ماہواری کے دنوں میں پیٹ میں درد ، ٹانگوں میں درد اور نچلے دھڑ میں تکلیف ہونا ایک عام سی بات ہے ۔ ان دنوں میں رحم کے عضلات سکڑتے ہیں اور اس کی دیواریں نئے سرے سے لائن اپ ہوتی ہیں ۔جس کے سبب درد اور اینٹھن ہونا ایک عام سی بات ہوتی ہے، لیکن ہر عورت میں اس درد کی شدت مختلف ہوتی ہے۔ کچھ خواتین کو ان دنوں میں متلی ،الٹی اور ڈائریا کی شکایت بھی دیکھنے میں آ سکتی ہے۔
۔1 ماہواری میں درد کی وجوہات کیا ہیں؟
درد کی شدت میں فرق کا اصل سبب جاننے کے حوالے سے ڈاکٹر کچھ کہہ نہیں سکتے۔ درد کی کچھ وجوہات میں شامل ہیں۔۔۔
۔1 20 سال سے کم عمر کا ہونا
۔2 بہت زيادہ خون کا جاری ہونا
۔3 پروسٹو گلینڈین نامی ایک ہارمون کا بہت زیادہ ہونا بھی درد کی وجہ ہو سکتی ہے
۔4 اینڈمیٹریوسس کی موجودگی
۔5 مانع حمل کی ادویات کے سائیڈ افیکٹ کے طور پر بھی درد کی شدت میں اضافہ ہو جاتا ہے
اگر ان تمام ٹوٹکوں سے کسی قسم کا افاقہ نہ ہو اور خون کے اخراج کی مقدار بہت زیادہ ہو۔ درد ناقابل برداشت ہو اور وقت کے ساتھ اس میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہو، تو اس صورت میں ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیئے اور ان کے مشورے کے مطابق علاج شروع کرنا چاہیئے آن لائن ڈاکٹر سے مشورے کے لیۓ مرہم کی ایپ ڈاون لوڈ کریں یا پھر 03111222398 پر رابطہ کریں۔
۔2 ماہواری کے درد کو کم کرنے کے لیۓ گھریلو نسخے
ماہواری کے دنوں میں ہونے والے عام درد کے لیۓ کچھ گھریلو نسخوں سے بھی مدد لے کر اس درد کو کم کیا جا سکتا ہے۔
۔1 درد کش ادویات کا استعمال
عام طور پر ایسی درد کش ادویات جو کہ نان اسٹیرائیڈ ہوتی ہیں اور اندرونی سوزش خاتمہ کرتی ہیں ان کو ماہواری کے دنوں کے درد اور اینٹھن کے خاتمے کے لیۓ استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس کے لیۓ بروفن کی گولیاں بہترین ثابت ہو سکتی ہیں۔
۔2 ماہواری کے درد کے لیۓ گرم ٹکور کرنا
ایک تحقیق کے مطابق پیٹ کے نچلے حصے پر گرم ٹکور کرنے سے درد میں اتنا ہی افاقہ ہوتا ہے جتنا کہ کسی درد کش دوا کے کھانے سے ہوتا ہے۔ اس کے لیۓ گرم کپڑے کا استعمال بھی کیا جا سکتا ہے اور گرم پانی کی بوتل سے بھی یہ ٹکور کی جا سکتی ہے۔ تاہم اس ٹکور کے بعد ٹھنڈے پانی کے استعمال میں احتیاط برتنی چاہیئے۔
۔3 تیل سے مساج کرنا
بیس منٹ تک کسی بھی تیل سے مساج کرنے کی صورت میں بھی درد سے کافی آرام ملتا ہے ایک تحقیق کے مطابق اینڈو میٹروسس کے سبب ہونے والے درد کی صورت میں بھی تیل کے مساج سے درد میں کافی افاقہ ہوتا ہے, کسی بھی درد کی صورت میں پیٹ کے نچلے حصوں اور دونوں جانب میں اچھے طریقے سے مساج کریں۔
۔4 ماہواری کے دنوں میں کچھ غذاؤں سے احتیاط
ماہواری کے دنوں میں کچھ ایسی غذاؤں سے احتیاط ضروری ہوتی ہے۔ یہ تمام وہ غذائيں ہوتی ہیں جو کہ گیس کا سبب بنتی ہیں۔ اس لیۓ بہت زیادہ نمک اور چکنائی والی غذاؤں سے پرہیز کرنا ضروری ہے۔ اس کے علاوہ سوڈا والے مشروبات کے استعمال سے احتیاط ضروری ہوتی ہے کیونکہ یہ درد کو بڑھانے کا کرنے کا سبب بن سکتی ہیں۔
اس کے علاوہ گرم پانی میں پودینہ ، لیموں کا قہوہ بنا کر اس میں ادرک شامل کر کے پینے سے درد میں آرام مل سکتا ہے۔
۔5 کھانے میں کچھ جڑی بوٹیاں استعمال کریں
ہمارے باورچی خانے میں موجود کچھ مصالحے، ماہواری کے دنوں کے اس درد کو کم کرنے میں بہت مددگار ثابت ہو سکتے ہیں، مثال کے طور پر۔۔۔
۔1 دن میں چار دفعہ تھوڑی مقدار میں سونف کا استعمال درد کو کم کر سکتا ہے۔
۔2 دن میں تین بار چٹکی بھر دارچینی کا پاؤڈر کسی کیپسول میں ڈال کر استعمال کرنے سے بھی درد میں افاقہ ہو سکتا ہے۔
۔3 ادرک کے ایک چھوٹے ٹکڑے کو ایک کپ پانی میں ابال لیں اور اس پانی کو پینے سے درد میں آرام ملتا ہے۔