حمل کےدوران جسم میں ہارمونزکی تبدیلیاں ،ماں کےپیٹ میں بچےکی نشوونما کے دورانِ پیش آنےوالےچھوٹےموٹےمسائل کا اہم سبب ہوتے ہیں۔اس لئےکسی بھی خاتون کی زندگی میں یہ وقت بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے ۔
جس سےاکثرعورتوں کوپریشانی ہوتی ہے۔اکثرمائیں اپنی صحت پر توسمجھوتاکرلیتی ہیں لیکن صحت منداورتندرست اولادہرماں کی خواہش ہوتی ہے۔لہذاتھوڑی سی توجہ کرکےان مسائل سےبچاجاسکتاہےاکثرخواتین ان مسائل کونظراندازکردیتی ہیں جوماں اوربچےکی صحت کےلئےخطرناک ہوسکتی ہیں لہذااختیاط علاج سےبہتر ہے۔دورانِ حمل عورتوں کوجن مسائل کاسامناکرناپڑتاہےوہ درج ذیل ہیں؛
حالت حمل کے دوران سامنے آنے والے مسائل
کمردردکامسئلہ
کمردردحاملہ خواتین کوپیش آنےوالاعام مسئلہ ہےاوریہ آخری ایام میں شروع ہوتاہے۔
وجوہات
حاملہ خواتین میں کمردردکیوجہ حمل کااضافی وزن ہوسکتاہے۔بعض اوقات دردکی شدت اتنی ہوسکتی ہےکہ کام اورنیندکےعلاوہ روزمرہ کی سرگرمیاں بھی متاثرہوسکتی ہیں۔
علاج
مناسب آرام کریں،ہلکی پھلکی ورزش اورواک کریں۔دردوالی جگہ پرمساج کریں اگردردکی شدت زیادہ ہوتواپنےڈاکٹرسےرابطہ کریں۔
اس حوالے سے مذید معلومات کے لیۓ یہاں کلک کریں
حمل میں متلی یاقےکاآنا
متلی یاقےکاآناحمل کی ابتدائی علامت ہےاس لئےیہ بھی ایک عام مسئلہ ہے۔جس سےحاملہ خواتین کوپریشانی کاسامناہوتاہے۔
وجوہات
پیٹ کاخالی ہونا،غذاکی کمی اورجسمانی کمزوری ہوسکتی ہے۔متلی کیوجہ سےقےآنےکی کیفیت بگڑسکتی ہے۔
علاج
خالی پیٹ نہ رہیں،وقفےوقفےسےکچھ کھائیں۔
حالت حمل میں پیٹ دردکامسئلہ
حاملہ خواتین میں حمل کی دوسری اورتیسری سہ ماہی میں پیٹ دردکامسئلہ عام ہے۔
وجوہات
دورانِ حمل پیٹ دردکی ممکنہ وجہ نسجیی پٹیوں میں کھیچاوپیداہوتاہےیہ پٹیاں رحم کےدونوں اطراف میں موجودہوتی ہیں اوررحم کوسہارادیتی ہیں۔حاملہ ہونےکےبعدبڑھتاہوارحم ان نسجیی پٹیوں میں کھچاوپیداکرتاہےجس سےدرد ہوتی ہے۔
علاج
پوزیشن بدلنےسےنسجیی پٹیوں میں دباوکم ہوتاہے۔جس سےدردکی شدت میں کافی کمی آتی ہے۔
پٹھوں میں بل پڑنا
حمل کے آخری ایام میں رات کوسوتےوقت پاوں،ٹانگوں اورران کےپٹھوں میں بل پڑناعام مسئلہ ہے
وجوہات
جسم میں کیلشیم کی کمی،ہڈیوں کی کمزوری یاہارمونزمیں غیرمعمولی تبدیلی پٹھوں میں بل پڑنےکیوجہ ہوسکتی ہے۔
علاج
دردوالی جگہ پرپٹھوں کامساج کریں اوراضافی میگنیشم لینےسےفائدہ ہوسکتاہے۔پٹھوں میں بل پڑنےکےعلاج کےلئےڈاکٹرکیلشیم تجویزکرتے ہیں۔
قبض کا ہونا
دورانِ حمل قبض کا ہوناعام مسئلہ ہے۔
وجوہات
دورانِ حمل جب خواتین ورزش نہیں کرتیں یاواک نہیں کرتیں توقبض کامسئلہ پیداہوتاہےیایہ غذاکی کمی کی وجہ سے بھی ہوسکتی ہے
علاج
فائبرفوڈکااستعمال کریں جیسےسبزیاں اورفروٹ وغیرہ۔
دوسےتین لیٹرپانی کا استعمال کریں۔
دن میں ہلکی پھلکی ورزش کریں۔
سینےکی جلن
اکثراوقات حاملہ خواتین کادل گھبرانااورسینےکی جلن عام مسئلہ ہے۔
وجوہات
سینےکی جلن فاسٹ فوڈاورسپائسی فوڈکےاستعمال کی وجہ سے بھی ہوسکتی ہے۔اس کےعلاوہ تیزچائےاورکافی بھی ہوسکتی ہے۔
علاج
ٹھنڈی چیزوں کااستعمال کریں اوروقفےوقفے سےکم مقدار میں کھائیں۔
حمل کےدوران عورتیں ڈپریشن اور ذہنی دباو کاشکارہوجاتی ہیں جسکی وجہ سےانکی صحت کےعلاوہ آنےوالےمہمان کی صحت پر بھی اثرپڑتاہے۔اسکے علاوہ عورتیں جلدی اورجسمانی تبدیلیوں کی وجہ سے بھی پریشان ہوتی ہیں۔آج کےترقی یافتہ دور میں ان پریشانیوں سے بچاجاسکتاہےاگر آپ کےساتھ یہ مسائل درپیش ہیں تو آپ گھر بیٹھےمرہم۔پی کے کے ذریعےسے گائناکالوجسٹ سے اپایمنٹ لے سکتے ہیں۔