مینو پاز یا سن یاس سے مراد خواتین کی ایسی حالت ہے جس میں ان میں کم ازکم 12 مہینوں تک ماہواری نہیں آتی ہے اور اس کے سبب خواتین کے حاملہ ہونے کے امکانات بھی معدوم ہو جاتے ہیں
یہ عام طور پر خواتین میں 45 سے 55 سال کی عمر کے دوران ہوتا ہے ۔ اور اس کے ساتھ ساتھ کچذ ناخوشگوار علامات کا بھی سامنا اکثر خواتین کو کرنا پڑتا ہے جس میں وزن میں ہونے والا تیزی سے اضافہ اور جسم میں سے گرم لہروں کا نکلنا شامل ہے ۔
مینوپاز کا آغاز
مینو پاز یا سن یاس کی علامات کا آغاز عام طور پر ماہواری مکمل طور پر ختم ہونے سے چار سال قبل سے شروع ہو جاتا ہے ۔ بعض خواتین میں اس کی علامات کا آغاز دس سال قبل سے بھی شروع ہو سکتا ہے ۔
عام طور پر ایک اوسط عمر کے مطابق مینو پاز 51 سال کی عمر تک ہو جاتا ہے مگر یہ مختلف خواتین میں ان کی اووری کی صحت اور وراثتی خصوصیات کے مطابق مختلف ہو سکتا ہے ۔
مینو پاز سے قبل پیری مینو پاز کی علامات سامنے آنا شروع ہو جاتی ہیں جس میں اندرونی ہارمون مینو پاز کے لیۓ خود کو تبدیل اور تیار کرتے ہیں
بعض خواتین میں پیری مینو پاز کچھ ماہ کا ہوتا ہے جب کہ کچھ خواتین میں یہ طویل بھی ہو سکتا ہے اور بعض اوقات اس کے بغیر ہی خواتین میں مینو پاز کا آغاز ہو جاتا ہے
ماہواری کے دنوں میں کرنے والے کچھ کام جو صحت کو بہتر بنائيں جاننے کے لیۓ یہاں کلک کریں
پیری مینو پاز
اس حالت میں جب ماہواری کا سائکل بے قاعدہ ہو جاتا ہے ۔ اور اس دوران جب ایک دو مہینے کے بعد ماہواری آتی ہے تو اس میں خون کا اخراج بہت زیادہ ہوتا ہے ۔
مینو پاز یا سن یاس کی علامات
اس کی علامات ہر عورت میں دوسری عورت سے مختلف ہو سکتی ہیں ۔ اس کی علامات اس وقت شدید ہو جاتی ہیں جب کہ سن یاس کا عمل اچانک ہو جاے
کینسر کی صورت یا بچے دانی میں خرابی کے سبب اس کو نکلوانے کا آپریشن کروانے والی عورتوں میں اس کی علامات بہت شدید ہو سکتی ہیں کیوں کہ ان خواتین کے اندر مینو پاز کا عمل بغیر کسی تیاری کے ہو جاتا ہے
جس کی علامات میں جسم میں سے اچانک نکلنے والی گرم لہروں کے ساتھ ساتھ یہ علامات بھی شامل ہیں
بے خواب
وجائنا میں خشکی
وزن میں اضافہ
ڈپریشن
بے چینی
یاداشت کی کمزوری
جنسی بے رغبتی
بار بار پیشاب کا آنا
چھاتی کا سخت یا ڈھیلا ہو جانا
سر کے بالوں کا پتلا ہو جانا
چہرے اور جسم کے بعض حصوں میں بالوں کا بڑھ جانا
مینو پاز کے سبب ہونے والی پیچیدگیاں
مینو پاز کے واقع ہونے کے بعد خواتین جن بیماریوں کا شکار ہو سکتی ہیں وہ کچھ اس طرح سے ہیں
جنسی تعلق کے دوران دخول کے وقت شدید تکلیف
جسم کے میٹا بولک نظام کا سست ہو جانا
ہڈیوں کا کمزور اور بھر بھرا ہو جانا
موڈ میں تیزی سے تبدیلی واقع ہونا
آنکھوں میں موتیا ہو جانا
پیشاب کا انفیکشن یا تکالیف
دل یا خون کی شریانوں کی بیماری
مینو پاز ہونے کی وجوہات
یہ ایک قدرتی عمل ہے جو کہ اوریز کے کمزور ہونے کےباعث اور ہارمون کی شرح میں تبدیلی کے باعث ہوتا ہے اور جسم میں ایسٹروجن ، پروگیسٹرون اور دیگر ہارمون کے بننے کا عمل سست ہو جاتا ہے
جس کی وجہ سے اووریز انڈےبنانا کم کر دیتی ہیں اور وقت کے ساتھ بالکل ختم کر دیتی ہیں اس وجہ سے ماہواری میں بے قاعدگی واقع ہوتی ہے اور جب بھی ماہواری آتی ہے وہ طویل ہو جاتی ہے ایسا عام طور پر 40 سال کی عمر کے بعد ہو سکتا ہے
مینو پاز کا سامنا کرنے والی خواتین کے لیۓ ہدایات
جو خواتین اس دور سے گزر رہی ہوتی ہیں ان کو چاہیے کہ وہ سب سے پہلے اس بات کو سمجھیں کہ یہ کوئی بیماری نہین ہے بلکہ زندگی کے ہر دور کی طرح ایک دور ہے اور اس کو زندگی کا اختتام سمجھنےکے بجاۓ اس کے مطابق زندگی کو ڈھالنا سیکھیں
بار بار جسم سے نکلنے والی گرم لہروں کا مقابلہ کرنے کے لیۓ اپنے ارد گرد کی جگہ کو ٹھنڈا رکھیں اور ہلکے اور سوتی کپڑے پہنیں ۔ باقاعدگی سے ورزش کریں اور وزن کو تیزی سے بڑھنے سے روکنے کی کوشش کریں
ہڈیوں کے بھر بھرے پن اور کمزوری سے بچنےکےلیۓ اپنی غذا میں کیلشیم اور وٹامن سپلیمنٹ کا اضافہ کر دیں ۔ اس کے علاوہ ڈپریشن سے بچنے کے لیۓ خود کو صحت مندانہ ایکٹی وٹیز میں مصروف رکھیں ۔
اپنی جلد کا خاص خیال رکھیں اور اس میں ہونے والی تبدیلیوں مثلا ایکنی میں اضافہ یا جھریوں کو بڑھنے سے روکنے کے لیۓ ماہر جلد سے رابطہ کریں
مینو پاز کے حوالے سے ہارمون کے سبب ہونے والی تبدیلی کے لیۓ ماہر اینڈو کرائن ڈاکٹر سے رابطہ کریں اس کے علاوہ ماہواری کے طویل ہونے کی یا بہت زیادہ ہونےکی صورت میں اس حوالے سے ماہر امراض نسواں سے بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے
آن لائن ماہر ڈاکٹروں سے رابطے کے لیے مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ وزٹ کرین یا پھر 03111222398 پر رابطہ کریں