اضافی وزن کو کم کرنے کے لئے بہت سے طریقے اپنائے جاتے ہیں۔ لیکن اس کو بعد میں برقرار رکھنا کافی مشکل کام ہے۔ ایک دفعہ جب آپ وزن کم کر لیتی ہیں تو دوبارہ یہ ہی فکر رہتی ہے کہ وزن پھر سے بڑھ نہ جائے۔اضافی وزن کو کم کرنا ایک مشکل ٹاسک ہے اس پر محنت کرنی پڑتی ہے۔
متوازن غذا اور ورزش ہماری صحت کی بہتری میں بہت اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اگر آپ اپنی غذا میں پھلوں اور سبزیوں کا زیادہ استعمال کرتے ہیں تو اس سے نہ صرف آپ کی قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ آپ بہت سی بیماریوں کا مقابلہ کرنے کے قابل ہیں۔
وزن کو کم کرنے کے بعد برقرار کیسے رکھا جائے
اگر آپ اضافی وزن کو کم کرنے کے بعد بھی اس کو قائم رکھنا چاہتے ہیں تو آپ کو چند چیزوں پر عمل کرنا ہوگا تاکہ آپ اپنے وزن کو کم کرنے میں کامیاب ہو سکیں۔
کم کھانا کھائیں
دن میں تین دفعہ بھاری کھانا کھانے کی بجائے آپ کو وقفے وقفے سے کھانا چاہیے۔ اگر آپ اس طرح کھانا کھاتے ہیں تو آپ کا میٹابولزم بہت اچھا رہتا ہے۔ اس طرح آپ کو وزن پر قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے۔ اگر آپ اپنے میٹابولزم کو فروغ دینا چاہتے ہیں تو وقفے وقفے سے کھانا کھائیں۔
اس طریقے کی مدد سے آپ اپنے بڑھتے ہوئے وزن کو کم کر سکتے ہیں۔
نمکین کھانا کھائیں
وہ افراد جو زیادہ میٹھا کھانا کھانے کے شوقین ہوتے ہیں ان کو اس سے پرہیز کرنا چاہیے اور نمکین کھانا کھانا چاہیے اگر آپ کو بھوک لگتی ہے تو آپ زیادہ کیلوری والا کھانا نہ کھائیں کیونکہ اس سے آپ اپنے وزن کو کنٹرول میں نہیں رکھ سکیں گے۔ میٹھا ہماری صحت کے لئے نقصان کا باعث بھی بن سکتا ہے۔
میٹھے کا زیادہ استعمال نہ صرف کسی بیماری کا باعث بنتا ہے بلکہ یہ موٹاپے میں بھی اضافے کا باعث بنتا ہے اس لئے اپنی زندگی میں چینی کا استعمال کم کریں۔تاکہ تمام بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔
پانی کا زیادہ استعمال
اگر ہمارے جسم میں پانی کی کمی ہے تو ہم ڈی ہائیڈریشن کا بھی شکار ہوسکتے ہیں۔ دن بھر پانی کے 8 گلاس لازمی پانی پینا چاہیے۔یہ آپ کی کیلوریز جلانے میں مدد کرتا ہے اس کے علاوہ یہ خشکی سے بھی بچاتا ہے۔آپ سوڈا ڈرنکس اور سافٹ ڈرنکس کا استعمال کم کریں۔
پانی ہماری زندگی کا بینادی جزو ہے اس کی کمی ہمیں بہت سی پچیدگیوں میں مبتلا کرتی ہے۔
ورزش کریں
جسمانی سرگرمی اور متوازن غذا ہماری اچھی صحت کی ضمانت ہے۔ ہم ورزش کی مدد سے نہ صرف اپنا اضافی وزن کم کرتے ہیں بلکہ ہم خون کے بہاؤ کو بھی بہتر بناتے ہیں۔ اس کی مدد سے ہم خود کو صحت مند بنا سکتے ہیں یہ ہمارے موٹاپے کو کم کرنے کے علاوہ ہمیں اور بھی بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہے۔
آپ اگر اپنا کم کیا ہوا وزن برقرار رکھنا چاہتے ہیں تو باقاعدگی کے ساتھ روزانہ 30 منٹ کی ورزش لازمی کریں۔ یہ آپ کا وزن کم کرنے میں آپ کی مدد کرئے گی۔
بھرپور نیند
نیند کی کمی کی وجہ سے آپ موٹاپے کا شکار ہوسکتے ہیں۔ آپ کا طرزِ زندگی آپ کی صحت پر اثر کر سکتا ہے۔ اس لئے آپ اپنی نیند کا مناسب وقت مقرر کریں تاکہ آپ اپنی روٹین سیٹ کرسکیں اور بھرپور نیند لے سکیں۔ نیند کی کمی کی وجہ سے ہم دن بھر کی سرگرمیوں میں بھی حصہ نہیں لے پاتے۔
اگر آپ اچھی نیند نہیں لیتے تو یہ آپ کی صحت پر منفی اثرات مرتب کر سکتی ہے۔آپ کو اپنا وزن برقرار رکھنے کے لئے اچھی نیند لازمی لینی ہوگی۔
ناشتہ نہ چھوڑیں
اگر آپ یہ سوچتے ہیں کہ آپ ناشتہ چھوڑنے سے اپنے وزن کو برقرار رکھ سکتے ہیں تو یہ بالکل غلط ہے۔ناشتے میں پروٹین اور فائبر کی اچھی مقدار لے کر اپنی مجموعی صحت کو بھی اچھا کر سکتے ہیں۔ اس لئے آپ کو وزن کم کرنے کے دوران بھی وٹامنز اور منرلز کو لینا چاہیئے۔
تاہم ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ناشتہ کرنے والے لوگوں میں وزن کو برقرار رکھنے میں کامیاب ہوتے ہیں۔اگر آپ تمام عوامل کرنے کے باوجود اپنا وزن نہیں کنٹرول کر پارہے تو آپ کو ڈآکٹر سے ملنے کی ضرورت ہے۔ آپ ،مرہم ڈآٹ پی کے کی ویب سایٹ سے ڈاکٹر کی اپائنمنٹ حاصل کرسکتے ہیں۔
زیادہ پروٹین
اگر آپ اپنا وزن کم کرنے پر غور کر رہے ہیں تو اس دوران آپ کو وٹامنز اور منرلز کو زیادہ سے زیادہ لینے کی ضرورت ہوگی۔آپ کو پروٹین کا بھی زیادہ استعمال کرنا ہوگا۔ جب ہم پروٹین کی زیادہ مقدار کھاتے ہیں تو اس کی مدد سے بھوک کم کرنے میں مدد ملتی ہے اس کے علاوہ پیٹ بھرنے کا بھی احساس ہوتا ہے۔
پروٹین ہمارے جسم میں ہارمونز کی سطح کو بڑھاتا ہے۔ جو وزن کو کنٹرول کرنے کا باعث ہے۔ اس لئے پروٹین ہمارے وزن کو برقرار رکھنے میں ہماری مد دکرتی ہے اس کے لئے علاوہ یہ میٹابولزم کو اچھا کرکے کیلوری کی مقدار کو بھی کم کرتا ہے۔