خواہشات انسانی فطرت کا حصہ ہیں جس طرح کھانے پینے کی خواہش انسان کی سرشت میں شامل ہے۔ اسی طرح جنسی خواہش بھی انسانی ضرورت اور فطرت ہے۔ مگر خواہشات کی زیادتی کے سبب بعض اوقات نوجوان اپنی اس خواہش کو غلط طریقوں سے مکمل کرنے کے چکر میں مردانہ طاقت کھو دیتے ہیں ۔
۔ 1 مردانہ طاقت سے متعلق ایک سروے۔۔۔
ورلڈ ہیلتھ آگنائزیشن کے مطابق، ہر سال دنیا بھر کے پندرہ فیصد مردوں کو اس کمزوری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایک سروے کے مطابق، 1995ء میں ایک پچاس ملین مرد مردانہ کمزوری کا شکار تھے، جب کہ ایک اندازے کے مطابق 2025ء تک یہ تعداد تین سو بیس ملین تک پہنچ جائے گی۔ مردانہ طاقت کم ہونے کی بہت سی وجوہات ہو سکتی ہیں، جن میں سرِ فہرست اعصابی مسائل، دل کی بیماریاں، محدود جسمانی سرگرمیاں، اور غیر متوازن غذاؤں کا استعمال شامل ہے۔
اس کے سبب مردانہ طاقت میں کمزوری کا شکار ہو کر نفسیاتی مریض بن جاتے ہیں۔ مگر یاد رکھیں جس طرح ہر بیماری کا علاج ہوتا ہے۔ اسی طرح اس مردانہ طاقت میں کمزوری کو بھی ڈاکٹر کے مشورے سے دور کیا جا سکتا ہے ۔اس کے علاوہ کچھ قدرتی ٹوٹکے بھی اس کمزوری کو دور کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
۔ 2 مردانہ طاقت کا قدرتی علاج
مندرجہ ذیل علاج مردانہ کمزوری کے علاج کے لیے مفید ثابت ہو سکتے ہیں۔
۔ 1 مردانہ طاقت کے لیے لہسن کا استعمال۔
مباشرت کے دوران ہونے والی کمزوری کےخاتمے کے لیۓ ہر روز صبح نہار منہ دو سے تین تری لہسن کی پانی کے ساتھ نگل لیں۔ اس سے نہ صرف کمزوری کا خاتمہ ہو گا بلکہ صحت بھی بہتر ہو گی۔
۔ 2 مردانہ طاقت کے لیے پیاز کا استعمال
اگر عضو بدن ٹھیک سے کام نہ کر رہا ہو تو اس صورت میں پیاز کے استعمال کو روز مرہ اپنی غذا کا حصہ بنائیں۔ خصوصا کھانے کے ساتھ سلاد کے طور پر پیاز کا استعمال اس تکلیف کا خاتمہ کرتا ہے۔
۔ 3 مردانہ طاقت کے لیۓ گاجر کا استعمال
گاجر ویسے بھی طاقت کا خزانہ تصور کی جاتی ہے۔ ڈیڑھ سو گرام گاجروں کو کاٹ کر ابال لیں۔ اس میں ایک ہاف بوائل انڈہ شامل کریں۔ اور اس میں حسب ذائقہ شہد شامل کر لیں۔ یہ روزانہ ایک ماہ تک استعمال کریں ۔اس سے نہ صرف اسٹیمنا میں اضافہ ہو گا، بلکہ ہر طرح کی کمزوری کا خاتمہ ہو گا۔
۔ 4 مردانہ طاقت کے لیے بھنڈیوں کا استعمال
جو لوگ مردانہ قوت سے یکسر محروم ہوتے ہیں، وہ لوگ بھنڈی کی جڑ کا سفوف بنا لیں۔ ہر روز ایک چمچ سفوف ایک گلاس دودھ کے ساتھ پی لیں۔ ایک ماہ میں اس کے استعمال سےواضح فرق دیکھیں گے۔
۔ 5 مردانہ طاقت کے لیے ادرک کا استعمال
ادرک صحت کے کئی مسائل کے لیۓ بہت مفید ہوتی ہے، مردانہ کمزوری کے لیۓ آدھا گلاس ادرک کا جوس نکال لیں۔ اس میں ایک ہاف بوائل انڈہ شامل کر لیں۔ اور تھوڑی سی شہد ملا کر پی لیں ایک ماہ تک پینے سے احتلام ، جریان جیسے مسائل کا خاتمہ ہوتا ہے۔
۔ 6 مردانہ طاقت کے لیے چھوہارے کا استعمال
چوہارے آئرن سے بھر پور ہوتے ہیں۔ طاقت کا یہ خزانہ استعمال کرنے کے لیۓ دو سے تین چھوہارے لے کر آدھے گھنٹے تک دودھ میں پکائيں۔ رات سوتے ہوۓ اس دودھ کو اور چھوہاروں کو کھا لیں۔
۔ 7 مردانہ طاقت کے لیے منقہ کا استعمال
دس گرام منقہ لے کر ایک پاؤ دودھ میں ابال لیں ۔اور منقہ کھا لیں جب کہ دودھ کو پی لیں۔ ہر روز رات میں یہ عمل کرنے سے ایک ہی ماہ میں مردانہ کمزوری کا خاتمہ ہو جاتا ہے
مردانہ طاقت کی بحالی کے لیے ان ٹوٹکوں سے اگر فائدہ نہ ہو۔ تو اس صورت میں پریشان ہونے کے بجاۓ اور کسی بھی قسم کی احساس کمتری کا شکار ہونے کے بجاۓ، جنسی امراض کے ماہر ڈاکٹروں سے رجوع کریں۔
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں پہ کلک کریں۔
Android | IOS |
---|---|