ناک کے بال سانس لینے والی ہوا کو فلٹر کرتے ہیں اور اس لئے ہمیں ہوا میں پھیلنے والے وائرس بیکٹیریا اور دیگر جراثیموں کے ذریعے انفیکشن سے بچاتے ہیں۔آپ نے بہت سے لوگوں کو دیکھا ہوگا جو اکثر ناک کے اندر کے بڑھے ہوئے بالوں کو ہاتھ سے کھینچ کر یا نوچ کر توڑ رہے ہوتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ناک سے نوچ کر یا ٹوئزر کی مدد سے کھینچ کر بال توڑنا صحت کے لیے کتنا نقصاندہ ہو سکتا ہے۔
شدید گرمی : جسم میں نمک کی کمی خطرناک ثابت ہوسکتی ہے
کیا ناک کے بال زکام سے لڑنے کے لئے اہم ہیں؟
کیا ناک کے بال زکام اور دیگر وائرل بیماریوں سے لڑنے کے لئے اہم ہوتے ہیں؟ ایک طبی نظریہ یہ رکھتا ہے کہ ناک کے بال اس ہوا کو فلٹر کرتے ہیں جو ہم سانس لیتے ہیں اور اس طرح ہمیں ہوا سے پیدا ہونے والے بیکٹیریا وائرس اور پیتھوجینز سے بچاتا ہے یہ ہمارے ناک کے بال جسے طبی طور پر وبریس کہا جاتا ہے متعدی جراثیموں سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔
سینوسیٹس کا انفیکشن
خاص طور پر آپ کی آنکھوں کے ارد گرد آپ کا سر دکھ رہا ہے آپ کھانسی کو نہیں روک سکتے اور کسی وجہ سے آپ کی سانس خوفناک ہے آپ کی ناک کے اندر ایک گندگی ہے لیکن اس گندگی کو روکنے کے لیے اس کے بال اہم کردار ادا کرتے ہیں آپ کو ناک کا انفیکشن ہوسکتا ہے۔
یہ انفیکشن شدید اٹیک کرسکتا ہے آپ کو روزمرہ کی زندگی کے کاموں میں روکاٹ پیدا کرسکتا ہے اس سے بچنے کے لیے آپ کو الرجی اسپیشلسٹ سے مشورے اور علاج کی ضرورت ہے۔ آپ مرہم کی سائٹ پہ متعلقہ ڈاکٹر سے 03111222398 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
ناک سے خون نکلنا یا نکسیر پھوٹنا کن وجوہات کے سبب ہو سکتا ہے؟
بیکٹیریا سے بچاؤ
ناک کے بال انسانی صحت کیلئے بہت ہی فائدہ مند ہوتے ہیں، ناک کے بال ناصرف ہوا کو صاف کرکے جسم کے اندر داخل ہونے کے لیے فلٹر کا کام کرتے ہیں بلکہ دھول مٹی اور بیماریوں کا باعث بننے والے جراثیم کو بھی جسم کے اندر براہ راست داخل ہونے سے روکتے ہیں۔
ڈاکٹرز کا تجربہ
ڈاکٹروں کا تجربہ ہے کہ ناک کے بالوں کو تراشنے سے جراثیموں کے لئے سانس کی نالی میں گہرائی تک داخل ہونا آسان ہوسکتا ہے۔ کیونکہ انسان کی عمر کے ساتھ اس کے ناک کے بال بھی بڑھتے رہتے ہیں لیکن ماہرین ان بڑھتے بالوں کو ٹوئزر کی مدد سے نوچنے یا کھینچنے کے بجائے ہلکا سا کاٹنے کا مشورہ دیتے ہیں تاکہ ناک کے اندرونی بال چھوٹے بھی ہو جائیں اور ان کا فائدہ بھی برقرار رہے۔ اگر آپ بھی ایسی حرکت کرتے ہیں تو خبردار رہیں کیونکہ اس طرح کرنے سے آپ کو طبی مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔