جلد کے کینسر کے علاوہ، پروسٹیٹ کینسر مردوں میں پایا جانے والا سب سے عام کینسر ہے۔ اس کے پھیلاؤ کے باوجود، پروسٹیٹ کینسر کے حوالے سے بہت سی خرافات اور غلط فہمیاں بھی موجود ہیں۔ بالآخر، کسی بیماری کا علم حاصل کرنا آپ کی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے متحرک رہنے کا بہترین طریقہ ہوتا ہے۔
اپنے پروسٹیٹ کینسے کے خطرات کے عوامل کو جانیں۔
پروسٹیٹ ایک اخروٹ کے سائز کا غدود ہوتا ہے جو مثانے کے بالکل سامنے اور ملاشی کے اوپر واقع ہوتا ہے۔ نارتھ ویسٹرن میڈیسن یورولوجک آنکولوجسٹ ایشلے ایون راس، ایم ڈی، پی ایچ ڈی، کے مطابق ، “پیشاب کی نالی پروسٹیٹ سے اس طرح گزرتی ہے جیسے پہاڑ میں سے سرنگ۔ پروسٹیٹ کا بنیادی کام ایسے سیالوں کو خارج کرنا ہوتا ہے جو منی کا ایک حصہ بناتے ہیں اور منی کی حفاظت کرتے ہیں۔”
اگرچہ بہت سی ایسی حالتیں ہوتی ہیں جو آپ کے پروسٹیٹ کو متاثر کر سکتی ہیں، جیسا کہ پروسٹیٹ کا بڑھ جانا یا پروسٹیٹ کی سوزش جسےپروسٹیٹائٹس کہتے ہیں، پروسٹیٹ کینسر مردوں میں سب سے زیادہ عام پایا جانے والا کینسر ہے۔ اپنے خطرے کے عوامل کو جاننا دفاع کے پہلے طریقوں میں سے ایک ہوتا ہے۔
پروسٹیٹ کینسر کا خطرہ عمر کے ساتھ ساتھ بڑھتا ہے، عام طور پر 65 یا اس سے زیادہ عمر کے مردوں میں 10 میں سے 6 مردوں میں کینسر کے کیسز کی تشخیص ہوتی ہے۔ پروسٹیٹ کینسر کینسر کی خاندانی تاریخ والے مردوں میں بھی زیادہ کثرت سے نشوونما پاتا ہے۔
ڈاکٹر راس کے مطابق ، “جینیاتی سیلز سے آپ کے پروسٹیٹ کینسر کا خطرہ بڑھ سکتا ہے اور، بعض صورتوں میں، آپ کو کینسر کی بیماری پیدا ہونے کا خطرہ بڑھ سکتا ہےاگر آپ کے پاس پروسٹیٹ، چھاتی یا رحم کے کینسر کی مضبوط خاندانی تاریخ ہے -ایسے مردوں کو چھوٹی عمر میں اسکریننگ شروع کرنے پر غور کرنا چاہیے۔”
اگر آپ کے پاس کسی قسم کی خاندانی تاریخ ہے تو لازمی ڈاکٹر سے مشورہ کریں مشورے کے لئے مرہم کی سائٹ وزٹ کریں یا 03111222398 پر رابطہ کریں
اسکریننگ اور روک تھام
زیادہ تر معاملات میں، پروسٹیٹ کینسر کا پتہ پہلے چل سکتا ہے اگر کسی شخص میں پروسٹیٹ مخصوص اینٹیجن ٹیسٹنگ کے دوران معمول کی اسکریننگ کے ذریعے علامات واضح ہوجائیں ۔ یہ ٹیسٹ، جو کہ ایک خون کا ٹیسٹ ہوتا ہے، پروسٹیٹ غدود کے خلیات کے ذریعہ تیار کردہ پروٹین کی سطح کی پیمائش کرتا ہے۔ ایک اعلی سطح پروسٹیٹ کینسر کے موجود ہونے کے زیادہ امکانات کی نشاندہی کرتی ہے۔
ڈاکٹر راس کے مطابق ، ہم پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص اس وقت کرنا چاہتے ہیں جب یہ ابتدائی اور قابل علاج ہو۔ ایسا اکثر ہوتا ہے جب کوئی مریض آغاز میں ٹیسٹ کرالیتا ہے تو علامات کے شروع ہونے اور کینسر کے پھیلنے سے پہلے ہی اس کا علاج کیا جا سکتا ہے۔”
امریکن کینسر سوسائٹی 50 سال کی عمر سے کے مردوں کے لیے ٹیسٹ اور ڈیجیٹل ملاشی کی جانچ پڑتال کی سفارش کرتی ہے۔ تاہم، اگر آپ کے کسی قریبی رشتہ دار میں پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص ہوئی ہے ، تو آپ کا ڈاکٹر 50 سال کی عمر سے پہلے اسکریننگ کی سفارش کر سکتا ہے۔ اپنے ڈاکٹر کے ساتھ اپنی خاندانی تاریخ پر بات کریں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا آپ کو زیادہ خطرہ تو نہیں ہے۔ اسکریننگ کے علاوہ، آپ کے پروسٹیٹ کی صحت کو بہتر بنانے کے دوسرے طریقے بھی موجود ہیں۔
یہ ممکن ہے کہ کچھ سپلیمنٹس آپ کے پروسٹیٹ کی صحت کو بہتر بنا سکیں۔ تاہم، ڈاکٹر راس مشورہ دیتے ہیں کہ غذائیت کا بہترین ذریعہ خوراک ہے۔ اگرچہ ایسی کوئی خوراک نہیں ہے جو کینسر کو روک سکتی ہو، لیکن کچھ غذائیں ایسی ہوسکتی ہیں جن میں صحت کے اضافی فوائد موجود ہوتے ہیں جو کینسر کے خطرے کو کم کرنے سے منسلک ہو سکتے ہیں۔
مجموعی طور پر، ڈاکٹر راس دل کے لیے تجویزکردہ صحت مند غذا کھانے کی سفارش کرتے ہیں، ۔ “مطالعہ بتاتا ہے کہ اینٹی آکسیڈینٹ لائکوپین سے بھرپور غذائیں، جیسے ٹماٹر، کھانے سے پروسٹیٹ کینسر کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ مزید برآں، ان سبزیوں کے دیگر فوائد کے علاوہ ان میں سوزش کے اثرات بھی ہوتے ہیں۔” اس کے علاوہ ماہرین بعض اشیاء جیسے کہ پراسیس شدہ یا جلے ہوئے گوشت سے بھی پرہیز تجویز کرتے ہیں۔
موٹاپا بھی آپ کے کینسر کے خطرے کو بڑھا سکتا ہے۔ اس اضافے کا ایک ممکنہ خطرہ شدید نچلی سطح کی سوزش ہوتی ہے، جو ڈی این اے کو نقصان پہنچا سکتی ہے یا ہارمونز کی بڑھتی ہوئی پیداوار کا باعث بن سکتی ہے جو خلیوں کی نشوونما کو متحرک یا روک سکتا ہے۔
صحت مند وزن میں رہنے کے لیے متحرک رہنا بہت ضروری ہوتا ہے، اور اس کے کینسر مخالف اثرات بھی ہو سکتے ہیں۔ ڈاکٹر راس ہفتے میں کم از کم تین بار 30 منٹ ایروبک ورزش اور ہفتے میں دو بار دوسری ورزش کے 30 منٹ تجویز کرتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں اس کے لیے سخت ورزش کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔ ” اس کے لئے چہل قدمی اور مزاحمتی بینڈز کا استعمال بھی فائدہ مند ہو سکتا ہے۔”
مرہم کی ایپ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں
Android | IOS |
---|---|