پسینہ آناایک فطری علامت ہے۔بعض اوقات زیادہ پسنہ آنا آپ کو شرمندہ اور بے چین کر سکتا ہے۔گرمیوں کا آغاز ہوتے ہی اس الجھن کا لوگ شکارہوجاتے ہیں۔بعض افراد میں ایساسردیوں میں بھی ہوتا ہے کہ ان کے مخصوص حصوں میں پسینہ آتا ہے جسیے پیروں،ہاتھوں کی ہتھیلیوںاور بغل وغیرہ میں۔زیادہ پسینہ آنے کی کیا وجوہات ہوسکتیں ہیںاور اس کی کیا علامات ہیں یہ جاننے کے لئے یہ بلاگ لازمی پڑھیں۔
مزید معلومات کے لئے یہاں کللک کریں۔
زیادہ پسینہ آنا کیا ہے؟-
ایسی حالت میںآپ کاجسم ٹھنڈا ہوتا ہے۔ پسینہ کی مدد سے آپ کے جسم سے کیمائی مادوں کا اخراج ہوتا ہے۔ضرورت سے زیادہ پسینہ آنے کو ہائپر ہائیڈروسس کہتے ہیں۔
ہائپرہائیڈروسس کیا ہے؟
ہائپر ہائیڈروسس ایک ایسی حالت ہے جس میں ضرورت سے زیادہ پسینہ آتا ہے۔یہ پسینہ کسی بھی حالات میں ہوسکتا ہے جیسے ٹھنڈے موس میں بھی آسکتا ہے۔یہ کسی پریشانی ،تناؤ کی وجہ سے بھی ہوسکتا ہے۔
فوکل ہائپر ہائیڈروسس کیا ہے؟-
فوکل سے مرادوہ مخصوص حصے جہاں پسینہ زیادہ آتا ہے۔جیسے ہاتھ اور پیروں کی پتھیلیوں پر،بغلوں میں،کمر کے نچلے حصے پر۔یہ کسی سنگین بیماری کی علامت نہیں ہے۔
ہاہپر ہائیڈروسس کتنا عام ہے؟-
بہت سے لوگ جن کو زیادہ پسینہ آتا ہے یا وہ اس کا شکار ہوتے ہیں وہ ان علامات کے بارے میں بات نہیں کرتے جس وجہ سے یہ اندازہ لگانا مشکل ہوجاتا ہے کہ ہائپر ہائیڈروسس کتنا عام ہے۔
زیادہ پسینہ آنے کی وجوہات کیا ہیں؟-
اس کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں۔جو مندرجہ ذیل ہیں؛
ضرورت سے زیادہ ورزش-
تناؤ-
پریشانی-
کچھ دواؤں کا استعمال-
مصالحہ دار چیزوں کا استعمال-
سائٹرک ایسڈ،کافی اور چاکلیٹ کا استعمال-
اضطراب-
گبھراہٹ-
ہایپر ہائیڈروسس کیوں ہوتا ہے؟-
آپ کو زیادہ پسنہ آنا خاندانی تاریخ کی وجہ سے بھی ہوسکتا ہے،یہ جنیاتی طور پر بھی آپ میں منتقل ہوسکتا ہے۔
زیادہ پسینہ آنے کی دوسری علامات-
زیادہ پسینہ آپ کو کسی بیماری کی وجہ سے بھی آسکتا ہے جیسے
دل کی بیماری-
پھیھپڑوں کی بیماری-
اسٹروک-
جیسی متعدی بیماری تپ دق-
کینسر-
ہائپر ہائیڈروسس کی پچیدگیاں کیا ہیں؟-
اگرآپ کا یہ مسئلہ ٹھیک نہیں ہوتا توآپ کو کو جلد کی الرجی کا بھی سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔اس کی وجہ سے انفیکشن بڑھنے کےزیادہ امکانات ہوسکتے ہیں۔
اگر آپ کو پسینے کے ساتھ گھبراہٹ بھی ہورہی ہےتوآپ کو ڈاکٹر سے مشورہ کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ اس سےآپ کی جان کو بھی خطرہ ہوسکتا ہے۔
ہایپرہائیڈروسس کا علاج کیسے ہوتا ہے؟-
فوکل ہائپر ہائیڈروسس کا کوئی علاج نہیں ہے۔ہم اپنی طرزِزندگی میں بہتری لاکر اپنی غذا کو تبدیل کرکے اس پر قابو پاسکتے ہیں۔ہایپرہائیڈروسس کے لئے ہمیں اچھے ڈرما ٹولوجسٹ کو دکھانے کئ ضرورت ہے وہ ہمیں اس شرمندگی سے بچا سکتے ہیں۔اس کے لئے آپ گھر بیٹھے مرہم۔پی۔کے کی ویب سائٹ سے ایک مستند ڈاکٹر کی اپائنمنٹ حاصل کرسکتے ہیں۔اس کے علاوہ آپ وڈیو کنسلٹیشن یا اس نمبر پر 03111222398 آن لائن کنسلٹیشن لے سکتے ہیں۔