ہم سب ایک صاف، کومل اور چمکدار جلد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ لیکن بڑھتی عمر، جلد کی الرجی، موسم کی تبدیلی، آلودگی اور دیگر کئی وجوہات کی وجہ سے ہمیں ہر روز جلد کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جس سے ہماری جلد متاثر ہوتی ہے۔ جلد کے مسائل سے چھٹکارا پانے اور چمکتی ہوئی جلد حاصل کرنے کے لیے، ہم مختلف سکن کیئر پروڈکٹس سے لے کر گھریلو علاج تک بہت کچھ آزماتے ہیں لیکن کچھ زیادہ فائدہ نہیں ہوتا۔ اب سوال یہ ہے کہ ایسی صورتحال میں آپ کے پاس کیا آپشن ہیں؟ آپ پھٹکری کے بارے میں جلد کے حوالے سے مزید حقائق جاننا چاہتے ہیں تو مرہم پہ جلد کے ماہر ڈاکٹر سے رابطہ کریں یا 03111222398 پہ کال کریں۔
پھٹکری کے کچھ حیران کن حقائق۔
پھٹکری ان چہروں پر بہت کارآمد ہوتی ہے جن کے چہرے پہ چھوٹے چھوٹے دانے یا مہاسے ہوتے ہیں۔
جلد کی دیکھ بھال کے لیے پھٹکری کے فوائد بہت ہیں۔ جن لوگوں کی جلد ڈھیلی ہوجاتی ہے، وہ بڑھاپے کے وقت بھی جلد کو سخت کرنے کے لیے اس کا استعمال کر سکتے ہیں۔
یہ چہرے سے جھریوں کو ختم کرنے کا فوری حل بھی ہے۔
پھٹکری بازو کے اندر کی سیاہی کو دور کرنے میں بہت مددگار ہوتی ہے جو بالوں کو ہٹانے والی کریموں کی وجہ سے ہوچکی ہوتی ہے اور وہ جلد کو سفید بھی کرتی ہے۔
پھٹکری کا استعمال قدیم زمانے میں خواتین غیر ضروری بالوں سے نجات کے لیے کرتی تھیں۔
بالوں سے جوؤں کو دور کرنے کے لیے پھٹکری کافی موثر ثابت ہوتی ہے۔
پھٹکری کو ڈیوڈورنٹ کی شکل میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے کیونکہ اس میں جراثیم کش خصوصیات پائی جاتی ہیں۔
پھٹکری کو چہرے پہ لگانے کے 5 فائدے۔
پھٹکری کے پانی سے چہرہ دھونے سے جلد کے کئی مسائل سے نجات مل سکتی ہے۔
پھٹکری چہرے کے ناپسندیدہ بالوں سے چھٹکارہ دلاتی ہے۔
سستے داموں دستیاب پھٹکری کے استعمال سے جلد کی خوبصورتی میں بھی اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ اگر گھر ہی میں پھٹکری کا مخصوص طریقے سے استعمال کیا جائے تو یہ ناپسندیدہ بالوں کا مستقل خاتمہ ہی نہیں کرتی بلکہ جلد کو بھی صاف اور بے داغ بناتی ہے۔
پھٹکری پیس کر روزانہ تھوڑی مقدار میں پانی میں گھول کر روئی کی مدد سے چہرے پر لگانی چاہیئے۔
ہفتے میں کم از کم تین بار ایسا کرنے چہرے پر بالوں کی افزائش کم ہو گی۔
عرق گلاب میں ایک چمچہ میدہ اور دو سے تین چٹکیاں پھٹکری ملا کر لیپ بنا لیں۔
اب اسے چہرے پر لگائیں اور خشک ہونے پر ہاتھوں سے مل کر صاف کر لیں۔
بلاناغہ ایک مہینہ یہ عمل کرنے سے چہرے کے غیر ضروری بال جڑوں سے کمزور ہو جائیں گے۔
ویکسنگ اور تھریڈنگ کی ضرورت طویل عرصے تک محسوس نہیں ہوگی۔
پھٹکری جھریوں کو کم کرتی ہے۔
پھٹکری کا ایک چھوٹا ٹکڑا جھریوں سے نجات دلا سکتا ہے، جسے آپ گیلا کر کے آہستگی سے چہرے پر رگڑیں۔ اس کے بعد عرقِ گلاب سے چہرہ دھو کر موسچرائزر استعمال کرلیں۔
روزانہ کسی بھی وقت چہرہ دھونے کے بعد پھٹکری کی ڈلی سے براہ راست گیلے چہرے پر مساج کیا جا سکتا ہے، مساج کے بعد چہرہ سوکھنے دیں اور 20 منٹ بعد دھو لیں۔
پھٹکری کیل مہاسوں سے نجات دلاتی ہے۔
کیل مہاسوں اور دانوں سے پریشان خواتین پھٹکری کو پیس کے پانی میں شامل کرلیں اور پھر اسے دانوں اور کیل مہاسوں پر تقریباً بیس منٹ تک لگا رہنے دیں تو ان سے نجات ممکن ہے۔ مگر ہر جلد پر یہ ٹوٹکا کارآمد ثابت نہیں ہوتا اور شاید تکلیف بھی ہوسکتی ہے۔ اس لیے اس عمل میں احتیاط کیجیئے۔ اگر پھٹکری لگانے پر آپ کو جلد پر جلن کا احساس ہو تو چہرہ دھو لیں۔ جلد پہ کسی بھی چیز کو استعمال کرنے سے پہلے جلد کے ڈاکٹر سے رابطہ ضرور کریں۔
پھٹکری سر کی خشکی دور کرتی ہے۔
سردیاں زوروں پر ہیں اور ہر چھوٹا بڑا سر میں خُشکی سے پریشان ہے۔ اگر سر میں خشکی ہے تو شیمپو کے ساتھ ایک چٹکی پھٹکری اور نمک شامل کرکے سر دھو لیا جائے تو خشکی سے نجات مل جائے گی۔
پھٹکری جلد کو سخت کرنے میں مدد کرتی ہے۔
اگر آپ کا چہرہ ڈھیلا یا لٹک گیا ہے تو پھٹکری کے پانی سے چہرہ دھو لیں، اس سے جلد کو ٹائٹ کرنے میں مدد ملے گی۔
اس کے علاوہ آپ پھٹکری کے پاؤڈر کو عرق گلاب میں ملا کر بھی جلد پر استعمال کر سکتے ہیں۔
آپ کو صرف یہ کرنا ہے کہ تھوڑا سا عرق گلاب لیں اور اس میں ایک چٹکی پھٹکری اور انڈے کی سفیدی ملا دیں۔
اس مکسچر کو جلد پر لگائیں اور کچھ دیر کے لیے چھوڑ دیں، پھر دھو لیں۔
آپ یہ نسخہ ہفتے میں 2 سے 3 بار استعمال کر سکتے ہیں۔
پھٹکری واقعی ہم سب کے لیے ایک تحفہ ہے۔ اگر آپ پھٹکری کے استعمال کے بارے میں جانتے ہیں اور انہیں اپنی روزمرہ کی زندگی میں شامل کرتے ہیں، تو آپ اپنے بہت سے مسائل حل ہوتے دیکھ کر حیران رہ جائیں گے۔
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں پہ کلک کریں۔
Android | IOS |
---|---|