سر کے بائیں جانب درد یعنی مائیگرین کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں۔ اگر کسی کو درد کا سامنا ہوتا ہے تو اس کی وجہ معلوم ہونے پر اس کا علاج کرنا آسان ہو جاتا ہے۔ اگر آپ کا درد سنگین صورت اختیار کرتا ہے تو آپ کو جلد از جلد ڈاکٹر سے ملنے کی ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں آپ مرہم کی سائٹ پہ مستند ڈاکٹر سے مشورہ حاصل کریں اس نمبر 03111222398 پہ کال کریں۔
دنیا میں تقریبا 50 فی صد بالغ افراد کو سر درد کا سامنا ہوتا ہے۔ کچھ سردرد معمولی ہوتے ہیں وہ گھریلو علاج سے دور ہو جاتے ہیں۔ لیکن کچھ اتنے شدید ہوتے ہیں ان کے علاج کے لئے کسی پروفیشنل ڈاکٹر سے رابطہ ضروری ہوتا ہے۔ اگر آپ طبی دیکھ بھال نہیں کرتے تو حالت بگڑنے پر آپ کو صحت کے مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے۔ کیا آپ کو کبھی سر کے بائیں جانب درد ہوا ہے تو آپ اس کی وجوہات یہ بلاگ پڑھ کر جان سکتے ہیں۔
سر کے بائیں جانب درد کی وجوہات
کوئی بھی درد ہو آپ کو پریشان کر سکتا ہے۔ لیکن سر کے بائیں جانب درد کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں جیسے بنیادی سر درد اور ثانوی سردرد۔ اس کے علاوہ دردِ شقیقہ بھی بائیں جانب درد کی وجہ بن سکتا ہے۔ سر کے بائیں جانب درد کی وجہ تناؤ یا کلسڑ سردرد بھی ہو سکتا ہے۔
دردِشقیقہ Migraine
درحقیقت سر کے بائیں جانب درد کی وجہ دردِ شقیقہ ہو سکتا ہے۔ جس کی علامات آپ کو کمزور کر سکتی ہیں جیسے متلی، قے، سر کے بائیں یا دائیں جانب درد، ہوا کی حساسیت یعنی فونو فوبیا، روشنی کی حساسیت یعنی فوٹو فوبیا، چکر آنا۔ یہ سر درد 6 سے 72 گھنٹے کے درمیان ہوتا ہے۔ سر کے بائیں جانب درد کی وجہ مائیگرین ہو سکتی ہے۔
تناؤ کی وجہ سے سردرد
دردِشقیقہ سے زیادہ تناؤ کا سر درد عام ہے۔ یہ سردرد مردوں کے مقابلے میں خواتین کو متاثر کرتا ہے۔ یہ سر کے بائیں جانب درد کا بھی سبب بنتا ہے۔ لیکن زیادہ کثرت کے ساتھ پورے سر میں درد ہوتا ہے اس کے ساتھ ساتھ آنکھوں میں بھی درد ہوتا ہے۔ اکثر جو تناؤ کے سردرد میں مبتلا ہوتے ہیں وہ دباؤ کا اظہار کرتے ہیں۔
تناؤ کی وجہ سے ہونے والا سر درد دن کے یعنی دوپہر کے ہوتے بدتر ہوجاتا ہے۔ اس سردرد کی وجہ سے سر کے بائیں جانب بھی درد ہوتا ہے اس کے علاوہ کندھے میں بھی اس کی وجہ سے سر درد ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں متلی بھی ہوتی ہے۔
کلسٹر سردرد
دردِ شقیقہ کی طرح کلسٹر سردرد بھی سر کے ایک طرف سردرد ہوتا ہے۔ یہ سردرد عام طور شدید سردرد ہوتا ہے جیسا کہ نام سے ہی ظاہر ہوتا ہے۔ یہ سردرد دنوں سے ہفتوں تک رہ سکتا ہے۔ یہ عام طور پر سر کے پیچھے ہوتا ہے۔
سر کے بائیں طرف درد کی دیگر وجوہات
جیسا کہ میں نے پہلے بھی بتایا ہے کہ بائیں جانب سر درد کی کافی وجوہات ہو سکتی ہیں جیسے کہ سوزش، دماغی چوٹ، دماغ کا ٹیومر، دماغی فالج یا کسی بھی انفیکشن کی وجہ سے بھی ہو سکتا ہے۔ یہ درد کافی شدید ہوتا ہے ۔ لیکن آپ کو جلد از جلد ڈاکٹر سے ملنا چاہیے تاکہ کوئی اور مسائل نہ پیدا ہو۔
علاج
اگر آپ بھی سر کے بائیں جانب درد میں مبتلا ہوتے ہیں تو آپ اس صورت میں ہمیں داوئی کا استعمال بھی کرنا چاہیے لیکن ہمیں کم سے کم پریشانی لینی چاہیے جتنا آپ تناؤ میں رہیں گے اتنا ہی آپ زیادہ درد ہونے کے امکانات ہونگے۔ اس کے علاوہ آپ کو اپنی نیند کی کمی کو پورا کرنا چاہیے۔ نیند کی کمی کو پورا کرنے کے لئے آپ کو اپنی روٹین بنانی چاہیے۔
ڈاکٹر سے کب ملنا چاہیے
اگر آپ شدید سردرد میں مبتلا ہیں تو آپ کو ڈاکٹر اچھی ادویات تجویز کر سکتا ہے۔ اگر آپ کو سردرد کے ساتھ دھندلا نظر آتا ہے یا س کے ساتھ بخار ہوتا ہے یا متلی قے بھی آتی ہے ، بعض اوقات سر درد کے ساتھ پسینہ بھی آتا ہے اس صورت میں آپ کو فوری طور پر ڈاکٹر سے ملنا چاہیے۔
یہاں پر سوال یہ ہے کہ ہمیں فوری طور پر کیسے ڈاکٹر سے ملنا چاہیے یا کس ڈاکٹر سے ملنا چاہیے تو ہم مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ سے ایک اچھے اور مستند ڈاکٹر کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
General-Physician in Lahore
General-Physician in Karachi
General-Physician in Islamabad