لیچی سرخ اور پیلی جلد والا میٹھا رس دار گودا اور ایک بڑے بیج کے ساتھ ایک چھوٹا گول پھل ہے۔ یہ ایشیاء میں ایک مقبول پھل ہے اور بہت سے میٹھے اور مشروبات جیسے جیلی، کاکٹیل اور آئس کریم میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
ایک طرف سخت گرمی ہے جس سے ہماری ساری توانائی ختم ہو جاتی ہے اور دوسری طرف ہمارے پاس موسم کے مختلف پھل ہوتے ہیں جو ہمیں گرمیوں میں صحت اور توانائی بخشتے ہیں۔ آم، خربوزے اور تربوز پہلے ہی ہمارے پھلوں کی ٹوکریوں میں اپنی جگہ بنا چکے ہوتے ہیں، اب وقت آگیا ہے کہ اس پھل کو اپنی ٹوکری میں شامل کریں۔
لیچی ایک نرم، سفید گلابی رنگ کا پلپی پھل ہے، جو ٹراپیکل علاقوں میں کاشت کیا جاتا ہے اور گرمیوں کے موسم میں بہت کم مدت کے لئے دستیاب ہوتا ہے۔ اسے آپ اپنے مدافعتی نظام کو بڑھانے سے لے کر خون کی گردش میں مدد کرنے تک کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔ یہ رسیلا اور مزیدار پھل صحت کے بہت سے فوائد کا حامل ہے۔ اس پھل کے بارے میں مزید جاننے کے لیے آپ تجربہ کار ڈاکٹر سے مرہم پہ رابطہ کریں یا پھر 03111222398 پہ کال کریں۔
لیچی کے بارے میں ایک تحقیق۔۔۔۔
ماہر غذائیت سمرن سینی کے مطابق، لیچی میں وٹامن سی کی زیادہ مقدار ہوتی ہے جو آپ کی قوت مدافعت کو بحال کرنے میں مدد دیتی ہے، اور آپ کی جلد کو صحت مند رکھتی ہے۔ یہ وٹامن ڈی سے بھی بھرپور ہوتا ہے۔ اس میں پانی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔ یہ ایک ایسا پھل ہے کہ جو آپ کو اس گرم موسم کے دوران ہائیڈریٹ رکھے گا۔ یہاں لیچی کے کچھ دیگر صحت کے فوائد ہیں جن سے آپ لطف اندوز ہونے کے ساتھ فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
۔1 جلد کی خوبصورتی کو بڑھاسکتی ہے
آپ کی جلد کے لیے لیچی ایک بہترین پھل ہے۔ یہ پھل بڑھاپے کی جھریوں اور داغ دھبوں کی علامات سے لڑنے میں مدد کر سکتا ہے۔ بڑھاپے کی بنیادی وجہ زیادہ شدید دباؤ کی وجہ سے پیدا ہونے والی چھائیوں کو بھی دور کرنے میں مدد کرسکتا ہے۔ اس میں وٹامن سی جلد کی خرابی سے لڑنے والے اینٹی آکسیڈنٹ کے طور پر کام کرتا ہے۔
۔2 قوت مدافعت کو بڑھاسکتی ہے
اس پھل میں سب سے اہم غذائی اجزاء وٹامن سی ہے، اور اس پھل میں ایک ہی سرونگ میں ایسکوربک ایسڈ کی روزانہ کی ضرورت کا 100 فیصد سے زیادہ حصہ موجود ہوتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہو سکتا ہے کہ یہ آپ کے مدافعتی نظام کو بڑھا سکتا ہے، کیونکہ وٹامن سی ایک بڑا اینٹی آکسیڈنٹ ہے اور یہ خون کے سفید خلیات کے کام کو بہتر بناتا ہے، جو آپ کے جسم کے مدافعتی نظام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
۔3 وزن کم کرنے میں مدد کرسکتی ہے
اس پھل میں غذائی ریشے کا ایک بہت بڑا ذریعہ موجود ہے جو وزن میں کمی کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ اس میں پانی کی زیادہ مقدار ہوتی ہے، اور اس میں چربی کی مقدار نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے جو اسے وزن میں کمی کے لئے ایک مثالی پھل بناتی ہے۔ اس میں کیلوری بھی بہت کم ہوتی ہے۔
۔4 کینسر کے خلاف لڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے
چین کی سیچوان یونیورسٹی کے ویسٹ چائنا اسپتال کے ایکسپریمنٹل آنکولوجی کی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ لیچی فروٹ پیری کارپ میں پولی فینولک مرکبات ہوتے ہیں جو اینٹی آکسیڈنٹ کے طور پر کام کرتے ہیں۔ اس پھل میں موجود مرکبات انسانی جگر کے کینسر کے خلیوں کے خلاف لڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اسے مختلف کینسروں کے خلاف ایک موثر روک تھام کے اقدام کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
۔5 ہاضمے میں مدد کرسکتی ہے
لیچی میں غذائی ریشے کی نمایاں مقدار موجود ہوتی ہے جیسا کہ زیادہ تر پھلوں اور سبزیوں میں ہوتا ہے، یہ آپ کے ہاضمہ کی صحت میں اضافہ کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔ اس سے آنتوں کی نقل و حرکت میں مدد ملتی ہے ۔ اس پھل کی وجہ سے ہاضمہ کی نالی سے کھانا آسانی سے منتقل ہونے میں مدد مل سکتی ہے، اور فائبر چھوٹی آنتوں کے ہموار پٹھوں کی پیریسٹالٹک حرکت کو بھی آسان کر سکتا ہے، یہ پھل غذا کی نالی سے کھانے کے گزرنے کی رفتار میں اضافہ کر سکتا ہے۔
۔6 اینٹی وائرل کے طور پر کام کرسکتی ہے
اس پھل کا وسیع پیمانے پر مطالعہ کیا گیا ہے۔ محققین کی جانب سے اینٹی وائرل صلاحیتوں کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ اس میں پائے جانے والے ایک مرکب لیٹچٹینن اے 2 جلد کی بیماری ہرپیز سمپلیکس وائرس اور کاکسکی وائرس سمیت بہت سے وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد گار ہوتی ہے۔
۔7 بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد کرسکتی ہے
اس پھل میں پوٹاشیم کی بے شمار مقدار موجود ہے، جس کا مطلب ہے کہ یہ آپ کے جسم کے فلوئیڈ کے توازن کو برقرار رکھنے میں مدد کر سکتا ہے اس میں سوڈیم کی مقدار بھی کم ہوتی ہے، فلوئیڈ کا توازن نہ صرف میٹابولک کے کام کا لازمی حصہ ہے بلکہ ہائپر ٹینشن میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ پوٹاشیم کو ویسوڈیلیٹر سمجھا جاتا ہے، یعنی یہ خون کی شریانوں کی تنگی کو کم کرتا ہے، جس سے دل کے کام کرنے پر دباؤ کم ہوتا ہے۔
۔8 خون کی گردش کو بہتر بنا سکتی ہے
کوپر ایک اور ضروری معدنیات ہے جو اس پھل میں کافی مقدار میں پایا جاتا ہے، اور آئرن سب سے زیادہ خون کے سرخ خلیوں سے وابستہ ہوتا ہے، کوپر بھی ریڈ بلڈ سیل کو بناتا ہے۔ لہذا، لیچی میں کوپر کی مقدار خون کی گردش کو بڑھا سکتی ہے اور جسم کے اعضاء اور خلیوں کے آکسیجن میں اضافہ کر سکتی ہے۔
اس مزیدار پھل کے صحت کے کئی فوائد ہیں، لیکن یہ بہت میٹھا بھی ہوتا ہے اور اس لئے ذیابیطس کے مریضوں کو اس سے پرہیز کرنا چاہئے یا استعمال کرنے سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کرنا چاہئے۔ اگر ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق کم مقدار میں استعمال کیا جائے تو اس سے کوئی مسئلہ پیدا نہیں ہوگا۔