کیلشیم ایک ایسا وٹامن ہے جس کی ضرورت ہمیں روزمرہ کی بنا پر ہوتی ہے۔اس کی کمی ہمیں بہت سی پچیدگیوں میں مبتلا کرسکتی ہے۔ کیلشیم کی مدد سے ہی ہماری جلد خوبصورت ہوتی ہے اور اسی کی وجہ سے ہماری ہڈیاں بھی مضبوط ہوتی ہیں۔اس کی کمی کو دور کرنا بہت ضروری ہے۔
مردوں اور عورتوں دونوں کو ہی کیلشیم کی ضرورت ہوتی ہے۔لیکن عورتوں کو اس کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے کیونکہ عورت نے ہی بچے کو جنم دینا ہوتا ہے اور سن یاز کے مراحل سے بھی عورت گزرتی ہےجس کی وجہ سے اس کو وٹامنز اور منزلز کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔
اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ عورتوں کو کیوں زیادہ کیلشیم کی ضرورت ہوتی ہے تو اس کے لئے آپ کو یہ بلاگ لازمی پڑھنا ہوگا، آپ اس کی مدد سے جان سکیں گے کہ کیلشیم کیوں ضروری ہے۔
کیلشیم کیوں اہم
یہ ایک انتہائی ضروری وٹامن ہے۔یہ ہمارے صحت مند دانتوں اور ہڈیوں کے لئے اہم ہے۔ یہ اعصاب اور پٹھوں کے لئے کام کرتا ہے۔ یعنی یہ ہماری مجموعی صحت کی بہتری میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ آپ کو اپنی روزمرہ کی زندگی میں ا س کا استعمال لازمی کرنا چاہیے۔
اگر ہمارے جسم میں کیلشیم کی اچھی مقدار موجود ہوگی تو ہمارے جسم کے تمام ٹشوز اچھے طریقے سے کام کریں۔
جسم میں کیلشیم کا کردار
ہمارے جسم کے تمام فنکشن کے کاموں کو سرانجام دینے کے لئے کیلشیم کا کردار بہت اہم ہے۔ اس کی کمی ہمیں بہت سی بیماریوں میں مبتلا کرسکتی ہے۔ ہمارے جسم کے کونسے کام اس وٹامن کی وجہ سے ہوتے ہیں وہ جانتے ہیں؛
یہ دل کے کام کو منظم کرتا ہے-
اعصابی نظام کی صحت-
پٹھوں کی صحت میں اہم-
ہڈیوں اور دانتوں کو مضبوط بنانا-
خون کا جمنا-
انزایمز فنکشن-
جسم کے ان کاموں کے لئے اس وٹامن کی بہت ضرورت ہوتی ہے تاکہ ہماری صحت اچھی رہ سکے اس کے علاوہ اس کی کمی خشک جلد کا بھی باعث بنتی ہے۔
خواتین میں کیلشیم
مردوں کے مقابلے میں خواتین کو کیلشیم کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے کیونکہ حاملہ خواتین کو زیادہ اس کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔کوئی بھی مرد یا خواتین ایسی نہیں ہے جسے روزانہ کی بنا پر وٹامنز کی ضرورت نہ ہو۔لیکن خواتین کی زندگی میں کچھ مراحل ایسے بھی آتے ہیں جب انہیں وٹامنز کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔
خواتین کو اس کی ضرورت ان کی عمر اور ان کے مراحل پر منحصر ہیں جن سے وہ گزر رہی ہوتی ہیں۔اس لئے ان کو مردوں کے مقابلے زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔
بچپن میں لڑکیوں کو کیلشیم کی ضرورت
یہ بہت ضروری ہے کہ جب لڑکیاں جوان ہوں ان میں کیلشیم کی اچھی مقدار موجود ہو۔ کیونکہ اس دوران ان کی ہڈیاں نشوونما پا رہی ہوتی ہیں اور ان کو ا نہیں مضبوط بنانے کے لئے اس وٹامن کی ضرورت ہوگی۔ وہ لڑکیاں جو بچپن میں کیلشیم لیتی ہیں۔یہ صحت مند جوانی سے آغاز کرتی ہیں۔
اس کی کمی کی وجہ سے آسٹیوپروسس کی بیماری بھی ہوسکتی ہے۔ اس کی کمی ہماری ہڈیوں کو نرم کر سکتی ہے۔اس وجہ سے آپ کو بچپن سے ہی اس کا استعمال کرنا چاہیے۔
حمل کے دوران
کسی بھی حاملہ خاتون کو وٹامنز اور منزلز کی بہت زیادہ ضرورت ہوتی ہے کیونکہ اس دوران ماں کے ساتھ بچے کی بھی زندگی جڑی ہوتی ہے۔ اس لئے ان کو بچے کی قبل از پیدایش سے ہی وٹامنز لینا چاہیے تاکہ وہ اپنے ساتھ اپنے بچے کی صحت کو بھی بہتر بنا سکیں۔
تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ وہ خواتین جو دوسرے یا تیسرے مہینے سے ہی اس وٹامن کا استعمال کرتی ہیں ان میں بچوں کی ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں۔اس لئے آپ کویہ وٹامن مدد دیتا ہے۔
دودھ پلانے کے دوران
حمل کے بعد جب ماں اپنے بچے کو دودھ پلانے کا مرحلہ شروع کرتی ہے تب بھی اسے کیلشیم کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس مرحلے کے دوران آپ کو اس وٹامن سے بھرپور غذائیں لینا چاہیے تاکہ آپ کی اور آپ کے بچے کی صحت برقرار رہے اور آپ ایک صحت مند زندگی گزار سکیں۔
اس کے علاوہ اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ آپ کے جسم کو کتنی کیلشیم کی ضرورت ہے تو اس کے لئے آپ ایک ڈاکٹر کی رائے بھی لے سکتی ہیں ۔آپ مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ سے ایک مستند ڈاکٹر کی اپائنمنٹ حاصل کرسکتے ہیں۔
سن یاز کے دوران
وہ مرحلہ جس میں عورت کو زیادہ کیلشیم کی ضرورت ہوتی ہے اس میں سن یاز بھی شامل ہے جسے مینوپاز کہتے ہیں۔ کیونکہ اس دوران عورت کے جسم میں ایسٹروجن کی مقدار گر جاتی ہے۔ ایسٹروجن ہڈیوں کو حفاظت اور ان کو مضبوط بناتا ہے۔
یہ ہی وجہ ہے کہ عورت سن یاز کے دوران ہی آسٹیوپروسس کا شکار ہوتی ہے۔اس دوران ہڈیوں کی کثافت 20 فیصد تک کم ہوسکتی ہے۔اس دوران بھی اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ اس کی اچھی مقدار حاصل کریں اس غذا کا استعمال کریں جس میں کیلشیم کی اچھی مقدار شامل ہو۔