ایک منٹ میں وزں بڑھنے کے بارے میں تو سب ہی نے سنا ہوگا ۔ مگر صرف 1 منٹ میں وزن کم کرنے کی بات بہت عجیب سی لگتی ہے ۔ لیکن جیسے قطرے قطرے سے دریا بنتا ہے اسی طرح ایک ایک منٹ میں وزن کم کر کے ہم بہت سارا وزن کم کر سکتے ہیں۔
درحقیقت اس بات کے پیچھے یہ سوچ کار فرما ہے کہ اگر ہم دن کے 24 گھنٹوں میں سے صرف ہر روز ایک منٹ وزن کم کرنے کے خیال سے اپنے لیۓ نکال کر کچھ خاص کام کریں تو کوئی وجہ نہیں ہے کہ ہمارے وزن میں واضح کمی واقع نہ ہو۔
ایسے ہی کاموں میں ایک کام صرف ایک منٹ کے استعمال سے مرہم ڈاٹ پی کے کی ایپ کو ڈاون لوڈ بھی کرنا ہے جس کے ذریعے ماہر اور مستند ڈاکٹروں اور غذائی ماہرین سے مشورہ لیا جا سکتا ہے یا پھر ایک منٹ میں براہ راست 03111222398 پر کال کر کے وزن کم کرنےکےلیۓ مشورہ کیا جا سکتا ہے
ایک منٹ میں وزن کم کرنے کے لیۓ کیۓ جانے والے کام
پھلوں کا جوس
اپنے پسندیدہ پھل کا جوس بنانے میں صرف ایک منٹ لگ سکتا ہے ۔ اس کے لیۓ آپ کو بس فریج سے وہ پھل نکالنا ہے اور اس کا جوس نکال لینا ہے یاد رہے کہ وزن کم کرنے کے لیۓ اس جوس میں کسی بھی قسم کی چینی کا استعمال نہ کریں ۔ ایک گلاس جوس کا استعمال آپ کے جسم کی 85 کیلوریز کم کرنے کا سبب بن سکتا ہے اور اس طرح ایک سال کے عرصے میں اس طریقے سے پانچ پاونڈ تک وزن کم کیا جا سکتا ہے۔
فون کرتے ہوۓ
اکثر ہم لوگ جب کسی کی فون کال ریسیو کرتے ہیں یا کسی سے بات کرتے ہیں تو آرام سے پاؤں پسار کر بیٹھ جاتے ہیں لیکن اگر یہی فون کال کرتے ہوۓ ہم اس بات کی عادت اپنائيں کہ فون کرتے ہوۓ کھڑے ہو کر چلنا شروع کر دیں تو اس سے بھی وزن کم کرنے میں خصوصی مدد مل سکتی ہے۔
فون کرتے ہوۓ مستقل چلتے رہنے سے ایک جانب تو پیٹ کی چربی کم ہونے میں خصوصی مدد مل سکتی ہے اور اگر اس دوران ہم ساتھ میں کوئی نہ کوئی کام کرتے رہیں جیسے کہ پودوں کو پانی دے دینا ، ہلکی پھلکی ڈسٹنگ کرتے رہنا تو اس سے باقاعدہ ورزش بھی ہو سکتی ہے۔
کھیرا کھانے سے پندرہ پاونڈ وزن صرف پندرہ دن میں گھٹانے کے لیۓ یہاں کلک کریں
چیونگ گم چبائيں
ماہرین اس بات پر اتفاق کرتے ہیں کہ شوگر فری چیونگم چبانے سے نظام انہضام دس فی صد تک تیز کام کرنے لگتا ہے ۔ تو دن میں خالی وقت میں جب ہم کچھ نہ کھا رہے ہوں تو جسم کو اس مصروفیت میں الجھایا جاسکتا ہے۔
اس سے ایک جانب تو اسنیکس سے جان چھٹ سکتی ہے جو کہ وزن بڑھانے کا ایک بڑا سبب ہوتے ہیں اور دوسرا سال بھر میں اس طریقے سے دس پاونڈ تک وزن کم کیا جا سکتا ہے۔
پانی کی بوتل اپنے پاس رکھیں
پانی کا شمار اس قدرتی مشروب کے طور پر ہوتا ہے جو جسم میں سے زہریلے مادے کو خارج کر کے جسم کے تمام نظاموں کو درست کرتا ہے ۔ پانی کی ایک بوتل کو بھرنے میں صرف ایک منٹ لگتا ہے ہر وقت پانی کی ایک بوتل بھر کر اپنے پاس رکھیں اور اس کو وقفے وقفے سے پیتے رہیں اس طریقے سے بھی وزن کم کرنے میں کافی مدد مل سکتی ہے۔
دس بار اٹھک بیٹھک کریں
یہ ایک بہت ہی دلچسپ ترکیب ہے جو کہ ایک منٹ میں وزن کم کرنے میں بہت مددگار ثابت ہو سکتی ہے ۔ اس ترکیب کے تحت جب بھی کچھ کھانے کی چیز لیں اس سے قبل دس اٹھک بیٹھک کر لیں اس کام میں بمشکل ایک منٹ لگے گا مگر اس کا یہ فائدہ ہو گا کہ ایک جانب تو کیلوریز کم ہوں گی اور وزن کم ہو گا دوسرا کھانے سے پہلے یہ خیال آۓ گا کہ وزن کم کرنا ہے تو اس سے کھانے پینے میں قدرتی طور پر احتیاط کا خیال ذہن میں رہے گا اور وزن کم ہونے میں مدد ملے گی۔
سبز چاۓ کا استعمال
کیفین کا استعمال فیٹی ایسڈ کو بنانے کا سبب بنتا ہے جس سے چربی پگھلتی ہے اور تیزی سے وزن کم ہوتا ہے سبز چاۓ جسم میں سے زہریلے مادوں کے اخراج میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے ۔ اس وجہ سے ایک کپ چاۓ بنانے میں صرف ایک منٹ لگتا ہے روزانہ ایک منٹ خرچ کر کے ایک کّپ چاۓ کی تیاری اور اس کو پینا صحت کے لیۓ بہت سارے حوالوں سے بہت معاون ثابت ہو سکتا ہے۔
درحقیقت یہ ایک منٹ اس سوچ کا نام ہے جس میں دن بھر میں ایسے بہت سارے کا م کیۓ جا سکتے ہیں جو کہ بظاہر بہت معمولی ہوتے ہیں لیکن روزانہ ان کاموں کو کرنے سے نہ صرف وزن میں تیزی سے کمی واقع ہوتی ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ اس بات کی عادت بھی بن جاتی ہے کہ وزن کو بڑھنے سے کیسے روکا جا سکتا ہے۔