ماہواری سے ہر عورت کو ہر مہینے گزرنا پڑتا ہے۔ اس سے مراد ہے کہ عورت کی اندامِ نہانی سے خون بہتا ہے۔ اس دوران عورتیں ماہواری میں پیڈز کا استعمال کرتیں ہیں۔ لیکن پرانے وقتوں میں عورتیں سینٹری پیڈز کے استعمال کی جگہ کچھ اور طریقے استعمال کرتیں تھیں۔
جدید دور نے بہت سی چیزوں کو بدل کر رکھ دیا ہے۔ جیسے جیسے زمانہ ترقی کرتا جارہا ہے چیزوں کی ایجاد میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ آج کل کی جوان لڑکیاں پرانے وقتوں میں جو چیزیں ماہواری میں استعمال ہوتیں تھیں ان کا استعمال کم کرتی ہیں۔آجکل مارکیٹ میں پیڈز آگئے ہیں۔
اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ ماضی میں خواتین سینٹری پیڈز کی جگہ کن چیزوں کو استعمال کرتیں تھیں تو یہ جاننے کے لئے اس آرٹیکل کو پڑھئیں۔
ماہواری میں استعمال کی جانے والی چیزیں
پرانے وقتوں میں جب عورتوں کے پاس سینٹری پیڈز کی سہولت مہیا نہیں ہوتی تھی تو وہ بہت سے طریقے اپناتی تھیں جن طریقوں کی مدد سے عورتیں مہینے میں ماہواری کے مسائل کو دیکھتی تھیں۔ ایسا کیا استعمال کرتیں تھیں وہ مندرجہ ذیل ہیں؛
پیپرس
قدیم زمانے میں خواتین جن طریقوں کی مدد سے اپنی ماہواری سے نمٹ رہی تھیں اس کے بارے میں کوئی خاص معلومات نہیں ہیں۔ لیکن ماہرین کا خیال ہے کہ 5وی صدی کے دوران خواتین نے پیریڈز میں مختلف قدرتی مواد کا استعمال کیا تھا۔ مثال کے طور پر مصری خواتین پیپرس کا استعمال کرتی تھیں۔
پیپرس ایک کاغذ ہوتا تھا جس پر لکھا جاتا تھا۔ یہ ایک موٹا کاغذ ہوتا تھا خواتین اسے بگھو دیتی تھیں یہ نرم ہوجاتا تھا پھر اسے پیڈز کے طور پر استعمال کرتی تھیں۔ اس کے علاوہ کہا جاتا ہے کہ کچھ خواتین سمندری سپنچ کا بھی استعمال کرتی تھیں۔
ریت
پہلے وقتوں میں ریت کا استعمال بھی کیا جاتا تھا۔ لوگ ریت کو کپڑے میں ڈال کر اس کا پیڈ بنا لیتے تھے اور ماہواری کے دوران اس کا استعمال کرتی تھیں۔ جب یہ کپڑا گیلا ہوجاتا تھا تو اسے پھینک دیا جاتا تھا اور کپڑے کو رکھ لیا جاتا تھا تاکہ اس کا استعمال اگلے مہینے کیا جاتا تھا۔
گھاس
قدیم زمانے میں گھاس کا استعمال بھی کیا جاتا تھا۔ عورتیں پیریڈز کے خون کو جذب کرنے کے لئے گھاس کا استعمال کریتں تھیں۔ یہ طریقہ زیادہ تر خواتین آسٹریلیا اور افریقہ میں استعمال کرتیں تھیں۔ لیکن یہ طریقہ کار اتنا محفوظ نہیں تھا۔ کیونکہ ان علاقوں میں گھا س نوکیلی بھی ہوتی تھی جو جلد کو نقصان بھی پہنچا سکتی تھی۔
سینٹری بیلٹ
قدیم زمانے میں سینٹری بیلٹ ایک نیو ورژن آیا۔ یہ ایک مقبول طریقہ تھا۔ خواتین ماہورای میں اس کو لگاتی تھیں اور اس کے اندر پیڈ کو چپکایا جاتا ہے۔ یہ بیلٹ لنگوٹ کی طرح کی ہوتی تھی۔ یہ ایک ریشمی لچک دار پٹی ہوتی تھی۔ اس بیلٹ کی 1800 میں ہوئی جو 1970 دہائی تک مقبول رہے۔
پٹیاں
بہت سی خواتین پٹیوں کا استعمال کرتی تھیں یہ نرسوں کی ایجاد مانی جاتی تھی۔ ان پٹیوں کا ماہواری میں استعمال کرنے کے بعد ان کو پھینک دیا جاتا تھا۔ یہ طریقہ کار بھی آسان تھا۔ ان پٹیوں کا استعمال مریضوں کے ٹرئیٹمنٹ کے لئے بھی کرتی تھیں۔
پرانا کپڑا
ہماری مائیں اور دادیاں پرانے وقتوں میں کپڑے کا استعمال کرتیں تھیں۔ لیکن بہت سی خواتین بھی اس کا استعمال اب بھی کرتی ہیں۔ کپڑے زیادہ تر کاٹن کے بنے ہوتے تھے۔ جب ایک بار یہ گیلے ہوجاتے تھے تو اسے دھو کر رکھ لیا جاتا تھا تاکہ اس کا استعمال اگلی ماہواری میں بھی کیا جا سکے۔
کپڑے والا طریقہ اتنا آرام دہ نہیں ہے۔ اب کی لڑکیاں زیادہ تر مارکیٹ سے خرید کر پیڈز کا استعمال کرتی ہیں۔
اون
رومی عورتیں اون کا زیادہ استعمال کرتی تھیں۔ ماہواری میں پرانے وقتوں میں مختلیف طریقے استعمال کرتی تھیں جس میں اون بھی شامل تھا۔ اون تھوڑا بھاری ہوتا ہے اس کا استعمال تکلیف دہ بھی ہوسکتا ہے اس کے علاوہ بدبو بھی آسکتی ہے۔
اگر آپ اپنے ماہواری کے مسائل سے پریشان ہیں تو مرہم ڈآٹ پی کے کی ویب سائٹ سے ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔
جانور کی کھال
پرانے وقتوں میں جانور کی کھال کا بھی استعمال کیا جاتا تھا۔وہ خواتین کو سرد موسم میں رہتی تھیں وہ جانور کی کھال کا استعمال کرتی تھیں۔ سرد علاقے برف کی لپیٹ میں ہوتے تھے اس وجہ سے یہ جانور کی کھال کا استعمال کرتے تھے۔ لیکن جب کوئی آسان طریقہ پاس موجود نہ ہو تو انفیکشن ہونے کا بھی خطرہ ہوتا ہے۔
کسی چیز کا استعمال نہیں
ہم سے پہلا زمانہ اتنا جدید نہیں تھا لوگوں کو اس کے بارے میں اتنی آگاہی بھی نہیں تھی۔ اب تو بہت سے جدید طریقے ایجاد ہوگئے ہیں۔ جس وجہ سے بہت آسانی ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ پہلے وقتوں میں جو غریب خواتین تھیں وہ کچھ بھی نہیں استعمال کرتی تھیں۔ وہ ایسے ہی رہتی تھیں۔
آج کل مارکیٹ میں بہت سی نیو چیزیں آگئی ہیں جس کی وجہ سے زندگی بہت آصان ہوگئی ہے۔