حیض کا آنا خواتین کے اندر ایک قدرتی عمل ہے ۔ جو کہ ہر مہینے باقاعدگی سے آنا خواتین کی صحت کے لیۓ بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے ۔ اس میں کسی بھی قسم کی بے قاعدگی خواتین کی صحت کے لیۓ ایک سنگین خطرہ بھی بن سکتا ہے ۔ مگر بعض اوقات خواتین کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ یہ کچھ دنوں کے لیۓ موخر ہو جائيں
عام طور پر رمضان کے مہینے کی فیوض و برکات سمیٹنے کے لیۓ یا پھر عمرہ یا حج کی ادائگی کے دوران یا پھر کسی خاندانی تقریب یا پکنک میں شرکت کے لیۓ بعض اوقات خواتین کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کو کچھ دنوں کے لیۓ موخر کر دیا جاۓ ۔مگر چونکہ حیض کا آنا انسان کے اپنے بس میں نہین ہوتا اور نہ ہی ان کو روکنا کسی کے لیۓ ممکن ہوتا ہے اس وجہ سے خواتین مشکل کا شکار ہو سکتی ہیں
حیض کو عارضي طور پر موخر کرنےکے طریقے
عام طور پر کچھ ادویات کے استعمال سے حیض کو موخر کیا جا سکتا ہے لیکن جس طرح ہر دوا کا ایک سائڈ افیکٹ ہوتا ہے اس وجہ سے ادویات کے ذریعے حیض کو موخر کرنے کا عمل دیگر پیچیدگیوں کا باعث ہو سکتا ہے اس وجہ سے آج ہم آپ کو کچھ ایسے قدرتی طریقے بتائيں گے جنکی مدد سے عارضی طور پر حیض کو کچھ دنوں کے لیۓ روکا جا سکتا ہے اور اس کے کوئی سائڈ افیکٹ بھی نہیں ہوں گے
ایکسرسائز
حیض کا باقاعدگی سے آنا انسان کے طرز زندگی پر منحصر ہوتا ہے اگر آپ حیض کو موخر کرنے کی خزاہشمند ہیں تو اس کے لیۓ ورزش ایک ایسا حل ہے جوصحت کے لیۓ بھی مفید ہوتا ہے اور اس کے ذریعے دماغ جسم کو ایسے سگنل دے سکتا ہےجس کی مدد سے حیض عارضی طور پر کچھ دنوں کی تاخیر سے آسکتے ہیں ۔ مگر یاد رکھیں کہ اس کے لیۓ عام حالات سے زیادہ ایکسرسائز کرنی ضروری ہوتی ہے زیادہ ایکسرسائز سے حیض میں کچھ دنوں کی تاخیر ہو سکتی ہے
سیب کا سرکہ
سیب کا سرکہ ہر گھر میں موجود ہوتا ہے جس کا استعمال مختلف طریقوں سےکیا جاتا ہے یہ حیض کو موخر کرنے کا ایک قدرتی نسخہ ہے اس کے لیۓ 5 ملی لیٹر سیب کا سرکہ 150 ملی لیٹر پانی میں شامل کر لیں اور اس کا استتعمال دس دن تک روزانہ کریں اس سے ایک جانب تو جسم کی فاضل چربی پگھل کر آپ کو اسمارٹ بنا سکتی ہے اس کے علاوہ اس سے حیض بھی کچھ دنوں کے لیۓ موخر ہو سکتے ہیں اور اس کے جسم پر کسی قسم کے منفی اثرات بھی نہیں ہوتے ہیں
پپیتا
پپیتا ایک ایسا پھل ہے جو اپنے اندربہت سارے فوائد رکھتا ہے عام طور پر اسکا استعمال ہاضمے کے مسائل کے لیۓ کیا جاتا ہے اس کے علاوہ گردوں کی پتھری کے لیۓ بھی یہ بہت مفید ہوتا ہے اس کے علاوہ یہ بچےدانی کے اندر خون کے دوران کو کنٹرول کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے اس کا استعمال حیض کو موخر کرنےکےلیۓ ایک بہترین قدرتی نسخے کے طور پر کیا جا سکتا ہے
اس کے اندر کیروٹن موجود ہوتا ہے جو کہ جسم کے اندر ایسٹروجن نامی ہارمون کے لیول کو کنٹرول کرتا ہے جو کہ حیض کا ذمہ دار ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ حاملہ خواتین کو پپیتے کے استعمال سےروکا جاتا ہے ۔ پپیتے کا استعمال حیض کو موخر کر کے قدرتی طور پر بغیر کسی منفی اثرات کے بہترین ہو سکتا ہے
صحت مند غذا کا استعمال
یہ ایک عام مشاہدہ ہے کہ زيادہ مرچ مصالحے والے کھانوں کے استعمال سے حیض جلدی آجاتے ہیں تو ان کا استعمال ترک کر کے بھی ان کو موخر کیا جا سکتا ہے اس کے علاوہ زيادہ پانی اور فائبر والی غذائيں جو غذائیت سے بھر پور ہوں نہ صرف جسم کو صحت اور طاقت فراہم کرتی ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ان کا استعمال حیض کو بھی کچھ دنوں کے لیۓ موخر کر سکتا ہے
دالوں کا استعمال
عام طور پر دالیں ہر گھر میں کھائي جاتی ہیں یہ منرل ، پوٹاشیم اور فائبر سے بھر پور ہوتی ہیں جہاں یہ صحت سےجڑے بہت سارے مسائل کے لیۓ بہت مفید ہوتی ہیں وہیں ان کا استعمال باقاعدگی سے کرنے کے نتیجے میں ماہواری کچھ دنوں کے لیۓ موخر ہو سکتی ہے اس کے لیۓ کسی بھی دال کو بھگو کر رات بھر کے لیۓ رکھ لیں اور اس کے بعد اس میں پانی شامل کر کے گرائنڈ کر لیں اور اس کا سوپ بنا کر پکا لیں ذائقے کے لیۓ اس میں مختلف سبزیاں بھی شامل کی جا سکتی ہیں
دس دن تک اس سوپ کا باقاعدہ استعمال کچھ دنوں کے لیۓ ماہواری کو قدرتی طریقے سے روکنے میں بہت مفید ثابت ہو سکتا ہے اور اس کےجسم پر کوئي منفی اثرات بھی نہیں ہوتے جب کہ اس کے استعمال سے جسم کو طاقت اور توانائی حاصل ہوتی ہے
جیلاٹن کا استعمال
یہ ایک چینی طریقہ کار ہے اور آسان ہونے کے ساتھ ساتھ مجرب بھی ہے اسکے لیۓ ایک پیکٹ جیلاٹن لے کر اس کو پانی میں مکس کر لیں اور اس کو دن میں دو بار استعمال کریں اس سے حیض کے آنے میں ہفتوں تک تاخیر ہو سکتی ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ جیلاٹن جب جسم میں داخل ہوتا ہے تو وہ ماہواری کے آنے کے عمل کو سست کر دیتا ہے ۔ جس کی وجہ سے فوری طور پر حیض کے آنے کا خطرہ نہ صرف ٹل جاتا ہے بلکہ اس کا استعمال ان کو بغیر کسی سائڈ افیکٹ کے عارضی طور پر روک بھی لیتا ہے
لیموں کا استعمال
لیموں اگرچہ جلد کے لیۓ اور صحت کے لیۓ کئی حوالوں سے بہت مفید ہے مگر اسکا استعمال ماہواری کے دوران زيادہ خون کو آنے سے روکنے کے لیۓ بھی کیا جا سکتا ہے اور حیض میں تاخیر کے لیۓ دو سے تین چمچ لیموں کے رس کو ایک گلاس سادہ پانی میں ڈال کر ماہواری کی تاریخ سے دو تین دن قبل پینے سے حیض موخر ہو سکتے ہیں
یاد رکھیں حیض کا آنا ایک قدرتی عمل ہے جو آپ کی صحت کے لیۓ ضروری ہے بغیر کسی اشد ضرورت کے اس کو ہر مہینے موخرکرنا آپ کی صحت کو سنگین خطرات سے دوچار کر سکتا ہے اس وجہ سے قدرت کے کاموں مین دخل اندازی سے گریز کرنا چاہیۓ تاہم اگر اس حوالے سے کسی بھی قسم کی پیچیدگی ہو تو آن لائن ماہر امراض نسواں سے مشورے کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ وزٹ کریں یا پھر 03111222398 پر رابطہ کرین