آپ نے مشہور کہاوت تو سنی ہی ہوگی،’بادشاہوں کی طرح ناشتہ، شہزادے کی طرح دوپہر کا کھانا اور فقیر کی طرح رات کا کھانا’۔ کیا آپ دن کے دوران جس قسم کے کھانے کھاتے ہیں, اس سے آپ کی جسمانی صحت اور ذہنی تندرستی ممکن ہے؟
ناشتہ بادشاہوں جیسا کرنا چاہیۓ یہ بات تو ہم سب اپنے بڑوں سے سنتے ہی آۓ ہیں۔ اس بات سے بعض لوگ یہ مطلب لیتے ہیں کہ ناشتہ بہت مہنگی اور بہت ہی چکنی اشیا پر مشتمل ہونا چاہیۓ ۔جب کہ حقیقت اس سے مختلف ہے۔ یہاں بادشاہوں جیسے کھانا سے مراد ایسی غذا ہے، جو کہ متوازن اور صحت مند ہو ۔بعض حکما کا تو یہاں تک کہنا ہے کہ، غیر صحت مند چیزيں ناشتے میں کھانے سے بہتر ہے۔ کہ انسان ناشتہ ہی نہ کرے۔
اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ صرف ناشتہ کرنا صحت کے لیۓ ضروری نہیں ہے، بلکہ اس کے ساتھ ساتھ صحت مند غذا کھانا بھی ضروری ہے۔ اس لیےماہر غذائيت کی ہدایات کی روشنی میں صحت کے حوالے سے مزید معلومات حاصل کرنے کے لیۓ مرہم پہ کلک کریں یا 03111222398 پہ کال کریں۔
ناشتہ کے لیے پانچ صحت مند غذائيں۔
ناشتہ میں انڈے کھانا۔
انڈے ناشتے کے لیۓ ایک لذیذ اور بھر پور غذا ہے۔ ماہرین کا یہ کہنا ہے کہ جو لوگ ناشتے میں انڈے کھاتے ہیں ان کو زیادہ کیلوریز توانائی کی صورت میں حاصل ہوتی ہیں اس کے علاوہ ان کا بلڈ شوگر اور انسولین لیول زیادہ دیر تک مستحکم رہتا ہے۔
اگرچہ انڈے پروٹین اور کولیسٹرول سے بھر پور غذا ہے، لیکن اس کا استعمال خون میں کولیسٹرول کے لیول میں اضافے کا باعث نہیں بنتا ہے، جس کے سبب اس سے دل کے دورے کے خطرات میں بھی کمی واقع ہوتی ہے اس کے علاوہ یہ دیر سے ہضم ہوتے ہیں اس وجہ سے اس کو کھانے سے دیر تک بھوک کا احساس نہیں ہوتا ہے۔
کافی۔
دن کے آغاز کے لیۓ کافی ایک بہترین مشروب ہے۔ یہ کیفین سے بھر پور ہوتا ہے۔ جو براہ راست انسان کی دماغی صلاحیتوں اور موڈ کو بہتر بناتی ہے۔ صبح میں ایک کپ کافی پینے سے ایک جانب تو غیر ضروری چکنائی کے پگھلنے سے وزن میں کمی واقع ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ جسم کے میٹا بولزم کے عمل کو تیز کر کے انسان کو جوان اور چاک و چوبند بناتا ہے۔ کافی کا ایک کپ خون میں شوگر لیول کو کم کرتا ہے۔ اس طرح ذیابطیس کے مریضوں کے لیۓ بھی مفید ہے۔
دلیہ۔
اناج کھانے کے شوقین افراد کے لیۓ ناشتے میں دلیہ ایک بہترین غذا ہے۔ یہ فائبر سے بھر پور ہوتا ہے۔ اس وجہ سے یہ خون میں کولیسٹرول کی شرح کو کم کرتا ہے۔ اور ہاضمے کے عمل کو درست کرتا ہے یہ کولیسٹرول کی شرح کو نارمل رینج میں کرتا ہے جس سے بلڈ پریشر بھی کنٹرول ہوتا ہے اس کے علاوہ دلیۓ میں پروٹین کی مقدار بہت زیادہ نہیں ہوتی اس وجہ سے اس کو کھانے سے بھاری پن کا احساس بھی نہیں ہوتا ہے۔
تخم بالنگا۔
یہ ناشتے میں استعمال کی جانے والی مفید ترین غذا ہے، ایک اونس تخم بالنگا کے استعمال سے انسان کو 11 گرام تک فائبر حاصل ہوتا ہے۔ یہ معدے میں سے پانی کی فالتو مقدار جذب کرکے بھرے ہوۓ معدے کا تاثر دیتا ہے جس سے بھوک کے ختم ہونے کا احساس ہوتا ہے۔
تخم بالنگا ذیابطیس کے مریضوں کے لیۓ اس حوالے سے بہت مفید ہوتا ہے کہ اس کو کھانے سے ایک جانب تو کافی دیر تک بھوک کا احساس نہیں ہوتا ہے اور دوسری جانب اس سے خون میں شوگر کے لیول کو مستحکم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے مگر چونکہ تخم بالنگا میں پروٹین کی مقدار بہت کم ہوتی ہے اس وجہ سے اس کو دودھ کے ساتھ ملا کر استعمال کرنے کی صورت میں جسم میں پروٹین کی ضرورت بھی پوری ہوتی ہے۔
پھل۔
ہر قسم کے موسمی پھل وٹامن اور غذائیت سے بھر پور ہوتے ہیں اور ان کا استعمال ناشتے میں کرنا ایک جانب تو تازگی دیتا ہے ایک کپ کٹے ہوۓ پھلوں میں 80 سے 130 کیلوری تک توانائی موجود ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ رس دار پھلوں میں وٹامن سی کی مقدار موجود ہوتی ہے جو سردیوں کے موسم میں خشکی ختم کرنے کے لیے انسانی صحت کے لیۓ بہت ضروری ہوتی ہے۔
صحیح وقت پر صحیح کھانا کھانا آپ کی جسمانی اور ذہنی صحت کے لیے حیرت انگیز طور پہ کام کرے گا۔ ہمیشہ صبح کے مناسب معمول پر قائم رہیں۔ ناشتہ جاگنے کے ایک گھنٹے کے اندر یا صبح 8 بجے سے پہلے کھا لینا چاہیے۔
رات کی اچھی نیند کے بعد، جسم کو دن بھر کام کرنے کے لیے ایندھن کی ضرورت ہوتی ہے۔ جسم سارا دن کے چیلنجوں کے لیے تیار ہو رہا ہوتا ہے، اسے گلوکوز کی ضرورت ہوتی ہے۔ صحت بخش ناشتہ گلوکوز کی ضرورت کو پورا کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں پہ کلک کریں۔
Android | IOS |
---|---|
![]() ![]() |
![]() ![]() |