بچہ دانی کو انگلش میں یوٹرس کہا جاتا ہے۔ بچہ دانی وہ جگہ ہے جہاں پیدائش کے لئے بچہ نشوونما پاتا ہے۔ اسے رحم بھی کہا جاتا ہے۔ یہ ناشپاتی کی شکل کا ایک عضو ہے۔ یہ خواتین میں موجود ہوتی ہے۔ بہت سی خواتین بہت سی وجوہات کی بنا پر اسے نکلوا دیتی ہیں۔
یوٹرس کے نکلوانے کی سب سے عام وجہ فائبرائڈز ہو سکتی ہے۔ بعد میں یہ رسولیاں کینسر بھی بن جاتی ہیں۔ جب ایک عورت یوٹرس کو نکلوا دیتی ہے تو اس کے بعد نہ وہ ماں بن سکتی ہے اور نہ ہی سے ماہواری آتی ہے۔ اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ یوٹرس کے نکلوانے کی عام وجوہات کیا ہو سکتی ہیں تو یہ بلاگ پڑھئیں۔
بچہ دانی نکلوانے کی وجوہات
جیسا کے میں نے آپ کو پہلے بتایا کہ بچہ دانی نکلوانے کی سب سے عام وجہ ٹیومرز کا بننا ہے جو کینسر کی شکل اختیار کر لیتے ہیں۔
فائبرائڈز
یوٹرس میں رسولیاں بہت زیادہ خون بہنے اور درد کا باعث بن سکتی ہیں۔ اگر آپ کی یوٹرس میں بھی فائبرائڈز ہیں تو آپ کو اپنے ڈاکٹر سے مشورہ لینا چاہیے آپ کا ڈاکٹر ان کو ہٹانے کے لئے آپ کو دوائی تجویز کر سکتا ہے۔ اگر ادویات سے بھی فرق نہیں پڑتا اور طریقہ کار ناکام ہوتے رہتے ہیں تو پھر آپریشن کیا جاتا ہے۔
اگر دوبارہ فائبرائڈز ہوتے ہیں تو پھر نکلوانے کا آپشن ہی بچتا ہے کیونکہ ان کی موجودگی مین بہت خون بہتا ہے اور عورت درد میں مبتلا ہوتی ہے۔
کینسر
یہ ایک ایسا مرض ہے جو جان لیوا ثابت ہوتا ہے۔ کینسر کی وجہ سے ہسٹریکٹومی صرف 10 فیصد کیے جاتے ہیں۔ اگر یوٹرس میں کینسر کے جراثیم پائے جاتے ہیں تو پھر یہ نکالنے کی وجہ بن سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ تھراپی یا لیزر کا ٹرئیٹمنٹ بھی کیا کا جا سکتا ہے لیکن اگر پھر بھی علاج نہیں ہوتا تو پھر نکالا جاتا ہے۔
انفیکشن
کسی بھی قسم کا انفیکشن خطرناک ہوتا ہے اگر بچہ دانی میں کوئی بھہ بیکٹریل انفیکشن ہے تو یہ آپ کے لئے مسائل پیدا کر سکتا ہے۔ یہ انفیکشن اکثر اینٹی بائیوٹک کی مدد سے ختم کیا جاتا ہے۔ اگر آپ کو اینٹی بائیوٹک سے بھی کوئی فرق محسوس نہیں ہورہا تو آپ کی بچہ دانی نکلوانے کے امکانات ہوتے ہیں۔
ہائپر پلاسیا
ہمارے جسم میں بہت سے ہارمون ہیں جن میں ایسٹروجن بھی شامل ہے۔ جب ایسٹروجن کثرت سے بڑھنے لگتے ہیں تو ان کی ایک تہہ بن جاتی ہے تو اس کی وجہ سے بہت سے مسائل ہوتے ہیں ماہواری ختم ہونے کے بعد بھی خون کا بہاؤ کا جاری رہتا ہے۔
اینڈو میٹروسس
جب ہماری ماہواری میں مسائل ہوتے ہیں تو اس کی وجہ اینڈو میٹروسس ہو سکتا ہے۔ اس سے مراد یہ ہے کہ اینڈومیٹریل ٹشوز کا بیرونی تہہ میں بن جانا۔ اگر اس مسئلے کا حل علاج کی مدد سے نہ ہو تو بچہ دانی نکلوانے کا ہی طریقہ بچتا ہے۔
خون بہنا
جب آپ کی اندام نہانی سے بہت زیادہ خون بہتا ہے تو اس وجہ سے بھی مسائل پیدا ہوسکتے ہیں جس وجہ آپ کو بچہ دانی نکلوانے کی ضرورت پڑھ سکتی ہے۔ یہ مسائل ہارمونز کے عدم توازن، رسولیوں یا کسی اور وجہ سے ہو سکتے ہیں۔
بچہ دانی نکلوانے کے فوائد
ڈاکٹرز جب مریض کا علاج کرتے ہیں تو وہ یہ ہی چاہتے ہیں کہ ادویات سے اس بیماری پر کنٹرول کر کیا جائے لیکن جب علاج میں کوئی فرق نہیں پڑتا تو پھر پی آپریشن کا آپشن بچتا ہے۔ لیکن عورت کو جلد بازی نہیں کرنی چاہیے۔ اور ایک مستند ڈاکٹر سے مشورہ لینا چاہیے۔
آپ اس مسئلے کے حل کے لئے مرہم ڈآٹ پی کے کی ویب سائٹ سے ڈاکٹر کی اپائنمنٹ حاصل کر سکتے ہیں۔
اگر آپ کو علاج سے فرق نہیں پڑ رہا تو آپ کے لئے اس کو نکلوانا فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے اس سے آپ کی زندگی کا معیار بہتر ہو سکتا ہے۔ خاص طور پر وہ خواتین جن میں خون کا بہاؤ بھاری ہوتا ہے۔
بچہ دانی کے مسائل کی وجہ سے آپ اپنی صحت کو کھو سکتے ہیں اگر آپ کسی قسم کا انفیکشن محسوس کرتیں ہیں یا خون کا بہاؤ زیادہ ہوتا ہے تو آپ کو اچھی گائناکالوجسٹ سے ملنا چاہیے تا کہ وہ آپ کو صحیح مشورہ دے سکے۔
آپ مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ سے ایک اچھے ڈاکٹر کی اپائنمنٹ حاصل کر سکتی ہیں۔