلے کی وجہ سے بہت پریشان ہوتیں ہیں۔اس انفیکشن کی وجہ ناقص غذااوررہن سہن کی وجہ سے بھی ہوسکتی ہے۔اس لیے ہمیں چاہیے کہ اگر یہ بیماری کسی بھی لڑکی کو ہووہ جلد ڈاکٹر سے معائنہ کرے۔
لیکوریا کیا ہے؟
لیکوریا عورت کی رحم سے نکلنے والاسفید یا پیلا رطوبت ہے۔اسے لیکوریا کہتے ہیں ۔ یہ بیماری عورتوں میں عام ہوتی ہے۔اس بیماری کے بہت نقصان ہیں جو عورت کی صحت پرمرتب ہوتے ہیں۔
لیکوریا کی اقسام
یہاں لیکوریا کی دو اقسام مندرجہ ذیل ہیں؛
فزیولوجیکل لیکوریا یا طبعی لیکوریا
لیکوریا کی یہ قسم تب ہوتی ہے جب ہارمونز میں تبدیلی آتی ہے ،یا لڑکیوں کے بلوغت کےوقت یا حیض کے سائیکل کے دوران اس کے علاوہ کم عمری میں سیکس کی ایکساٹمنٹ بھی اس لیکوریا کی وجہ بنتی ہے۔
اس حوالے سے مذید معلومات کے لیۓ یہاں کلک کریں
پتھولوجیکل لیکوریا
لیکوریا کی یہ قسم تب ہوتی ہےجب ہم نا مناسب غذا کا استعمال کرتے ہیں یہ لیکوریا صحت کی خرابی کی وجہ سے بھی ہوتا ہے۔جنیاتی ٹریک کی وجہ سے بھی یہ ہوسکتا ہے۔
لیکوریا کی وجوہات کیا ہیں؟
لیکوریا کی کیا وجوہات ہوسکتی ہیں اس کی علامات مندرجہ ذیل ہیں؛
نامناسب طرزِزندگی
غیرمتوازن کھانے کی عادت
ہارمونل تبدیلی
بدہضمی
فنگل انفیکشن
قبض
خون کی کمی
ذیابیطس
کثرتِ حیض
پریشانی یا صدمہ کاہونا
بہت سی لڑکیوں کو یہ بیماری حیض شروع ہونے کے ایک سال پہلے یا بعد میں ہوسکتا ہے۔بعض خواتین میں ڈلیوری کے بعداس مرض کا شکار ہوتی ہیں۔اس طرح کے معاملات یوٹرائن انفیکشن کی نشاندہی کرتے ہیں۔اس لیے فوری طور پرعلاج ضروری ہے تاکہ انفیکشن سے بچا جاسکے۔یہ مرض اچانک شدت اختیار نہیں کرتا۔لیکن یہ مرض خواتین کے تولیدی نظام کے دوسرے اجزاکو بھی نقصان دے سکتا ہے۔
لیکوریا کی علامات
لیکوریا کی علامات ہر عورت میں مختلیف ہو سکتی ہیں لیکن بعض میں ایک ساتھ کئی علامات ہوسکتی ہیں جو مندرجہ ذیل ہیں؛
اندامِ نہانی سے سفید یا پیلابدبودار مادےکااخراج
پنڈلیوں اور ریڑھ کی ہڈی میں درد
سستی اور کاہلی
پیٹ کے حصے میں بھاری پن
اندامِ نہانی میں خارش
نظامِ انہظام کے مسائل
چڑچڑاپن
ہمیں کیا کرنا چاہیے
زیادہ سےزیادہ پانی کا استعمال کریں۔
تازہ پھل اور سبزیوں کا استعمال کریں۔
اپنی غذا میں کیلا،سنترہ اور کینو کا شامل کریں۔
ہرےپتوں والی سبزیاں،دہی اور پیاز کا استعمال کریں۔
کاربوہائیڈریٹ والی غذاکا استعمال کریں۔
کم چکنائی والی چیزوں کا استعمال کریں۔
صفائی کا خاص خیال رکھیں۔
ذہنی دباؤ سے بچیں کیونکہ اس سےہارمونز کا توازن بگڑتا ہے۔
ہم نےاس بیماری کی وجوہات اور علامات تو جان لی ہیں ،لیکن یہ خواتین کا اتنا حساس مسئلہ ہے کہ اگرآپ کا یہ مسئلہ ٹھیک نہیں ہورہا تو آپ کو بروقت ڈاکٹر سے معائنہ کرنا چاہیے تاکہ اس انفیکشن سے نجات مل سکے۔اس کے لئے ہم مرہم۔پی۔کے کی وئب سائٹ سے گھر بیٹھے ماہر امراض نسواں کی اپائنمنٹ لے سکتے ہیں اور اس کے علاوہ وڈیو کال پر آن لائن کنسلٹیشن بھی لے سکتے ہیں۔