ماہر امراض نسواں کی ضرورت وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتی جا رہی ہے ۔ ماضی میں جن علاقوں میں عورتوں کو ڈاکٹر کے پاس لے جانا معیوب سمجھا جاتا تھا ۔ ان علاقوں میں بھی وقت نے لوگوں کو یہ شعور دے دیا ہے ۔ کہ اب وہ عورتوں کے صحت کے مسائل کو تعویزوں اور ٹوٹکوں کے بجاۓ باقاعدہ تجربہ کار ڈاکٹروں سے علاج کروانے کو فوقیت دینے لگے ہیں ۔ ایسے ہی علاقوں میں ملتان بھی شامل ہے
ملتان کے ماہر امراض نسواں
ڈاکٹر ثمن نورین
ڈاکٹر ثمن نورین نے ایم بی بی ایس کے ساتھ ساتھ ایف سی پی ایس کی ڈگری بھی حاصل کر رکھی ہے ۔ وہ رحمان میڈیکل کمپلیکس میں پندرہ سالوں سے خواتین کے امراض کا علاج کر رہی ہیں ۔ بانجھ پن ، لیپروسکوپی ،ایپی ڈيورل اینلجیسیا، بغیر درد کے ڈلیوری میں مہارت رکھتی ہیں ۔ اس کے علاوہ خواتین کے دیگر مسائل کے علاج میں بھی خصوصی مہارت رکھتی ہیں
ڈاکٹر صائمہ گل بشیر
ڈاکٹر صائمہ گل بشیر کا شمار ملتان کے کافی پڑھے لکھے ڈاکٹروں میں ہوتا ہے ۔ انہوں نے ایم بی بی ایس کیا ہے۔ اور اس کے ساتھ ایم سی پی ایس اور ایم آرسی او جی کی ڈگری بھی حاصل کر رکھی ہے ۔ وہ ملتان میں گزشتہ بارہ سالوں سے خواتین کے امراض کا علاج کر رہی ہیں ۔ ان دنوں نشتر ہسپتال ملتان میں بطور رجسٹرار اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں ۔اور ہفتے کے ساتوں دن ویڈیو کنسلٹنسی فراہم کرتی ہیں
ڈاکٹر ناصرہ نسیم
ڈاکٹر ناصرہ نسیم نے ایم بی بی ایس کے ساتھ ساتھ ایف سی پی ایس کی ڈگری بھی حاصل کر رکھی ہے ۔ گورنمنٹ شہباز شریف ہسپتال اور شمیم اختر کلینک میں بطور گائناکالوجسٹ اپنے فرائض انجام دے رہی ہیں ۔ ان کے پاس اس شعبے میں کام کرنے کا 19 سال کا تجربہ ہے ۔ وہ پیچیدہ ترین ڈلیوری کیسز ، ہارمون کے مسائل اور سی سیکشن میں خصوصی مہارت رکھتی ہیں
ڈاکٹر عائشہ منیر
ڈاکٹر عائشہ منیر ایم بی بی ایس اور ایف سی پی ایس کر چکی ہیں ۔وہ نشتر ہسپتال میں گزشتہ بارہ سالوں سے بطور ماہر امراض نسواں اپنے فرائض انجام دے رہی ہیں ۔ وہ مریضوں میں بہت مقبول ہیں ۔ اور خواتین کے جملہ مسائل کا علاج بہت توجہ اور محبت سے کرتی ہیں ۔ جس کے سبب انہیں ملتان میں خصوصی شہرت حاصل ہے
ڈاکٹر صالحہ بتول ورک
ڈاکٹر صالحہ ورک ایم بی بی ایس اور ایف سی پی ایس کر چکی ہیں ۔ گزشتہ آٹھ سالوں سے ملتان کی خواتین کے امراض کا علاج کر رہی ہیں ۔ انجھ پن ، لیپروسکوپی ،ایپی ڈيورل اینلجیسیا، بغیر درد کے ڈلیوری میں مہارت رکھتی ہیں ۔ اس کے علاوہ خواتین کے دیگر مسائل کے علاج میں بھی خصوصی مہارت رکھتی ہیں۔ اس کے علاوہ آن لائن بھی مریضوں کو ویڈیو لنک کے ذریعے مشورے بھی دیتی ہیں
ان کے علاوہ ملتان میں کسی بھی بیماری کے علاج کے لیۓ آن لائن ڈاکٹر سے مشورے کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ایپ ڈاون لوڈ کریں یا پھر 03111222398 پر رابطہ کریں