مرد شادی کے لیۓ کیسی عورت کو پسند کرتے ہیں یہ وہ سوال ہے جس کے جواب کی تلاش خود بہت سارے سوالوں کو پیدا کر تی ہے ۔ یونی ورسٹی آف پیٹرزبرگ کے سوشیا لوجی کے ماہر گرسٹین بی ویلن اور یونی ورسٹی آف لوا کے گرسٹی ایف باکسر نے ایک طویل سروے کےبعد اس سوال کا جواب جاننے کی کوشش کی ہے
مرد شادی کے لیۓ کیسے عورتوں کو پسند کرتے ہیں
اس حوالے سے انہوں نے سیکڑوں مردوں اور عورتوں سے سوالات کیۓ اور تقریبا دس سالوں کی کوششوں کے بعد انہوں نے جو خصوصیات بیان کیں وہ کچھ اس طرح سے ہیں
عورت کی پسند: عورتیں کن 6 خصوصیات کے حامل مردوں کو شادی کے لیۓ پسند کرتی ہیں
مضبوط قوت ارادے کی مالک
مردوں کی کچھ قدامت پرست اقسام کے علاوہ زیادہ تر مرد ایسی عورت کو پسند کرتے ہیں جو کہ مضبوط فوت ارادے کی حامل ہوتی ہے ۔ان کو صرف کھانا پکانے والی یا مزہبی عورت کے علاوہ ایسی خواتین پسند ہوتی ہیں جس کی شخصیت مضبوط اور اس کے اندر فیصلہ کرنے کی صلاحیت ہو مگر یاد رہے یہ یہ خاصیت مردوں کی لسٹ میں سب سے آخر میں آتی ہے ۔
بہت کم مرد ایسے ہوتے ہیں جو کہ عورت کو خود سے زيادہ مضبوط دیکھ کر خوش ہوتے ہیں اور اس کو لائف پارٹنر کے طور پر قبول کرتے ہیں
گھر اور بچوں سے محبت کرنے والی عورت
ماضی میں ایسی عورت مردوں کی لسٹ کے مطابق صف اول میں ہوتی تھی مگر حالیہ دور میں اس خصوصیت کا نمبر کافی نیچے آگیا ہے ۔ پہلے زمانے میں شادی کا مقصد ہی ایسی عورت کا انتخاب ہوتا تھا جو کہ گھر بنانے والی اور بچے پیدا کرنے والی ہوتی تھی مگر حالیہ دور میں اگرچہ مرد ایسی عورت کو ضرور پسند کرتے ہیں جو کہ گھر بنانے والی ہو مگر اس کے ساتھ ساتھ ان کی پسند میں عورت کی دیگر خصوصیات بھی شامل ہوتی جا رہی ہیں
خوبصورتی
عورت کی خوبصورتی کی اہمیت وقت کے ساتھ ساتھ بہت بڑھتی جا رہی ہے اب مرد کو شادی کے لیۓ ایسی عورت چاہیۓ ہوتی ہے جو خوبصورت ہو اسکے ساتھ قدم کے ساتھ قدم ملا کر چل سکے ۔
عورت کی خوبصورتی کی اہمیت ماضی کی نسبت اب بہت زيادہ ہو گئی ہے ۔ اب مرد محبت اور شادی کےلیۓ ایسی عورت کو ترجیح دیتے ہیں جو خوبصورت اور دلکش ہو
بہترین صحت
مرد کی نظر میں عورت کا صحت مند ہونا بہت ضروری ہے ۔ مگر ماضي میں عورت کی صحت شادی کے لیۓ جتنی اہمیت کی حامل تھی وہ آج کے دور میں اتنی زیادہ نہیں رہی ہے مگر آج کا مرد بھی ایک ایسی عورت سے شادی کا خواہاں ہوتا ہےجو کہ صحت مند اور اسمارٹ ہو ۔ اس کے اندر اس کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلنے کی توانائی ہو ۔ اس کی صحت ان کے مستقبل کے منصوبوں میں حائل نہ ہو
لوگوں میں گھلنے ملنے والی
مرد ماضی کی نسبت اب ایسی عورت کو پسند کرتے ہیں جو ان کو مجازی خدا بنا کر پوجنے کے بجاۓ ان کے ساتھ دوستانہ تعلق رکھے ۔ اب مرد بیوی کے ساتھ حاکمیت کا تعلق رکھنے کے بجاۓ دوستانہ تعلق رکھنے کو ترجیح دیتے ہیں اور ان کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کی بیوی بھی ایسی ہی ہو
زيادہ تر شادی شدہ جوڑوں کے باہمی دوست بھی کامن ہوتے ہیں جس وجہ سے مرد ایسی عورت کو ترجیح دینا پسند کرتے ہیں جو کہ جلد لوگوں میں گھلنے ملنے والی اور سوشل ہو
تعلیم یافتہ اور ذہین
وقت کے ساتھ ساتھ عورتوں کی اس خصوصیت کی اہمیت میں ماضی کی نسبت بہت اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔ اب لوگ ایسی بیوی کو پسند کرتے ہیں جو کہ پڑھی لکھی ہو ذہین ہو اور کیرئير اورینٹڈ ہو ۔
ایسی عورت معاشی میدان میں بھی مرد کا ساتھ دے سکتی ہے اس کے ساتھ ساتھ بچوں کی تعلیم و تربیت میں بھی بہتر مددگار ثابت ہوتی ہے اس وجہ سے ایسی عورت کو جیون ساتھی کے طور پر زيادہ پسند کیا جاتا ہے
میچور اور سمجھدار
عورت کا جزباتی ہونا محبوبہ کےطور پر تو حضرات کو بہت پسند ہوتا ہے مگر جب وہ جیون ساتھی کا انتخاب کر رہے ہوتے ہیں تو انہیں ایسی عورت پسند ہوتی ہے جو کہ میچور اور جزباتی عدم توازن کا شکار نہ ہو
کیوں کہ بطور لائف پارٹنر زندگی میں سکون اسی وقت حاصل ہو سکتا ہے جب کہ اعتدال رکھنے والی جیون ساتھی کا ساتھ ہو
مرد پر انحصار کرنے والی
ماضی سے لے کر آج تک شوہر ایسی بیوی کو پسند کرتے ہیں جو کہ اگر چہ تعلیم یافتہ مضبوط قوت ارادے کی مالک ، میچور عورت ہو مگر اس کے باوجود وہ اپنے مرد پر انحصار کرے اس کے فیصلوں میں اس کے شوہر کی رضا شامل ہو اور وہ اپنی زندگی کی رسی مرد کے ہاتھ یمں تھما کر خوش رہے
اگرچہ یہ بات اکثر خواتین کو پسند نہیں آۓ گی مگر سروے کی رپورٹ کے مطابق مرد دنیا کے کسی بھی خطے پر ہو اور کسی بھی قوم یا نسل سے ہو اس کو ایسی عورت ہمیشہ زیادہ اٹریکٹ کرتی ہے جو اس پر انحصار کرۓ
محبت اور ذہنی ہم آہنگی والی
میاں بیوی کےتعلق کو سب سے زيادہ مضبوط بنانے والی چیز ان کے درمیان موجود محبت اور ذہنی ہم آہنگی ہے یہ اگر موجود ہو تو باقی تمام چیزیں خود بخود ٹھیک ہو سکتی ہیں اور اس کی وجہ سے ہر کمی بیشی پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جب بھی حضرات جیون ساتھی کے لیۓ سوچتے ہیں تو اس میں سب سے پہلا نمبر محبت اور ذہنی ہم آہنگی کا ہی آتا ہے
شادی انسانی زندگی کا ایک بڑا فیصلہ ہے اس کو کرنے سے قبل آپ کا مکمل طورپر ذہنی اور جسمانی طور پر صحت مند ہونا سب سے ضروری ہے ۔ عام طور پر انسان معاشرتی دباؤ کے سبب بہت سارے سوالات براہ راست اپنے ڈاکٹر سے نہیں پوچھ سکتا ہے اس حوالے سے کسی بھی قسم کی رہنمائی کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ وزٹ کر کے ڈاکٹر سے آن لائن مشورہ کریں یا پھر 03111222398 پر رابطہ کریں