او سی ڈی یعنی جنونی مجبوری عارضہ عکاسی کرتا ہے او سی ڈی جنون دماغ کی وہ بیماری ہے جس میں نا پسندیدہ خیالات اور خوف جنون کی شکل اختیار کر لیتے ہیں جو آپ کو بار بار ایک ہی رویہ اختیارکرنے پر مجبور کرتے ہیں۔یہ مجبوریاں روزمرہ کی سرگرمیوں میں مداخلت کرتی ہیں اور اہم پریشانی کا باعث بنتی ہیں۔


psych scene hub
او سی ڈی جنون یا پرفیکشنزم
او۔ سی۔ڈی جنون یا پرفیکشنزم کے درمیان کی ایک کیفیت کا نام ہے جس میں آپ پرفیکشن کے نام پر پائے جانے والے اپنے جنون کو نظر انداز کرنے یا بار بار روکنے کی کوشش کر سکتے ہیں لیکن یہ صرف آپ کی پریشانی میں اضافہ ہی کرتا ہے ۔ بلآخر آپ اپنے تناؤ کو کم کرنے کے لئے مجبورا جنونی حرکات کرتے ہیں۔ کیونکہ پرینشان کن خیالات کو نظر انداز کرنے یا ان سے چھٹکارا پانے کی کوششوں کے باوجود وہ واپس آتے رہتے ہیں۔ او سی ڈی کا شیطانی چکر آپ کو رسمی روئے کی جانب لے جاتا ہے۔
او سی ڈی جنون اکثر چند موضوعات کے گرد ہی مرکوز ہوتا ہے جیسے جراثیم سے آلودہ ہونے کا خوف خود کو جراثیم سے صاف کرنے کے لئے آپ بار باراپنے ہاتھ اس وقت تک دھوتے ہیں جب تک آپ کے ہاتھ زخمی ہو کے پھٹ نہ جائیں
علامات
او سی ڈی کے عارضے میں عام طور پر جنون اور مجبوری دونوں ہی شامل ہوتے ہیں اور بعض اوقات ممکن ہے کہ صرف جنون یا صرف مجبوری کی علامات ہوں۔ ہو سکتا ہے کہ آپ کو اس بات کا احساس بھی نہ ہو کہ آپ کا جنون یا مجبوری ضرورت سے زیادہ غیر معقول ہیں پر وہ آپ کے روزمرہ کے کاموں میں مداخلت کرتے ہوں۔
او سی ڈی جنون کی علامات
او سی ڈی جنون بار بار ، مسلسل اور نا پسندیدہ خیالات یا خواہشات کی وہ تصاویر ہیں جو آپ کی زندگی میں مداخلت کرتے ہیں اور آپ کے اندر پریشانی اور اضطراب کا باعث بنتے ہیں۔ آپ انہیں نظرانداز کرنے کی کوشش کرتے ہیں یا پھرغیر معمولی رویہ اپنا کر یا کام سر انجام دے کر ان سے چھٹکارا حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہ جنون درحقیقت اس قت آپ کے دماغ میں داخل ہوتے ہیں جب کسی دوسری چیز کے متعلق سوچ رہے ہوتے ہیں یا کوئی الگ سا کام کرنا چاہ رہے ہوتے ہیں۔
جنون کے اکثر موضوعات میں شامل ہیں:آلودگی یا گندگی کا خوف، شک کرنا یا غیر یقینی صورتحال کو برداشت کرنے میں دشواری، چیزوں کو منظم رکھنے کا جنون،نا پسندیدہ خیالات خصوصا جارحیت، جنسی یا مذہبی جارحیت۔


Times of India
او سی ڈی مجبوری کی علامات
او سی ڈی جنون کی مجبوریاں وہ رویۓ ہیں جو بار بار دہرائے جاتے ہیں آپ یہ رویۓ اس لئے بار بار دہراتے ہیں کیونکہ اس سے آپ کی اضطرابی کیفیت کو سکون ملتا ہے تاہم مجبوریوں میں مشغول ہونے سے کوئی خوشی نہیں ملتی بس جنونی اضطراب وقتی ریلیف کا احساس ہوتا ہے۔
جنون کی طرح مجبوریوں کے بھی موضوعات ہوتے ہیں جیسے دھلائی صفائی، گنتی، ترتیب، سخت روٹین پر عمل کرنا، بار بار چیک کرنا وغیرہ۔
جیسے بار بار ہاتھ دھونا، دروازے کا لاک بار بار چیک کرنا کہ وہ مقفل ہے کہ نہیں ، چولہے کی گیس بار بار چیک کرنا کہ صحیح سے بند ہے کہ نہیں، کوئی لفظ یا جملہ بار بار دہرانا


Wikipedia
او سی ڈی جنون کی شدت
او سی ڈی جنون کی شدت ہر عمر کے افراد میں مختلف ہوتی ہے ۔ عام طور پر یہ کیفیت نو عمری یا بالغ ہونے کے بعد شروع ہوتی ہے پر بعض اوقات یہ بچپن ہی میں شروع ہو جاتی ہے ۔ اس کی علامات آہستہ آہستہ ظاہر ہونا شروع ہوتی ہیں اور بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ اس کی شدت بھی مختلف ہوتی جاتی ہے۔
جنون اور مجبوریوں کی قسمیں جن کا آپ سامنا کرتے ہیں بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ یہ بھی تبدیل ہوتی رہتی ہیں۔ عام طور پر او سی ڈی کو زندگی بھر ک عارضہ سمجھا جاتا ہے اس کی علامات شدید ، یا اعتدال پسند بھی ہو سکتی ہیں اور وقت کے ساتھ ساتھ ناکارہ بھی ہو سکتی ہیں۔
کب ڈاکٹر کے پاس جائیں؟
پرفیکشنسٹ یا جنونی ہونے میں فرق ہوتا ہے۔ پرفیکشن تو یہ ہے کہ بہترین نتیجہ حاصل کیا جائے یا آپ کا گھر ، کمرہ آفس سلیقے سے سیٹ ہو یا آپ کا ہر کام بلکل درست ہو ۔لیکن او سی ڈی جنون میں مبتلا افراد چیزوں کو خاص طریقے سے صاف یا ترتیب سے رکھنا پسند نہیں کرتے بلکہ اپنے جنون میں وہ خود کو یا کسی دوسرے کو نقصان پہنچانے سے بھی دریغ نہیں کرتے۔


Healthline
اگر آپ کے جنون یا آپ کی مجبوریاں آپ کے معیار زندگی کو متاثر کر رہی ہیں آپ اپنے ڈاکٹر یا دماغی امراض کے پیشہ ور ماہر سے رابطہ کریں۔
او سی ڈی جنون یا پر فیکشنزم جانئے اسباب
او سی ڈی جنون کے کسی انسان کے اندر پیدا ہونے کی وجہ پوری طرح سے تو سمجھ میں نہیں آتی ہے پر اس کے چند اسباب یہ ہو سکتے ہیں۔
حیاتیات: او سی ڈی آپ کے جسم کی اپنی کیمیائی یا دماغی تبدیلیوں کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔
جنیات: او سی ڈی ایک جنیاتی جزو بھی ہو سکتا ہے لیکن مخصوص جنیاتی جینوں کی شناخت ابھی باقی ہے۔
مشاہدہ: جنونی خوف اور مجبوری کے روئے خاندان کے افراد کو دیکھنے سے بھی سیکھے جاتے ہیں یا پھر آہستہ آہستہ وقت کے ساتھ بھی سیکھے جا سکتے ہیں۔
خطرے کے عوامل
وہ عوامل جو او سی ڈی جنون کے عارضے میں مبتلا ہونے کے خطرے کو بڑھا سکتے ہیں ان میں شامل ہیں
خاندانی تاریخ: والدین یا خاندان کے دیگر افراد کا او سی ڈی جنون میں مبتلا ہونا آپ کے اس عارضے میں مبتلا ہونے کے خطرے کو بڑھا دیتا ہے۔
تناؤ بھری زندگی: اگر آپ نے تکلیف دہ یا دباؤ والے واقعات کا تجربہ کیا ہے تو آپ کا او سی ڈی جنون عارضے میں مبتلا ہونے کا خطرہ زیادہ ہے او سی ڈی جنون ان تمام واقعات ، خیالات اور تکلیف دہ رسومات کا ردعمل ہو سکتا ہے
دماغی صحت کی خرابی: اوسی ڈی جنون دیگر دماغی صحت کی خرابیوں کی وجہ سے بھی ہو سکتا ہے جیسے کہ بےچینی،ڈپریشن، مادوں کی زیادتی یا ٹک کی خراب
( ٹک :پٹھوں کی بے قاعدگی، جسم کے اعضاء کی غیر ارادی طور پر حرکت ہے)
پیچیدگیاں
عام طور پر او سی ڈی جنون کے نتیجے میں پیش آنے والی پریشانیوں میں شامل ہیں
رسمی طرز زندگی میں خود کو مشغول رکھنا
صحت کے پیش نظر بر بار ھاتھ دھو کر زخمی کر لینا
سماجی سرگرمیوں میں حصہ لینے میں دشواری
پریشان کن تعلقات
غیر معیاری طرز زندگی
خودکشی کے خیالات اور طرز عمل
علاج
جنونی مجبوری کی خرابی کا علاج کسی دوائی سے ممکن نہیں پر اس کے ذریعے اس کی علامات کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے تاکہ آپ کے معمولات زندگی متاثر نہ ہو۔ اس کے علاج کا دورانیہ او سی ڈی جنون کی شدت پر منحصر ہے زیادہ شدت والے مریضوں کو زیادہ عرصے تک علاج کروانا پڑ سکتا ہے۔
او سی ڈی جنون کے علاج مین بعض نفسیاتی بیماریوں کی ادویات مدد کر سکتی ہیں جیسے اینٹی ڈپریسینٹ ادویات۔
مرہم کی ایپ ڈاون لوڈ کرنے کے لیۓ یہاں کلک کریں
Android | IOS |
---|---|
![]() ![]() |
![]() ![]() |