ناپسندیدہ بالوں کی نمو شخصیت کے حسن کو ختم کرنے کا باعث بن سکتے ہیں ۔ یہ بال چاہے عورتوں کے چہرے پر ہوں یا مردوں کے چہرے پر دونوں صورتوں میں یہ اکثر ناگوار ثابت ہوتے ہیں۔ اس وجہ سے ان کو صاف کرنےکے لیۓ مختلف طریقے اختیار کیۓ جاتے ہیں ۔ گھریلو ٹوٹکوں کے ساتھ ساتھ سائنس کی ترقی کے سبب ۔اب باقاعدہ طور پر جلد کے ماہر ڈاکٹر مختلف طریقوں سے علاج کے ذریعے چہرے سے نا پسندیدہ بالوں کا خاتمہ کرتے ہیں
ناپسندیدہ بالوں کی نمو کی وجوہات
چہرے کے ناپسندیدہ بالوں کی مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں ۔کچھ لوگوں میں یہ بال موروثی طور پر ہوتے ہیں ۔جب کہ کچھ لوگوں میں چہرے پر اور جسم کے بعض حصوں پر یہ بال مختلف جسمانی امراض کے سبب ہوتے ہیں ۔جن میں سے کچھ اس طرح سے ہیں
ہارمونل خرابی
انسانی جسم میں ہارمون کا ایک نظام قائم ہوتا ہے ۔ یہ نظام جسم کے اندر بہت ساری چیزوں کو کنٹرول کرتے ہیں ۔ لیکن بعض اوقات ان میں ہونے والی خرابی جہاں دوسرے مسائل پیدا کرتی ہے۔ وہیں پر اس کی وجہ سے چہرے اور جسم کے مختلف حصوں پر موٹے اور سخت کالے بال نمودار ہو جاتے ہیں۔ جو کہ دیکھنے میں بہت برے لگتے ہیں ۔ اس صورت میں ہارمون کی خرابی کو ٹیسٹ کی مدد سے جانچا جا سکتا ہے۔ اور اس کے بعد ادویات کے ذریعے اس کو صحیح کیا جا سکتا ہے۔ جسکے بعد یہ بال خود بخود کمزور پڑ کر ختم ہو جاتے ہیں
ناپسندیدہ بالوں کا سبب پولی سسٹک اووری
خواتین کے اندر ناپسندیدہ بالوں کی نمو کا ایک سبب پولی سسٹک اووری بھی ہوتا ہے ۔جو کہ مختلف اسباب سے ہو سکتی ہے ۔ پولی سسٹک اووری کے سبب ایسے بالوں کی نمو میں اضافہ ہو جاتا ہے
اسٹیروائڈ کا استعمال
اکثر ادویات کے سائڈ افیکٹ کے کے سبب بھی بالوں کی نمو میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ ایسا عام طور پر ان ادویات کے استعمال سے ہوتا ہے۔ جن میں اسٹیروائڈ موجود ہوتی ہیں ۔ ان کے سبب جسم کے مختلف حصوں پر موٹے موٹے بال نکل آتے ہیں
بیوٹی کریم
رنگ گورا کرنے کی کریموں کا مستقل استعمال ایک جانب تو چہرے کی جلد کو پتلا اور حساس کر دیتا ہے۔ اور دوسری طرف اس سے چہرے کےبالوں کی نمو میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے
ناپسندیدہ بالوں کا علاج
عام طور پر ان بالوں کے خاتمے کے لیۓ جتنے بھی حربے آزماۓ جاتے ہیں۔ وہ سب عارضی ہوتے ہیں ویکسنگ ، تھریڈنگ ، ہئیر ریمونگ کریم کا استعمال ایک جانب تو عارضی ہوتے ہیں ۔اس کے ساتھ ساتھ ان کے جلد پر سائڈ افیکٹ بھی ہوتے ہیں۔ جب کہ آج کل ان بالوں کے خاتمے کے لیۓ ماہر جلد لیزر ٹریٹمنٹ کا مشورہ دیتے ہیں
لیزر ہئیر ریموور
اس طریقہ علاج میں لیزر کی شعاعوں کا استعمال ان جگہوں پر کیا جاتا ہے ۔جہاں کے بالوں کا خاتمہ کرنا ہوتا ہے ۔ اس ٹریٹمنٹ میں لیزر کے ذریعے ان جڑوں کو جہاں سے بال نکلتے ہیں حرارت پہنچا کر جلا دیا جا تا ہے
لیزر کام کسے کرتا ہے
لیزر ٹریٹمنٹ ایک مکمل تھراپی کی طرح ہوتا ہے ۔ انسان کی جلد پر بال ایک وقت میں یونیفارم انداز میں نہیں اگتے ہیں۔ بلکہ وہ تین مرحلوں میں اگتے ہیں ۔ پہلے مرحلے میں بال جلد کے اندر تھیلی میں ہوتے ہیں ۔دوسرے مرحلے میں بال نمو کرتے ہوۓ جلد سےباہر آجاتے ہیں ۔جب کہ تیسرے مرحلے میں وہ مکمل بڑھ جاتے ہیں۔ اور کمزور ہونا شروع ہو جاتے ہیں ۔ لیزر تھراپی کے نتیجے میں سب سے پہلے جلد سے باہر موجود بالوں کا خاتمہ ہوتا ہے۔ اور دوسرے مرحلے میں جلد کے اندو موجود بالوں کو کمزور بنا کر ختم کیا جاتا ہے
کیا لیزر ٹریمٹمنٹ سے بال ہمیشہ کے لیۓ ختم ہو جاتے ہیں
اکثر لوگوں کا یہ خیال ہوتا ہے کہ لیزر ٹریٹمنٹ کے نتیجے میں ہمیشہ کے لیۓ نا پسندیدہ بالوں کا خاتمہ ہو جاتا ہے ۔ لیکن یہ گمان درست نہیں ہے ۔ کیوں کہ اس ٹریٹمنٹ سے بال ہمیشہ کے لیۓ ختم نہیں ہوتے بلکہ اس سے ان کی جڑیں کمزور ہو جاتی ہیں۔ جس سے ان کی نمو کم ہو جاتی ہے اور رفتہ رفتہ ختم بھی ہو سکتے ہیں
لیزر ٹریٹمنٹ کے لیۓ یہ ضروری ہے کہ یہ کسی ماہر جلد کے ڈاکٹر کی زیر نگرانی کروایا جاۓ ۔ ایسے ماہر ڈاکٹرز سے آن لائن اپائنٹمنٹ لینے کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ایپ ڈاون لوڈ کریں یا پھر 03111222398 پر رابطہ کریں