سبز مٹر،چھوٹے، گول بیج ہوتے ہیں یہ سینکڑوں سالوں سے انسانی خوراک کا حصہ رہے ہیں اور پوری دنیا میں شوق سے کھائے جاتے ہیں۔اور کہا جاتا ہے کہ، مٹر سبزی نہیں ہیں. یہ پھلیوں کے خاندان کا حصہ ہیں،اور ایسے پودوں پر اگتے ہیں جو بیجوں یعنی مٹر کے دانوں کے ساتھ پھلیاں پیدا کرتی ہے۔ دالیں، چنے، پھلیاں اور مونگ پھلی بھی پھلیاں ہی کہلائی جاتی ہیں۔
تاہم، مٹر کو عام طور پر سبزی کے طور پر ہی پکایا جاتا ہے اور فروخت کیا جاتا ہے اور آپ انہیں منجمد یعنی فروزن، تازہ یا ڈبہ بند اقسام میں خرید سکتے ہیں۔چونکہ سبز مٹر میں نشاستہ نامی پیچیدہ کاربوہائیڈریٹ زیادہ ہوتے ہیں، اس لیے انہیں آلو، مکئی جیسی نشاستہ دار سبزی سمجھا جاتا ہے۔
حاملہ عورتوں کو آگاہ ہونا چاہیئے۔
سبز مٹر مزیدار سبزی ہے۔
حاملہ عورتوں کو سبز مٹر کھانے سے ملنے والے فوائد۔
مٹر چھوٹے چھوٹے سبز بیج ہوتے ہیں جو سبز رنگ کی پھلی میں چھپ جاتے ہیں۔ یہ واقعی سپر فوڈز یعنی طاقت سے بھرے ہوتے ہیں جو ہر عمر کے لوگ کھا سکتے ہیں اور خاص طور پر حاملہ خواتین کے لیے یہ طاقت سے بھرے مٹر بہت فائدہ مند ہوتے ہیں۔ سبز مٹر کو غذائی اجزاء کا حقیقی پاور ہاؤس کہنا غلط نہیں ہوگا جو جسم کی توانائی کے لیے بہت اچھے سے کام کرتے ہیں
سبز مٹر کا استعمال۔
! مٹر کو بہت سے کھانوں میں شامل کیا جاسکتا ہے جیسے مٹر کی گریوی، مٹر پلاؤ یا سلاد میں مٹر،اور کیسرول سلاد، یا رشین سلاد غرض اس سے بہت سی ذائقہ ڈشیں تیار کی جاسکتی ہیں مٹر کی ڈش اپنے مینیو میں شامل کریں ، اور آپ کو یقین دلایا جا سکتا ہے کہ آپ نے ایک صحت بخش کھانا کھایا ہے۔
متوقع ماؤں کو ان تمام کھانوں کے بارے میں آگاہ ہونا چاہئے جو انہیں استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔ انہیں کافی اور الکحل اور پراسیس شدہ اور جنک فوڈ سے پرہیز کرنا چاہیے۔ یہاں ایک سپر فوڈ کی بات ہم کررہے ہیں ہے جو متوقع ماں اور بچے کو مناسب غذائیت فراہم کرے گا: جی ہاں سبز مٹر ہی وہ سپر فوڈ ہیں۔
یہ حاملہ خواتین کے لیے بہترین غذاؤں میں شامل ہیں کیونکہ انہیں روزانہ کھانے سے وٹامن اور پروٹین کی کافی مقدار جسم کو ملتی ہے ۔ مٹر وٹامن سی، وٹامن اے اور وٹامن بی کمپلیکس، پروٹین، فائبر اور میگنیشیم سے بھرپور ہوتے ہیں۔
حاملہ عورتوں کے لئے سبز مٹر کھانے کے مزید فوائد مندرجہ ذیل ہیں۔
فولک ایسڈ سے بھرپور ہوتے ہیں۔
دل کی صحت کے لیے بھی صحت مند ہوتے ہیں۔
یہ دل کی صحت کے لیے بھی صحت مند ہوتے ہیں کیونکہ ان میں لائکوپین، لیوٹین اور فائبر کی بھرپور مقدار ہوتی ہے۔اور یہ تمام چیزیں ماں کے دل کی صحت کو بہتر کرکے ڈلیوری کے دوران ہارٹ اٹیک کے خطرے کو کم کرتی ہیں اور بچے کے دل کی نشوونما میں بھی فائدہ ثابت ہوتی ہیں۔
اینٹی آکسیڈنٹس سے بھی بھرپور ہوتے ہیں۔
مٹر اینٹی آکسیڈنٹس سے بھی بھرپور ہوتے ہیں اور اس میں مینگنیج، کاپر، آئرن اور زنک جیسے بہت سارے معدنیات ہوتے ہیں۔ مٹر میں موجود مینگنیج ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں مدد کرتا ہے جبکہ زنک مدافعتی نظام کی حفاظت کرتا ہے۔ اور آئرن خون کی کمی کو دور کرکے ڈلیوری کے دوران زیادہ خون بہنے سے اموات کے خطرے کو کم کرتا ہے۔
صحت مند کولیسٹرول موجود ہوتا ہے۔
مٹر میں ایسے غذائی اجزا بھی پائے جاتے ہیں جو جسم میں ایچ ڈی ایل یعنی ہیلتھی کولیسٹرول کو بڑھاتے ہیں اور جسم میں ایل ڈی ایل یعنی نقصان دہ کولیسٹرول کو کم کرتے ہیں۔
وٹامنز سے بھی بھرپور ہوتے ہیں۔
مٹر وٹامنز سے بھی بھرپور ہوتے ہیں۔ مٹر ایسی پھلیاں ہوتی ہیں جو وٹامنز سے بھرپور ہوتی ہیں اور وٹامن بی 9 کی کمی کی وجہ سے ہونے والی کافی بیماریوں کو روکتی ہیں۔
سبز مٹر کا استعمال کرنے کی کئی دلچسپ ترکیبیں موجود ہیں۔ جیسے آپ سبز مٹر کا سوپ بھی بنا کر پی سکتے ہیں۔
سبز مٹر پروٹین کے بہترین پودوں پر مبنی ذرائع میں سے ایک ہوتے ہیں، جس کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ مٹر فائبر کی زیادہ مقدار سے بھرے ہوتے ہیں۔
بلڈ شوگر کو کنٹرول کرتے ہیں۔
سبز مٹر میں کئی ایسی خصوصیات ہوتی ہیں جو بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔ اور پریگننسی کی شوگر کو کنٹرول کرتی ہیں سب سے پہلے، ان کا نسبتاً کم گلیسیمک انڈیکس) ہوتا ہے، جو اس بات کا پیمانہ ہے کہ کھانا کھانے کے بعد آپ کے بلڈ شوگر میں کتنی تیزی سے اضافہ ہوتا ہے۔
ایسی غذا جس میں بہت زیادہ کم گلیمکس انڈیکس ہوتی ہیں وہ خون میں شکر کی سطح کو کنٹرول کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔ مزید یہ کہ سبز مٹر فائبر اور پروٹین سے بھرپور ہوتے ہیں جو کہ بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے کے لیے فائدہ مند ثابت ہوسکتے ہیں۔
مٹر صحت مند ہوسکتے ہیں، لیکن حد سے زیادہ نہ کھائیں! بلکہ کسی بھی خوراک کی مقدار کا تعین ہمیشہ گائناکالوجسٹ کے مشورے سے کریں۔ روزانہ مٹر کی دو سرونگ حمل کی صحت مند غذا کے لیے کافی ہیں، اور آپ اسے تبدیلی کے لیے مٹر کے علاوہ دیگر پھلوں کے ساتھ بھی ملا سکتے ہیں۔
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں پہ کلک کریں۔
Android | IOS |
---|---|