بڑھاپا وقت سے پہلےکسی کو پسند نہیں ہے خاص طور پر خواتین کو تو بالکل بھی پسند نہیں ہےخواتین کی خواہش ہوتی ہے کۂ ہم جوان نظر آئیں اور ہمیشۂ صحت مند رہیں لیکن حقیقت یۂ ہے کہ اکثر خواتین کی شکل اور ان کے جسم میں وقت کے ساتھ ساتھ تبدیلیی ہوتی رہتی ہے اور کچھ خواتین میں عمر گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ تبدیلیاں دوسروں کے مقابلے میں تیزی سے رونما ہونے لگتی ہیں جنہیں قبل از وقت عمر رسیدہ کہا جاتا ہے وقت سے پہلے بڑھاپا خواتین کو احساس کمتری میں مبتلا کردیتا ہے
وقت سے پہلے بڑھاپا کے علامات
بڑھاپا ایک ایسی چیز جسے ہم سب پہ آنا ہے مگر وقت سے پہلے خواتین میں بڑھاپا بہت سی پریشانیاں پیدا کرسکتا ہے یقینی طور پر عمر کے ساتھ آنے والی تمام تبدیلیوں کی فہرست بنانا آسان ہے یاداشت کی کمی جھریاں اور دبلے پتلےپٹھوں کا نقصان لیکن کوئ بھی یہ نہیں سمجھتا ہے کہ وقت سے پہلے بڑھاپا کیا ہوتا ہے یہ کیوں ہوتا ہے اور کیا ہم واقعی اسے سست کرسکتے ہیں یاروک سکتے ہیں
ہم اس بات کی وضاحت کریں گے کہ خواتین میں وقت سے پہلے بڑھاپا ان کی طرز زندگی کوکس طرح متاثر کرسکتا ہے اوراس
سے بچنے کے لیے کچھ آسان تجاویز پر بات کریں گے
بڑھاپا جلد آنے کی کیا وجوہات ہیں
بڑھاپا خواتین میں وقت سے پہلے ان کی جلد کو کم لچکدار اور خشک کر دیتا ہے جسں کی وجہ سے خواتین اپنی بڑھتی عمر کے ساتھ اپنی جوان جلد کو بھی کھودیتی ہیں بدقسمتی سے اس عمل کومکمل طورپر سست کرنے کے لیے آپ کچھ نہیں کر سکتے مگر خواتین جو کر سکتی ہیں وہ ہے معاشرے میں انسانی سخت رویوں اور ماحولیاتی عوامل سے بچنا ہےآئیں چند وجوہات کا ذکر کرتے ہیں جو وقت سے پہلے خواتین کو عمر رسیدہ کردیتا ہے
خواتین میں جلد بڑھاپا سورج کا کردار
سورج کی کرنیں اللّہ کی رحمت ہے مگر یہ کسی حفاظتی اقدام کے بغیر انسانی جلد پر براہ راست پڑیں تو نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہیں سورج کی کرنوں کا مسلسل براہ رابست جلد پر پڑنا کولیجن اور یووی کے امکانات کو بڑھادیتا ہےجلد میں کھنچاؤ پیدا ہوجاتا ہے یہ میلانین کی پیداوار میں اضافہ کرکے سیاہ دھبوں کا سبب بھی بن سکتا ہے
وقت سے پہلے بڑھاپا جلد پہ جھریوں کا نمودار ہونا ہے اکثر خواتین گھر سے باہر نکلتے وقت سن اسکرین کو استعمال کرنا بھول جاتی ہیں جس سے ان کی جلد متاثر ہوتی ہے خواتین کو چاہیے کہ گھر سے باہر نکلتے وقت جسم کا وہ حصہ جو سورج کی کرنوں کی زد میں آتا ہے اس حصے کو سن اسکرین سے ڈھانپ دیں تاکہ جلد محفوظ رہ سکے
خواتین میں ہارمونز کی تبدیلی بڑھاپا کی نشانی
خواتین میں وقت سے پہلے اپنی عمر سے بڑا نظر آنے کی وجہ ہارمونز کا تبدیل ہونا ہےجو خواتین کی زندگی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں خاص طور پر بچپن میں جب ہڈیوں اور پٹھوں کی تعمیر میں ہارمونز مدد کرتے ہیں اور ثانوی مرد یاعورت کی خصوصیات کی نشوونما میں بھی مدد کرتے ہیں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اکثر خواتین میں بہت سے ہارمونز کی پیداوار کم ہونا شروع ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے خواتین میں وقت سے پہلے جلد پر تبدیلیاں رونما ہونے لگتی ہیں
جیسے کہ جھریاں لچک کا نقصان پٹھوں کے ٹون ہڈیوں کی کثافت اور سیکس ڈرائیو میں بھی کمی کا باعث بنتے ہیں
خواتین میں بڑھاپا خشک جلد اور خارش والی جلد کا کردار
خواتین میں بڑھاپا جلد کا خشک ہونا اور خارش کا سبب بننے کی وجہ جسم میں پانی کی کمی ہےپانی کی کمی جلد کو پتلا کردیتی ہےجس سے ظاہری جھریاں نظر آنے لگتی ہیں اکثرخواتین کی عمر تیس کی دہائی میں داخل ہوتے ہی جلد سے کولیجن کی پیداوار میں کمی ہوجاتی ہے اور کچھہ خواتین کی عمر چالیس کی دہائی کے قریب ہونے کے ساتھ ہی جلدکاخشک ہوکرپھٹنے کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے
پروٹین جلد کواپنی شکل دیتا ہے کولیجن کیا ہے کولیجن وہ ہے جو خواتین کی جلد کو جواں رہنے میں مدد کرتا ہے اکثر خواتین کے زیادہ استعمال ہونے والے پٹھوں کے آس پاس جھریاں نمودار ہوجاتی ہیں جیسے پیشانی یا ہاتھ وغیرہ اکثر خواتین کا وقت سے پہلے بڑھاپا بعض دفعہ بڑھاپا ذمہ دار نہیں ہوتا یہ محض گندگی یا پانی کی کمی ہوسکتی ہے
خواتین میں تناؤ بڑھاپا کے آثار
بڑھاپا وقت سے پہلے آنے میں تناؤ کا کردار سب سے اہم ہوتا ہے اکثر گھریلو خواتین شدید تناؤ کا شکار رہتی ہیں خواتین کا گھرداری کے ساتھ اپنے آپ پہ دھیان نہ دینا ا پنے ساتھ زیادتی کرنا ہے تناؤ خواتین کی زندگی میں مشکلات پیدا کرتا ہے ذہنی دباؤ کچھ سوچنے سمجھنے کی صلاحیت کو کم کردیتاہے اور ساتھ ہی نیند کی عادات کو نقصان پہنچاتا ہے
خواتین میں تناؤ کے ہارمونزا ور سوزش ان کے جسم کو تیزی سےبڑھا سکتے ہیں جس سے خواتین کی زندگی میں کافی مشکلات اور بیماریاں پیدا ہوسکتی ہیں ذہنی دباؤ نہ صرف گھریلو خواتین کو ہوتا ہے بلکہ ملازمت پیشہ خواتین کو بھی یہ تناؤ سہنا پڑتا ہے
خواتین میں وقت سے پہلے بالوں کا گرنا
بڑھاپا ! خواتین میں بالوں کا گرنا انتہائی خطرناک ہے خوب صورت اور گھنےبال تمام خواتین کی خواہش ہو تی ہےمگر بالوں کا گرنا خواتین میں روزمرّہ زندگی میں خوراک کی کمی ہےخواتین اپنی غذا میں وٹامین اور پروٹین کا استعمال رکھیں کیونکہ سر پہ بال کم ہونا تو کم عمری میں بڑھاپا آنا ہے جب خواتین جاذب نظر نہیں آئیں گی تو احساس کمتری میں مبتلا رہیں گی
خواتین میں بالوں کا تیزی سے گرنا اس وقت ہوتا ہے کہ جب خواتین کے بالوں میں نئے بالوں کی نشوونما کرنے والے اسٹیم سیلز مرجاتے ہیں اکثر خواتین میں ماحولیاتی عوامل ہارمون کی تبدیلیاں اور نامناسب خوراک سبھی اہم کردار ادا کرتے ہیں
اگر آپ بھی اس بات کو لیکرفکر مند ہیں کہ آپ پر بڑھاپا وقت سے پہلے آگيا ہے تو آپ ان علامات اور وجوہات کی بناء پر اپنے ہیلتھ کیئر پروفیشنل سے بات کریں اس لیئےابھی مرہم کی سائٹ وزٹ کریں یا 03111222398 پر رابطہ کریں