میتھی دانہ کی اگر بات کی جائے تو یہ صدیوں سے بیوٹی پروڈکٹس میں استعمال ہونے والی جڑی بوٹی ہے۔ خاص طور پر یہ بالوں کی خوبصورتی، لمبائی، نشوونما، خون کی گردش اور خشکی کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ہم اس کو گھر میں بالوں کے لئے مختلف طریقوں سے استعمال کرسکتے ہیں۔
ہم اس کی مدد سے مختلف طریقوں سے بالوں کے لئے ماسک بھی بنا سکتے ہیں۔ اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ یہ کس طرح ہمارے بالوں کے لئے فائدہ مند ہے تو اس بلاگ کو لازمی پڑھیں۔ اگر آپ سر میں کسی قسم کی الرجی سے پریشان ہیں تو مرہم ڈآٹ پی کے کی ویب سائٹ وزٹ کریں اور جلد کے ڈاکٹر کی اپائنمنٹ حاصل کریں۔ اس کے علاوہ آپ اس نمبر پر 03111222398 آن لائن کنسلٹیشن لیں۔
۔1 میتھی دانہ میں پائے جانے والے وٹامنز
۔1 اس میں فولک ایسڈ، وٹامن اے، وٹامن کے اور وٹامن سی موجود ہوتا ہے
۔2 ان میں پروٹین بھی اعلی مقدار میں موجود ہوتی ہے
۔3 اس میں نیکوٹین ایسڈ بھی پایا جاتا ہے۔جو بالوں کے گرنے کو کم کرتا ہے
۔4 اس کے علاوہ خشکی کے مسائل کو بھی حل کرتا ہے۔ یہ ہمارے بالوں کی نمی کو بھی برقرار رکھتے ہیں
۔5 ان میں اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں
۔2 میتھی دانہ کے فوائد
یہ ہمارے کچن میں پائی جانے والی عام سی چیز ہے۔ ہمیں اس سے کونسے فوائد ملتے ہیں وہ مندرجہ زیل ہیں؛
۔1میتھی دانہ بالوں کی نشوونما کے لئے
بہت سی خواتین ایسی ہیں جن کی بال ڈلیوری کے بعد یا حمل کے دوران گرتے ہیں۔ جس وجہ سے ان کے بالوں کا والیم کم ہوجاتا ہے۔ اور ان کے بال باریک ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔ ہم اپنے بالوں کی نشوونما کے لئے ایک ماسک تیار کرسکتے ہیں جو آپ کے لئے فائدہ مند ثابت ہوگا۔
ماسک کے لئے چیزیں
۔1 ناریل کا تیل
۔2 میتھی کے بیج
طریقہ استعمال
میتھی کے بیجوں کو باریک پیس لیں ۔ان میں ناریل کا تیل مکس کریں اور ہلکی آنچ میں اسے گرم کریں یہاں تک کہ تیل سرخ رنگ کا ہوجائے۔ اب اس مکسچر کو شیشے کے جار میں ڈالیں اور اس کو 7 دن کے لئے دھوپ میں رکھیں۔
آپ اس کو رات سونے سے پہلے اپنے بالوں کی جڑوں میں اس کی مالش کریں اور اگلے دن ٹھنڈے پانی سے سر کو دھو لیں۔ آپ ہفتے میں دوبار یہ طریقہ آزما سکتے ہیں۔یہ بالوں کی نشوونما کے لئے بہت مفید ہے۔
۔2 میتھی دانہ ہیر کنڈیشنر کے طور پر
میتھی کے بیجوں میں اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی سوزش خصوصیات پائی جاتی ہیں جو بالوں میں خشکی دانوں اور کسی بھی قسم کی الرجی کو ختم کرتے ہیں۔ ہم اس کی مدد سے بالوں کو صحت مند بنا سکتے ہیں۔
ماسک کے لئے چیزیں
۔1 میتھی پاوڈر
۔2 زیتون کا تیل
طریقہ استعمال
زیتون کے تیل کو گرم کریں۔ اس میں میتھی کے بیجوں کا پاوڈر مکس کریں۔ اس مکسچر کو روئی کی مدد سے اپنے بالوں کی جڑوں میں لگائیں۔ پھر اس کو لگانے کے 30 منٹ بعد اپنے بالوں کو ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔
آپ یہ طریقہ ہفتے میں دوبار آزما سکتے ہیں۔
اگر آپ بال باریک ہونے کی وجوہات جاننا چاہتے ہیں تو ماہر جلد سے ضرور رابطہ کریں۔
۔3 میتھی دانہ خشکی کے لئے
میتھی کے بیجوں کے اندر پروٹین اور نیکوٹینک ایسڈ موجود ہوتا ہے جو خشکی کو ختم کرنے کے لئے فائدہ مند سمجھا جاتا ہے۔ اس لئے ہم اپنے سر سے خشکی کو ختم کرنے کے لئے یہ ماسک استعمال کرسکتے ہیں۔
ماسک کے لئے چیزیں
۔1 دہی
۔2 لیموں کا رس
۔3 میتھی کے بیج
طریقہ استعمال
دہی کے اندر آپ میتھی پاوڈر کو ملا کر اچھی طرح مکس کریں۔ اگر آپ کے بال لمبے ہیں تو اس میں آپ ایک چمچ لیموں کا رس شامل کریں اور اپنے سر کی جڑوں میں لگالیں۔ اس ماسک کو لگانے کے چالیس سے پچاس منٹ بعد اپنے بالوں کو اچھی طرح دھولیں۔
اس طریقے کو آپ ہفتے میں 2 سے3بار استعمال کرسکتے ہیں۔
۔4 میتھی دانہ گرنے سے روکنے کے لئے
کچھ افراد کے بال کھردرے ہوکر گرنے والے ہوتے ہیں تو آپ ان میں نرمی پیدا کرنے کے لئے یہ ماسک اپنے بالوں پر لگا سکتے ہیں۔
طریقہ استعمال
میتھی کے بیجوں میں لیموں کا رس اور ناریل کے تیل کو ملائیں۔ اس مکسچر کو آپ اپنے ہاتھوں کی مدد سے بالوں کی جڑوں پر لگائیں۔ اس کو لگانے کے 30 منٹ بعد آپ اپنے بالوں کو شیمپو کی مدد سے دھو لیں۔ اس سے آپ کو نرم بال حاصل ہوجائیں گے۔
۔5 میتھی دانہ بالوں میں چمک کے لئے
خوبصورت اور چمکتے بال آپ کی خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہیں۔ ہم میتھی دانہ کی مدد سے اپنے بالوں میں چمک پیدا کرسکتے ہیں۔
طریقہ استعمال
۔1 میتھی دانہ کو آپ رات پانی میں بھگو کر رکھ دیں۔
۔2 اگلے دن صبح پانی کو آپ پی لیں۔
۔3 میتھی دانہ دیگر فوائد
۔1 میتھی دانہ آپ کے بالوں کے علاوہ آپ کی جلد کے لئے، نظام ہضم کے لئے اور دل کے لئے بھی بہت اچھا ہے۔
۔2 یہ قبض کو دور کرتا ہے۔ میتھی دانہ منہ کے السر، شدید کھانسی یہاں تک کے کینسر کے لئے بھی اچھا ہے۔
۔3 یہ بالوں کی جڑوں میں خون کے بہاؤ کو اچھا کرتا ہے۔
۔4 میتھی دانہ میں موجود پروٹین گنج پن کے علاج کے لئے مفید ہے۔
ہمیں میتھی دانہ کی بدولت بالوں کے لئے حیران کن فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ اگر آپ بالوں کی خوبصورتی چاہتے ہیں تو یہ مندرجہ بالا ماسک کا استعمال کریں۔ اگر باقاعدگی سے میتھی دانہ کا استعمال کیا جائے تو یہ آپ کے بالوں کے لیے ایک معجزاتی علاج بھی ہے۔ میتھی کے بیجوں کے ماسک آپ کے بالوں کو گھنے اور مضبوط بنانے میں مدد کرتے ہیں۔ یہ ایک بہترین گھریلو علاج بھی ہے۔