پلک جھپکنے کا عمل بھی سانس لینے کی طرح ایک قدرتی عمل ہے ، ہم ایک منٹ میں 10 سے 15 مرتبہ پلک جھپکاتے ہیں اور ہم اپنے جاگنے کا 10 فیصد وقت اس کام میں ہی گزارتے ہیں ۔ آپ نے کبھی سوچا ہے کہ ہم پلک کیوں جھپکاتے ہیں؟ بظاہر یہ لگتا ہے کہ ہم پلکیں آنکھوں کو صاف کرنے یا نم رکھنے کے لئے جھپکاتے ہیں یا آنکھوں کو آکسیجن سے بھرپور رکھنے کے لئے جھپکاتے ہیں لیکن کچھ مزید باتیں ہیں جو پلک جھپکانے سے جڑی ہوئی ہیں۔
ہم پلک جھپکتے ہیں کہ ہمارا دماغ آرام کر سکے
جسمانی صحت کے لئے پلکیں جھپکنا بہت اہم ہے یہ انفیکشن سے بچنے، آنکھوں کی بینائی کو صاف رکھنے اور آنکھوں کے بالوں کو صاف اور نمی بخشتا ہے، پلک جھپکنا مجموعی طور پر ایک آرام دہ خیالات کے درمیان دماغ کے وقفے کی طرح ہوتا ہے ۔ یہ ہمارے دماغ کو بھٹکنے اور آف لائن جانے کا موقع دینے کے لئے ان تقسیمی سیکنڈز کا استعمال کرتا ہے ،ایک انتہائی تیز جھپکی کی طرح جو توجہ مرکوز کرنے میں مدد کرتا ہے۔
مطابقت پذیری
ہم یہ بات جانتے ہیں کہ جب ہم کسی خاص کام میں مصروف ہوتے ہیں جس میں بصری توجہ کی ضرورت ہوتی ہے تو ہم کم پلک جھپکاتے ہیں جیسے کہ کمپیوٹر پر کام کرنا یا کسی ایسے موضوع پر کام کر رہے ہوں جس میں ہم دلچسپی لیتے ہیں۔
یہ دیکھا گیا ہے کہ ایک ہی فلم دیکھنے والے لوگوں کا ایک گروپ ، اپنے فلم دیکھنے کے مواد کے ساتھ پلک جھپکنے کو ہم آہنگ کریگا جس سے پورے گروپ کی ہم آہنگی ظاہر ہوتی ہے۔ یعنی فلم کے دوران ہونے والے ایکشن سین کے اختتام پر گروپ کے تمام افراد پلک جھپکاتے ہیں جس سے اس سین کے متعلق ان کی ہم آہنگی ظاہر ہوتی ہے۔
پیار کے دوران پلک کم جھپکتے ہیں
ہم اپنی دلجسپیوں کے مطابق اپنے پلک جھپکنے کو ہم آہنگ کرتے ہیں اور دوسروں کی آنکھوں میں براہ راست دیکھنا زیادہ تر انسانی تعامل کا ایک پہلو ہے ۔ لیکن گھورنا بالکل الگ چیز ہے ۔ اگر آپ اپنی محبت کو بنا پلک جھپکائے دیکھتے تو آپ کو محسوس ہوتا ہے کہ آپ کے جذبات میں شدت آتی ہے۔
کسی کی آنکھوں میں دیکھنا خاص طور پر اگر وہ شخص آپ کو پرکشش لگتا ہے جوش اور پیار سے وابستہ ہارمونز جاری کر سکتا ہے آنکھ کا رابطہ پلک جھپکنے اور دماغی سرگرمی کو ہم آہنگ کرتا ہے جو دو لوگوں کو ایک واحد مضبوط نظام میں بندھنے پر مجبور کرتا ہے۔
پلک جھپکنا دھوکا دہی کا اشارہ
کہا جاتا ہے کہ جھوٹ بولنے والا انسان زیادہ پلکیں جھپکاتا ہے کیونکہ ، زیادہ تر لوگوں کے لئے جھوٹ بولنا ایک دباؤ والی سرگرمی ہے بنیادی طور پر دماغ جھوٹی معلومات کی پروسسینگ میں مصروف ہوتا ہے۔
جبکہ دوسری دلیل یہ دی جاتی ہے کہ جھوٹ بولنے والے افراد جھوٹ کے دوران معمول سے کم پلکیں جھپکاتے ہیں بلکہ وہ تو سامنے والے کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرتے ہیں تاکہ ان کی بات کو سچ سمجھا جائے اس صورت میں جھپکنا 8 فیصد کم ہو جاتا ہے۔ لیکن زیادہ تر اکثریت اس مفروضے کی تائید کرتی ہے کہ پلک جھپکنے کی زیادہ شرح دھوکہ دہی کی نشاندہی کرتی ہے۔
یکطرفہ پلک جھپکنا غلط ہے
کوئی بھی قطعی طور پر نہیں جانتا کہ ہم یکطرفہ پلک کیوں جھپکنے ہیں، لیکن اکثر یہ چھیڑ چھاڑ کا اشارہ ہو سکتا ہے ۔ یہ نرم پیار کی علامت بھی ہو سکتی ہے یا ہنسنے کا انداز، کسی کا مذاق اڑانے کا انداز، کھیل کا اشارہ، بدتمیز اظہار یا بے ہودہ اشارہ لہذا آپ اگر سفر کر رہے ہوں تو اس انداز سے پلک جھپکنے سے گریز کرنا ہی بہتر فیصلہ ہو سکتا ہے۔
پلک جھپکانے کی تربیت کریں
پلک جھپکنے کا ایک مناسب اور ایک غلط طریقہ ہے ۔ہم اس وقت پلک نہیں جھپکتے جب ہمیں جھپکنا چاہئے یعنی جب ہمیں خشک یا ہوادار ماحول کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو ہے ہمیں تکلیف اور جلن کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کے بعد ہمیں دھندلا نظر آتا ہے اور اس وقت ہمیں احساس بھی نہیں ہوتا کہ ہم صحیح سے پلک نہیں جھپک رہے ہیں جیسے ہمیں جھپکنا چاہئے
صحیح پلک جھپکنے کا مطلب ہے کہ ہر بار پلک جھپکنے کے ساتھ آنکھوں کا مکمل بند ہونا اس کے بہت سے فوائد ہیں جن میں آنکھوں کے کم انفیکشن سے لیکر کم لالی،خارش یا کم دھندلا نظر آنا شامل ہیں اس کے لئے یہ ورزش روزانہ دن مین 5 مرتبہ آزمائیں
ہر سمت میں دیکھیں(اوپر، نیچے، دائیں، بائیں) اور ہر پوزیشن میں پلکوں کو دس مرتبہ جھپکائیں، پلکوں کو زوز سے نہ بند کریں بلکہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہو بار آنکھیں صحیح سے بند ہوں اور پھر آنکھیں کھولیں۔ایسا کرنے سے آپ کو آنکھوں کی کارکردگی میں واضح فرق محسوس ہوگا
مرہم کی ایپ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں
Android | IOS |
---|---|