ملتانی مٹی ، عرق گلاب ، مہندی ، دنداسہ اور ایسی بہت ساری چیزوں کو خواتین اپنے بیوٹی باکس کا ہمیشہ سے اہم ترین جز مانتی ہیں۔ ماضی میں اکثر گھرانوں میں بیوٹی پارلر جانے کو کافی معیوب سمجھا جاتا تھا ۔ اور اکثر بڑی بوڑھیاں لڑکیوں اور جوان عورتوں کو ایسے ٹوٹکے بتاتی تھیں۔ جن کے بعد پارلر جانے کی ضرورت بھی نہ پڑتی تھی اور گزرتے وقت نے اس بات کو ثابت کیا کہ بڑی بوڑھیوں کی بتائی گئی یہ ترکیبیں آج بھی بہت موثر ہیں، جن میں سے ایک ملتانی مٹی بھی ہے۔
۔ 1ملتانی مٹی کے جلد کے لیۓ فوائد
۔ 1 ملتانی مٹی مہاسوں سے لڑنے کے لیے مددگار ثابت ہوتی ہے۔
۔ 2 اضافی سیبم اور تیل کو صاف کرتی ہے کیونکہ یہ جراثیم کش خصوصیات رکھتی ہے۔
۔ 3 گندگی، پسینہ اور نجاست کو دور کرتی ہے۔
۔ 4 جلد کے رنگ کو ہموار کرتی ہے اور رنگت کو نکھارتی ہے۔
۔ 5 ٹیننگ اور پگمنٹیشن کا علاج کرتی ہے۔
۔ 6 دھوپ میں جلن، جلد کے دانے اور انفیکشن کے علاج میں موثر کولنگ ایجنٹ کے طور پہ کام کرتی ہے۔
۔ 7 جلد کی سوزش اور کیڑوں کے کاٹنے کے علاج کے لیے سرد کمپریسس میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔
۔ 8 خون کی گردش کو آسان بناتی ہے، جس کی وجہ سے جلد چمکدار اور چمکیلی ہوجاتی ہے۔
۔ 9 بلیک ہیڈز/وائٹ ہیڈز، داغ دھبے، فریکلز، پمپل/مہاسوں کے دھبوں کو دور رکھنے میں مدد کرتی ہے۔
۔ 2 ملتانی مٹی کے استعمال کے طریقے
ماہرین کے نزدیک ملتانی مٹی کو خاص مقاصد کے حصول کے لیۓ استعمال کیا جا سکتا ہے ۔جو کہ کچھ اس طرح سے ہو سکتے ہیں۔ جلد کے مسائل کو معمولی نہیں سمجھنا چاہیے، بلکہ کسی قسم کے مسئلے کی صورت میں ڈاکٹر سے آن لائن رابطے کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ایپ ڈاون لوڈ کریں یا 03111222398 پر رابطہ کریں۔
۔ 1 چکنی جلد کے لیے
ملتانی مٹی چکنی جلد والوں کے لیۓ بہت مفید ہوتی ہے ۔ کنو کے چھلکوں کا پاؤڈر اور ملتانی مٹی کو ہم وزن ملا لیں ۔اور اس میں عرق گلاب ملا کر ایک پیسٹ بنا لیں۔ اس پیسٹ کو چہرے پر لگائیں ۔اور اس کے بعد خشک ہونے دیں ۔ جب یہ خشک ہو جاۓ تو اس کو تازہ پانی سے دھولیں ۔ مہینے میں دو بار اس نسخے کا استعمال جلد کو کیل مہاسوں سے دور رکھتا ہے۔
۔ 2 آنکھوں کے سیاہ حلقوں کے لیۓ
جلد کے ماہر ڈاکٹروں کے مطابق سیاہ حلقوں کو دور کرنے کے لیۓ ملتانی مٹی بہت مفید ہوتی ہے۔
۔ 1 اس کے لیۓ آدھا آلو لے کر اس کو کدو کش کر لیں۔
۔ 2 ایک لیموں اس آلو میں نچوڑ لیں۔
۔ 3 اس کے بعد اس میں ایک چمچ بالائی ملا لیں اور ایک چمچ ملتانی مٹی ملا لیں۔
۔ 4 آنکھیں بند کر کے اس پیسٹ کو آنکھوں کے اوپر اور اردگرد لگالیں۔
۔ 5 بیس منٹ تک آنکھیں بند کر کے لیٹ جائیں اور اس کو لگا رہنے دیں اور اس کے بعد تازہ پانی سے دھولیں ۔ واضح فرق آپ خود دیکھیں گے۔
۔ 3 جلد کی صفائی کے لیۓ
ملتانی مٹی کو جلد کی صفائی کے لیۓ بطور اسکرب بھی استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ اس کے لیۓ ایک چمچ ملتانی مٹی ، ایک چمچ صندل کی لکڑی کا پاوڈر اور کنو کے چھلکے کے پاوڈر کا ایک چمچ لے لیں۔ اور اس کو مکس کر لیں، اس میں کچھ مقدار بیسن کی بھی استعمال کی جا سکتی ہے ۔ ان تمام اجزا کو ملا کر ایک پیسٹ بنا لیں۔ اور اسے چہرے پر بطور اسکرب استعمال کریں ۔اس سے چہرے کی اندر تک صفائی ہوتی ہے ۔اور جلد صاف ہو جاتی ہے۔
۔ 4 ملتانی مٹی چمکدار اور لمبے بالوں کے لیۓ
اس مٹی کا استعمال جلد کے ساتھ ساتھ بالوں کے لیۓ بھی بہت مفید ہوتا ہے۔
۔ 1 اس کے لیۓ تین چمچ ملتانی مٹی لیں
۔ 2 ایک انڈہ
۔ 3 ایک چمچ آملہ کا رس
۔ 4 ایک چمچ لیموں کا رس شامل کریں
۔ 5 ان کو اچھی طرح مکس کر لیں اس کے بعد اس کو سر کے بالوں پر لگا لیں
۔ 6 بیس منٹ تک لگا رہنے دیں اور اس کے بعد شیمپو کر لیں۔ اس سے بال صحت مند اور چمک دار ہوجائیں گے۔
ملتانی مٹی قدرت کا بہترین تحفہ ہے۔ یہ آسانی سے دستیاب ہوتی ہے اور اسے بہت سی بیماریوں اور جلد کے مسائل کے علاج کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ مٹی کے معیار کے ساتھ محتاط رہنا بہت ضروری ہے. زیادہ تر بازاروں میں دستیاب ملتانی مٹی کے پیکٹ کیمیکل سے لدے ہوتے ہیں اور ہو سکتا ہے کہ زیادہ مؤثر بھی نہ ہوں۔
بھروسہ مند برانڈز سے خریدنا بہتر ہے، جو معیار اور قیمت کے لیے مشہور ہوں۔ ملتانی مٹی یا فلرز ارتھ صرف ایک کاسمیٹک پروڈکٹ نہیں ہے، بلکہ یہ ایک قدیم روایت ہے، جس کی ہدایت دنیا بھر کی دادیوں اور ماؤں نے کی ہے۔