بچےکی پیدائش کے بعد ڈپریشن اکثر ماؤں میں ہوتا ہے۔اس کے علاوہ یہ حمل کے دوران بھی ہو سکتا ہے۔بچےکی پیدائش کے بعد ڈپریشن جسمانی تبدیلیوں کے علاوہ جذباتی رویوں میں تبدیلی کاایک پچیدہ مرکب ہے۔یہ کچھ خواتین میں ہوتا ہے۔ماں بننے کے دوران عورت کے جسم میں ھی بہت سی تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں۔
اس کےعلاوہ بچےکی پیدائش کے بعد ڈپریشن نفسیاتی تبدیلیوں سے منسلک ہوتا ہے۔جو بچہ پیدا ہونے پر ہوتی ہے۔بہت سی مائیں اس ڈپریشن کا تجربہ کرتی ہیں۔اس کے علاوہ تحقیق سے بھی یہ بات سامنے آئی ہے کہ 10 میں سے 1 باپ کو بھی بچے کی پیدائش کے بعد ڈپریشن ہوتا ہے۔
اگر آپ جننا چاہتے ہیں کہ بچےکی پیدائش کے بعد ڈپریشن کی کیا علامات اور وجوہات ہوسکتی ہیں تو اس کےلئے یہ بلاگ آپ کی مدد کرئے گا۔
بچے کی پیدائش کے بعد ڈپریشن کی علامات
بہت سی مائیں بچے کی پیدائش کے بعد ڈپریشن میں مبتلا ہوتی ہیں اس کی کیا علامات ہوسکتی ہیں؛
سونے میں دشواری-
بھوک میں تبدیلی-
بار بار موڈ کا تبدیل ہونا-
بہت زیادہ تھکاوٹ محسوس کرنا-
اس کے علاوہ جومائیں شدید ڈپریشن میں مبتلا ہوتی ہیں ان میں یہ علامات ہوسکتیں ہیں؛
ہر وقت بلاوجہ رونا-
اپنے بچے میں دلچسپی نہ لینا-
افسردہ مزاج-
غصہ یا چڑچڑاپن-
بے بسی کے خیالات-
خود کشی کا خیال لانا-
فیصلہ کرنے میں دشواری-
کسی کو تکلیف دینے کے بارے میں سوچنا-
یہ ڈپریشن کی شدید اور سنگین صورت حال ہے اگر آپ کے بچے کی پیدائش کے بعد یہ علامات محسوس ہوتی ہیں کہ آپ مرہم ڈاٹ پی کی ویب سائٹ سے ڈاکٹر کی اپائنمنٹ حاصل کرسکتے ہیں۔
پیدائش کے بعد ڈپریشن کی وجوہات
اگر آپ اپنے بچےکی پیدائش کے بعد ڈپریشن محسوس کرتیں ہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ نے کچھ غلط کیا ہے۔ماہرین کے خیال کے مطابق یہ کئی وجوہات کی بنا پر ہوتا ہے۔یہ مختلیف لوگوں میں مختلیف ہوسکتا ہے۔کچھ چیزیں ہیں جو بچےکی پیدائش کے بعدڈپریشن کو بڑھا سکتی ہیں وہ یہ بھی ہوسکتی ہیں؛
حاملہ ہونے سے پہلے یا حاملہ ہونے کے بعد ڈپریشن میں مبتلا ہونا-
اگر آپ عمر میں چھوٹی ہیں تو اس کے زیادہ امکانات ہیں-
خاندانی تاریخ-
کسی دباؤ والے واقعے سے گزرنا-
صحت کے مسائل کے ساتھ بچہ پیدا کرنا-
جڑواں یا تین بچوں کی پیدائش کا ہونا-
تنہا رہنا-
ازدواجی کشمکش-
اس ڈپریشن کی کوئی وجہ نہیں ہے لیکن یہ جسمانی اور جذباتی مسائل بچےکی پیدائش کے بعد ڈپریشن میں حصہ ڈال سکتے ہیں؛
ہارمونز
بچےکی پیدائش کے بعد ایسٹروجن اور پروجیسٹرون کی کافی کمی واقع ہوتی ہے۔اس تبدیلی کی وجہ سے بھی آپ بہت زیادہ تھکاوٹ یا افسردہ محسوس کرسکتے ہیں۔
نیند کی کمی
جب آپ نیند کی کمی کا شکار ہوتے ہیں تو آپ کو بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔جب آپ نیند سے محروم ہوتے ہیں توآپ کو چھوٹی چھوٹی پریشانیوں سے نمنٹنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
بے چینی
آپ اپنے نچے کی دیکھ بھال کرنے میں بھی پریشانی محسوس کرسکتے ہیں۔پوسٹ پارٹم ڈپریشن کی وجوہات میں یہ بھی شامل ہے۔
بے بسی
آپ اپنے بچےکی پیدائش کے بعد کم پرکشش محسوس کرسکتے ہیں۔اپنی شناحت کے ساتھ جدوجہد کرسکتے ہیں۔اس کے علاوہ آپ یہ بھی محسوس کرسکتے ہیں کہ آپ کو اپنی زندگی پر کنٹرول نہیں رہا۔اس وجوہات کی بنا پر بھی آپ بچےکی پیدائش کے بعد ڈپریشن کو محسوس کرسکتیں ہیں۔
علاج کیسے کیا جائے
اگر آپ بچے کی پیدائش کے بعدڈپریشن میں مبتلا ہیں تو اس کا علاج بہت ضروری ہے کیونکہ اگر اس کا علاج نہ کیا جائے تو ماں اور بچے کی صحت پر اثر پڑ سکتا ہے۔لیکن ہم کیسے اس کا علاج کرسکتے ہیں وہ جانتے ہیں؛
مشاورت-
خود کی دیکھ بھال کرکے-
کافی نیند لینا-
اچھی اور متوازن غذا کا استعمال-
ورزش کرنا-
آپس کے تعلقات بہتر کرکے-
کسی گروپ میں شامل ہوکر جو اس دور سے گزرے ہوں ان کی مدد حاصل کرکے-
ایسی دواؤں کا استعمال کرنا جو دودھ پلانے والی ماؤں کے لئے محفوظ ہوں۔
ہیلتھ کیر پروفیشنل سے بات کرنا
بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ بچےکی پیدائش کے بعد ڈپریشن جیسی بیماری کو بہت عام سمجھتے ہیں لیکن یہ آپ کو موت تک لے جا سکتا ہے۔ بچےکی پیدائش کے بعد ڈپریشن کی شرح میں دن بدن اضاٖفہ ہو رہا ہے جو ایک خطرے کی بات ہے۔اس لئے بیشتر لوگ اس بیماری میں کسی پروفیشنل یا ڈاکٹر کی مدد حاصل نہیں کرتے۔
اگرآپ بچےکی پیدائش کے بعد ڈپریشن میں مبتلا ہوتیں ہیں تو اس کے لئے آپ کو ڈاکٹر کی ضرورت پڑسکتی ہے۔کیونکہ علاج نہ کروانے کی صورت میں آپ کو اور آپ کے بچے کو صحت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔آپ اپنی صحت کو بہتر بنانے اور قائم رکھنے کے لئے گھر بیٹھے ایک مستند ڈاکٹر سے بات کرسکتے ہیں جو اس سلسلے میں آپ کی مدد کرے گا۔
آپ اس نمبر پر 03111222398 آن لائن کنسلٹیشن حاصل کرکے ڈاکٹر سے بات کرسکتے ہیں۔