ماہواری سے مراد وہ خاص ایام ہیں جن کا سامنا ہر بالغ عورت کو ہر ماہ کرنا پڑتا ہے ۔ ہر مہینے بالغ عورت کا جسم ہر مہینے حمل کے لیۓ خود کو تیار کرتا ہے ۔بچے دانی کی دیواروں کی موٹی تہہ تیار ہوتی ہے ۔
اس کے بعد اووری میں سے انڈے خارج ہوتے ہیں ۔جو مردانہ اسپرم سے ملاپ کر کے حمل کا باعث بنتے ہیں ۔ لیکن اگر ایسا نہ ہو سکے تو بچے دانی کی وہ موٹی دیواریں گر جاتی ہیں ۔جو ماہانہ ماہواری کا باعث بنتے ہیں ۔یہ ایک قدرتی عمل ہے لیکن اس عمل کے دوران کچھ علامات اور پیچیدگیوں کی صورت میں ماہر امراض نسواں کے ڈاکٹر سے بات کرنی چاہیۓ۔ اس کے حوالے صحت مند ماہواری کے لیۓ کچھ باتوں کا خصوصی خیال کرنا چاہیے ۔
مذيد معلومات کے لیۓ یہاں کلک کریں خون کا رنگ ماہواری کے دوران صحت کے کن مسائل کے بارے میں بتاتا ہے
ماہواری کے دنوں میں خود کو تھکاوٹ سے بچائیں
ماہواری کے دن اگرچہ عورت بیمار نہیں ہوتی ہے ۔لیکن اس کے اندر ہارمون کی تبدیلی کے باعث وہ مکمل صحت مند بھی نہیں ہوتی ہے۔ اس وجہ سے اسے ان دنوں میں زیادہ جسمانی مشقت سے احتیاط برتنی چاہیۓ
ماہواری کے ابتدائی دنوں میں نہانے سے احتیاط
نہانے کے باعث انسان کے جسم کا درجہ حرارت تیزی سے گر جاتا ہے۔ ماہواری کے شروع کے دنوں میں درجہ حرارت کا اس طرح گرنا پیچیدگیوں کا سبب ہو سکتا ہے۔ اس وجہ سے ان دنوں میں نہانے سے احتیاط کرنی چاہیۓ
ٹھنڈا پانی نہ پیئيں
ٹھنڈا پانی جب جسم کے اندر داخل ہوتا ہے۔ کیوں کہ ٹھنڈا پانی ماہواری کے دنوں میں ہونے والے درد اور اینٹھن میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے ۔ اس کے علاوہ ٹھنڈا پانی آنتوں کے درجہ حرارت کو تبدیل کر دیتا ہے۔ جس کے سبب ماہواری کے دنوں میں ہاضمے کی خرابی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جو مذید تکلیف کا باعث ہو سکتا ہے ۔
گرم اشیا کا استعمال
ایسی چیزيں جن کا درجہ حرارت زیادہ ہوتا ہے ان کو استعمال کرنے سے ماہواری کے دنوں میں سکون محسوس ہوتا ہے اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہوتی ہے کہ انسان کے جسم میں خون کی نسوں کا جال بچھا ہوتا ہے ۔ گرم اشیا کے استعمال سے دوران خون بہتر ہوتا ہے جس کی وجہ سے ماہواری کے دوران خون حاری رہتا ہے ۔ گرم اشیا اس دوران کو کنٹرول کرتی ہیں جس سے درد میں کمی واقع ہوتی ہے
اس حوالے سے مذيد معلومات کے لیۓ یہاں کلک کریں
صفائی کا خاص خیال رکھیں
ان دنوں میں پانی سے دور رہنا اور نہانے دھونے سے رکے رہنا کسی بھی صورت ٹھیک نہیں ہے اور میڈیکل سائنس کی جدید ترین تحقیقات میں ایسے کوئی شواہد موجود نہیں ہیں کہ نہانے سے کسی قسم کا نقصان پہنچ سکتا ہے تاہم نہانے کے لیۓ نیم گرم پانی کا استعمال کرنا چاہیۓ ۔ اس سے نہ صرف جسم کو سکون ملتا ہے بلکہ درد میں بھی افاقہ ہوتا ہے ۔
ماہواری میں بھاری وزن اٹھانے سے احتیاط
ان دنوں میں بھاری کام کرنے سے احتیاط کرنی چاہیۓ کیوں کہ اندرونی طور پر جسم ایک خاص حالت میں ہوتا ہے اس پر پڑنے والا دباؤ اس کے نظام میں خلل ڈالنے کا باعث بن سکتا ہے اس وجہ سے ان دنوں میں وزن اٹھانے اور بھاری کپڑے دھونے اور پیروں کے بل بیٹھ کر کام کرنے میں احتیاط کرنی چاہیۓ ہے ۔
ڈاکٹر سے رجوع
اگر ماہواری کے دنوں میں خون کا اخراج بہت کم ہو یا بہت زیادہ ہو درد کی شدت بہت زیادہ اور ناقابل برداشت ہو تو یہ ساری صورتحال روٹین میں نہیں لینا چاہیۓ اور اس کے لیۓ کسی ماہر امراض نسواں سے رجوع کرنا چاہۓ
ماہواری کے حوالے سے کسی بھی قسم کے آن لائن مشورے کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ایپ ڈاون لوڈ کریں یا پھر 03111222398 پر رابطہ کریں