پیاز کی موجودگی ہر گھر کے باورچی خانے میں لازم ہوتی ہے۔ کھانا بنانے میں پیاز کا استعمال عام طور پر ہر کھانے میں کیا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہی پیاز سلاد کے لازمی جز کے طور پر بھی پہچانا جاتا ہے۔
مگر پیاز کو بالوں کے مسائل کے لیۓ بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ سننے والوں کو کچھ انوکھا سا لگتا ہے۔ مگر جدید تحقیقات کی روشنی میں یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ پیاز کو سر کے اور بالوں کے بہت سارے مسائل کے لیۓ نہ صرف استعمال کیا جا سکتا ہے۔ بلکہ اس سبزی کا بڑا فائدہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔
یہ تمام ٹوٹکے مفید تو ہو سکتے ہیں لیکن ان سے آرام نہ آنے کی صورت میں بہترین ترین جلد کے ڈاکٹر سے مشورے کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ایپ ڈاون لوڈ کریں یا پھر 03111222398 پر رابطہ کریں
پیاز کے فوائد
پیاز کے کھانا پکانے کے علاوہ اور بہت سے بیماریوں کے علاج کے لیے بھی فوائد ہیں۔۔۔
گنچ پن کے خاتمے کے لیۓ
عام طور پر مردوں کے بال تیزی سے گرنا شروع ہو جاتے ہیں ۔اور یہاں تک کہ ان میں گنج پن بھی نمودار ہونے لگتا ہے ۔ اس صورت میں تین سے چار سرخ پیاز لے لیں۔ اس کو بلینڈ کر لیں اس کے بعد کسی چھنی میں چھان کر اس کا رس نکال لیں اور اس رس سے سر کی کھوپڑی پر اچھی طرح مساج کر لیں ۔ دو سے تین گھنٹوں کے بعد اس کو دھو لیں ۔یہ عمل ایک میہنے تک ہفتے میں دو بار کریں۔
پیاز کے رس میں سلفر بڑی مقدار میں موجود ہوتا ہے۔ جو کھوپڑی پر موجود مردہ خلیات کو صاف کر دیتا ہے۔ خلیوں کے بننے میں مدد دیتا ہے جس سے نئے بالوں کے نکلنے کی راہ ہموار ہوتی ہے ۔ساتھ میں گنج پن کا خاتمہ بھی ہوتا ہے۔
خشکی دور کرنے کے لیۓ
پیاز کے پانی میں ایسے کیمیمکل ہوتے ہیں ۔جو کہ جلد کی سوزش میں آرام پہنچاتے ہیں۔ سر کی خشکی کے سبب عام طور پر جلد پر کھجلی اور سوزش ہو جاتی ہے۔ جو کہ الجھن کا باعث ہوتی ہے پیاز کے پانی کے استعمال سے اس کھجلی اور سوزش کا نہ صرف خاتمہ ہوتا ہے ۔بلکہ اس سے مزید خشکی کے بننے کا عمل بھی رکتا ہے۔
خشکی کے خاتمے کے لیۓ ناریل اور ارنڈی کے تیل کو ہم وزن ملا لیں۔ ہم وزن ہی پیاز کا پانی شامل کر لیں اور اس سے سر کی جلد پر اچھی طرح مساج کریں ایک گھنٹے کے بعد دھو لیں یہ عمل ہفتے میں تین بار کرنے سے ایک ماہ میں خشکی کا مکمل خاتمہ ہو سکتا ہے۔
اس حوالے سے مذید معلومات کے لیۓ یہاں کلک کریں
بال چر کے لیۓ
بال چر بالوں کی ایسی بیماری ہوتی ہے۔ جس میں سر یا جسم کے کسی بھی حصے کے بال گرنا شروع ہو جاتے ہیں۔ اس جگہ کے مسام بالکل بند ہو جاتے ہیں اور وہاں بالوں کی نشوونما رک جاتی ہے۔ اس بیماری کا علاج بہت طویل اور صبر آزما ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے زیادہ تر مریض مایوس ہو جاتے ہیں۔
آدھا گلاس پیاز کا پانی لے لیں اس میں ایک چمچ شہد شامل کر لیں۔ محلول کو بال چر والی جگہ پر لگائیں اور اس کے بعد اس کو ایسے شیمپو سے دھو لیں جس میں کیمیکل موجود نہ ہوں یہ عمل ہفتے میں تین بار کریں ۔ رفتہ رفتہ اس جگہ کے مردہ خلیات ختم ہو جائيں گے اور نئے خلیے بننے کا عمل شروع ہو جاۓ گا جس سے بال نکلنا شروع ہو جائيں گے۔
سکری کے لیۓ
عام طور پر لوگ خشکی اور سکری کو ایک ہی چیز سمجھتے ہیں۔ جب کہ ان دونوں میں واضح فرق ہوتا ہے ۔ سکری درحقیقت فنگس کے سبب سر کی جلد کی وہ حالت ہوتی ہے۔ جس سے سر کی جلد پر سفید سفید پاوڈر نما مردہ خلیات ہو جاتے ہیں جو کہ بالوں کی جڑوں کو کمزور کر دیتے ہیں۔
دو چمچ میتھی دانے لے کر اس کو رات بھر کے لیۓ بھگو دیں۔ اس کے بعد صبح اسکو پیس کر اس میں چار چمچ پیاز کا پانی شامل کر لیں۔ اس محلول کو سر کی ان جگہوں پر لگائیں۔ جہاں پر سکری نظر آرہی ہو۔ آدھے گھنٹے کے بعد اس کو دھو لیں یہ عمل ہفتے میں دو بار دہرائیں۔
وقت سے پہلے سفید ہوتے بال
عام طور پر بہت سارے افراد ایسے ہوتے ہیں ۔جن کے بال وقت سے پہلے سفید ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔ ایسے افراد کے لیۓ زیتون کے تیل، مہندی اور پیاز کے پانی کو ملا کر مہینے میں ایک بار لگائيں۔ دو گھنٹے لگانے کے بعد دھو لیں رفتہ رفتہ سفید ہوتے بال قدرتی طور پر ہمیشہ کے لیۓ اپنی اصلی رنگت پر آجائيں گے۔
پیاز ایک محفوظ، قدرتی اور سستا گھریلو علاج ہے جو آپ کے بالوں کے لیے بہترین ثابت ہو سکتا ہے۔ بہت سے لوگوں کا تجربہ ہے کہ یہ بالوں کے گرنے سے روکنے کے دوران موٹائی کو بہتر بناتا ہے، نشوونما کو ایکٹو کرتا ہے، اور یہاں تک کہ نئی نشوونما کو دوبارہ پیدا کرتا ہے۔