انسان کی کوکھ میں تخلیق ایک پیچیدہ اور قدرتی عمل ہے۔ ابتدائی حمل کے دوران خواتین کی صحت کے حوالے سے اور نفسیاتی لحاظ سے بہت سی تبدیلیاں آتی ہیں۔ خاص طور پر حمل کے ابتدائی چند ماہ خواتین کی صحت پر خاصے اہم ثابت ہو سکتے ہیں۔ اگرچہ یہ معمولی تکلیفیں مائیں خوش ہو کر جھیل لیتی ہیں لیکن کچھ آسان سے اقدامات کر کے آپ اپنی صحت کو بہتر کر سکتی ہیں اور اس سفر کی ناخوشگواریوں کو کم کرکے بچے کی آمد سے پہلے اور بعد کے لیے صحت کا بہتر انتظام کر سکتی ہیں۔
یاد رکھیں ابتدائی حمل کوئی بھی دوا یا جڑی بوٹی کا استعمال ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر کرنا محفوظ نہیں ہے۔ ان ادویات یا جڑی بوٹیوں کا اثر بچے کی صحت یا جسمانی ساخت پر ہو سکتا ہے۔ ایک اچھی گائناکالوجسٹ سے رابطہ اور مشورہ اہم ترین ہے۔ اس سلسلے میں آپ مرہم کی سائٹ پہ رابطہ کرسکتی ہیں یا اس 03111222398 پر کنسلٹیشن بھی حاصل کرسکتی ہیں۔
۔1 ابتدائی حمل میں ہونے والی بیماریاں
ذیل میں حمل میں پیش آنے والی کچھ بیماریوں اور ان کی دیکھ بھال سے متعلق کچھ اہم مشورے آپ کی نذر ہیں۔
۔1 قے اور متلی
حمل کی ابتداء میں متلی کی شکایت نہایت عام ہوتی ہے۔ خوراک اور طرز زندگی کی کچھ معمولی تبدیلیاں آپ کو اس بے آرامی میں افاقہ دے سکتی ہیں۔ بہت سی خواتین اس مسئلے سے باآسانی نمٹ لیتی ہیں لیکن کچھ لوگوں کے لئے شدید قے کی صورت ایک ایمرجینسی کی حالت کا باعث بن سکتی ہے۔
اگر آپ چوبیس گھنٹوں میں کوئی خوراک نہ کھا سکتی ہوں اور آپ کا وزن بتدریج گھٹ رہا ہو تو ڈاکٹر کی فوری توجہ کا ملنا آپ کی صحت کے لیے بہت ضروری ہے ۔ اس کے علاوہ پانی کی کمی، سر چکرانا، آٹھ گھنٹوں تک پیشاب نہ آنا اور پٹھوں میں کھنچاؤ کی صورت میں فوری طور پر ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔
آپ کیا کرسکتی ہیں؟
قے اور متلی کی صورت میں اگرچہ آپ کچھ بھی کھانا نہیں چاہیں گی لیکن کھانا پینا جاری رکھنا ہی اس حالت میں بہتری لا سکتا ہے۔ خشک خوراک کا استعمال جیسے کے ادرک والے بسکٹ یا ڈبل روٹی کا استعمال اور لیموں سے بنے مشروبات پینا طبیعت میں بحالی کا باعث بن سکتا ہے۔ اسے طرح بہت زہادہ مصالہ دار کھانوں اور چکنائیوں سے پرہیز کرنا ہی بہتر ہے۔ ایک اچھے نیوٹریشنسٹ سے رابطہ کرنا بھی مفید ثابت ہوتا ہے۔ شدید قے کی صورت میں ڈاکٹر کی تجویز کردہ ادویات کا استعمال کرنے سے افاقہ ملتا ہے۔
۔2 خوراک کی نالی میں جلن اور سوزش
پروجسٹرون ہارمون کے زیر اثر ہونے کی وجہ سے خوراک کی نالی میں معدے کے تیزاب کا بہاؤ الٹا ہو سکتا ہے۔ یہ علامت بہت عام ہے اور اس سے نمٹنے کے لئے آپ کو چکنائی والی غذاؤں اور تیز مصالہ جات سے مکمل پرہیز کرنا ہوگا۔
آپ کیا کرسکتی ہیں؟
ابتدائی حمل کی علامت کو کم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ کھانا آہستہ سے اور چبا کر کھائیں۔ مصالا دار اور چربی والی غذاؤں سے پرہیز کریں۔ کھانے کے فورا بعد لیٹنے اور جھکنے سے پرہیز کریں۔ سوتے ہوئے سر اونچا رکھیں اور تیزابیت کم کرنے والی ادویات کا استعمال صرف ڈاکٹر کے مشورے سے ہی کریں۔
۔3 ابتدائی حمل میں قبض
چالیس فیصد حاملہ خواتین کو قبض کی شکایت رہتی ہے۔ پروجیسٹرون ہارمون کے اثر کی وجہ سے آنتوں کی حرکت کم ہو جاتی ہے اور قبض کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔
آپ کیا کرسکتی ہیں؟
دن بھر میں آٹھ سے دس گلاس پانی ضرور پیئں۔ یہ کسی مشروب یا سوپ کی شکل میں بھی ہو سکتا ہے۔ خاص طور پر گرم مشروبات کا استعمال مفید ہے۔ بغیر چھنے آٹے کا استعمال اور سبزیوں اور پھلوں کی مناسب مقدار کا غذامیں شامل ہونا از حد ضروری ہے۔ اس کے علاوہ ایک فعال طرز زندگی برقرار رکھنا آپ کو اس شکایت سے آرام دلا سکتا ہے۔
یہ معمولی شکایات ایسی ہیں جن کا ایک اچھا طرز زندگی اختیار کر کے با آسانی مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔ اپنی غذا کا خیال رکھنا اور جسمانی طور پر فعال رہنا آپ کی اور آپ کے بچے کی صحت پر اچھا اثر ڈالتا ہے۔ دست آور ادویات کا استعمال ڈاکٹری مشورے کے بغیر ہر گز نہ کریں۔