مرد باپ بننے کے بعد موٹاپے کا شکار ہو جاتے ہیں ۔یہ ایک ایسی بات ہے جس پر عام طور پر آج تک کسی نے بھی غور نہیں کیا ہوگا لوگوں کا یہ تو ماننا ہے کہ ماں بننے کے نو ماہ کے دوران ایک عورت کے وزن میں کم از کم 35 پونڈ تک کا اصافہ دیکھا گیا ہے ۔ یہ تو ایک فطری بات ہوتی ہے ۔ کیوں کہ حمل کی مدت میں عورت کا جسم مختلف قسم کی تبدیلیوں کا سامنا کرتا ہے ۔ جس کی وجہ سے اس کے وزن میں اضافہ ہو جاتا ہے ۔
اب جدید تحقیق کے بعد ماہرین کا یہ کہنا ہے کہ جس طرح عورت کے وزن میں ماں بننے کےبعد اضافہ ہوتا ہے۔ اسی طرح مردوں کے وزن میں بھی باپ بننے کے بعد اضافہ ہوتا ہے اور وہ بھی موٹاپے کا شکار ہو جاتے ہیں ۔صحت کے حوالے سے کسی بھی مسئلے کے لیۓ فوری ڈاکٹر یا ماہرین غذائيت سے مشورے کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ایپ ڈاون لوڈ کریں۔ یا پھر 03111222398 پررابطہ کریں ۔
مرد باپ بننے کے بعد موٹے ہوتے ہیں
ڈاکٹر کریگ ایف گارفیلڈ جن کا تعلق یونیورسٹی آف نارتھ ویسٹرن امریکہ سے ہے ۔ ڈاکٹر کریگ کی تحقیق کے مطابق مردوں کی اکثریت کا وزن ان کے پہلے بچے کی پیدائش کے بعد واضح طور پر بڑھ جاتا ہے ان کی یہ تحقیق امریکی جرنل آف مین ہیلتھ میں شائع ہوا جس میں انہوں نے مختلف مردوں پر تحقیق کے بعد اس بات کا انکشاف کیا کہ پہلے بچے کی پیدائش کے بعد جس طرح ماں کے وزن میں اضافہ ہوتا ہے اسی طرح مردوں کے وزن میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
اس حوالے سے مذید معلومات کے لیۓ یہاں کلک کریں
ماہرین کی تحقیق
ڈاکٹر کریگ کے مطابق انہوں نے تقریبا دس ہزار مختلف عمر کے مردوں پر تحقیق کی ۔جس میں انہوں نے یہ چیز واضح طور پر نوٹ کی کہ تیس سال کی عمر کے بعد مردوں کا میٹا بولزم سست ہو جاتا ہے ۔جس کے سبب ان کے وزن میں اصافہ دیکھنے میں آتا ہے ۔ مگر ایسے مرد جو کہ باپ بنے ان میں یہ اضافہ ان مردوں کی نسبت زیادہ تھا جو کہ باپ نہیں بنے ۔ ڈاکٹر کریگ کے مطابق زیادہ تر مردوں کا پہلے بچے کی پیدائش کے بعد تقریبا ساڑھے چار پونڈ تک وزن بڑھا۔
مردوں کے لیے خشک انجیر کھانے کے 5 ناقابل یقین صحت کے فوائد
مرد باپ بننے کے بعد موٹے کیوں ہوتے ہیں ؟
تحقیقات سے اب تک اگرچہ کوئی ٹھوس وجہ سامنے نہیں آسکی۔ جس سے یہ ثابت ہو کہ مرد باپ بننے کے بعد موٹے کیوں ہوتے ہیں مگر ڈاکٹر کریگ کا یہ ماننا ہے ۔کہ باپ بننے کے بعد مرد کی طرز زندگی میں واضح فرق ہوتا ہے ۔ اس کی زندگی میں اس سے بھی زیادہ اہمیت اس کے خاندان کی ہو جاتی ہے۔ جس کی وجہ سے وہ اپنی جانب سے لاپرواہ ہو جاتا ہے ۔جو اس کے وزن کے بڑھنے کا سب سے بڑا سبب ہوتا ہے۔
اب وہ جم جانے کےبجاۓ بچے کے ساتھ پارک جانے کو ترجیح دیتا ہے ۔ زیادہ سے زیادہ وقت اپنے بچے کے ساتھ گزارنا چاہتا ہے ۔ اس کے ساتھ آئسکریم کھانا اس کی سب سے بڑی تفریح ہوتی ہے یہی تمام چیزیں اس کے وزن میں واضح اصافے کا سبب بنتی ہے ۔
حمل کے لیے سپرم کو مضبوط بنانے کا طریقہ
جدید تحقیق کے نتائج
ڈاکٹر کی یہ تحقیقات درحقیقت ان افراد کی آنکھیں کھولنے کےلیۓ ہے۔ جو کہ باپ بننے کے بعد اپنی دیکھ بھال ترک کردیتے ہیں جس کے نتیجے میں موٹاپے کا شکار ہو جاتے ہیں۔ اور اس سبب کولیسٹرول کے بڑھنے کے سبب دل کی بیماری اور دیگر بیماریوں کا شکار ہو جاتے ہیں ۔ایسے تمام افراد کو اپنے بچوں کی خاطر اپنا خیال رکھنا چاہیۓ اور وزن کو بڑھنے سے روکنا چاہیۓ۔