میں نے کھانا پینا بلکل کم کر دیا ہے لیکن میرا وزن پھر بھی بڑھتا ہی جا رہا ہے’ ورزش بھی کر رہی ہوں اور ڈائٹنگ بھی لیکن میرا وزن ہے کے کم ہی نہیں ہو رہا ہے۔
کیا آپ ایسے ہی کئی سوالات کا سامنا کر رہے ہیں یا آپ کا کوئی پیارا ایسی صورتحال سے دوچار ہے؟ یہ جاننا آپ کے لیئے فائدہ مند ہو سکتا ہے کہ وزن بڑھنے اور کسی صورت کم نہ ہونے کی طبی وجوہات بھی ہو سکتی ہیں۔ ایسی صورت میں ڈاکٹر سے مشورہ اور اس کی ہدایات ہر عمل کرنا ہی اس مسئلے کا واحد حل ہے۔ وزن بڑھنے کا باعث بننے والی چند اہم وجوہات یہ ہیں۔
تھائرائڈ ہارمونز کی کمی
تھائرائڈ ہارمون کی کمی کی وجہ سے بھی وزن بڑھ سکتا ہے۔ یہ گلینڈ آپ کی گردن میں موجود ہوتا ہے۔ اس کے ہارمونز میں کمی ہو جانے سے وزن بڑھنےکے علاوہ بال جھڑنا، خشک جلد اور قبض جیسی شکایات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ تھائرائڈ کی بےقاعدگیوں سے ڈپریشن کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔
ڈپریشن
ڈپریشن کا شکار افراد میں وزن بڑھنے اور موٹاپے کی شکایات عام ہیں۔ اس بیماری میں انسان صحت کا خیال رکھنے اور صحت مند غذا کا استعمال کرنے سے لاپرواہ ہو جاتا ہے۔ اگر آپ کو ڈپریشن یا اس سے متعلقہ دیگر شکایات کا سامنا ہے تو آج ہی ایک ماہر سائیکاٹرسٹ سے رابطہ کیجئیے۔
نیند کی کمی
نیند کی کمی کا شکار افراد کے جسم میں چربی کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔ آٹھ گھنٹے سے کم نیند لینے والے افراد میں یہ علامات سامنے آنے لگتی ہیں۔ دراصل نیند کی کمی سے جسم میں انسولین اور کارٹیسول کی مقدار بڑھ جاتی ہے اور وزن میں اضافہ پونے لگتا ہے۔
نیند کی کمی سے بھوک اور کھانے پینے کی بے قاعدگی بھی بڑھ جاتی ہے جو وزن میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔
سن یاس
خواتین میں ماہانہ ایام کا ختم ہونا بعض اوقات وزن میں اضافے کا باعث بھی بنتا ہے۔ ایسٹروجن میں کمی کے باعث پیٹ کے گرد چربی بڑھنے لگتی ہے۔ اسی باعث نیند اور بھوک کی بے قاعدگیاں بھی وزن میں اجافے کا باعث بنتی ہیں۔ اس معاملے میں ایک گائناکالوجسٹ سے رابطہ اور مشورہ مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
کشنگز ڈیزیز
عام حالات میں کارٹیسول ہارمون آپ کے بلڈ پریشر اور خون میں شکر کی سظح کو معمول کے مطانق رکھتا ہے۔ لیکن اس ہارمون کی زیادتی پیٹ اور گردن کے نیچے چربی کے جمع ہونے کی وجہ بنتی ہے۔ اس بیماری کی دیگر علامات میں چہرہ گول ہونا اور جسم ہر جامنی رنگ کے نشانات پڑ جانا شامل ہے۔ اس بیماری کا باقاعدہ علاج اور داکٹر کی زیر نگرانی ادویات کا استعمال شفایابی کا ذریعہ ہے۔
یاد رکھئے وزن کم کرنا اور اس کو صحت مند حد میں رکھنا ایک لمبا اور صبر آزما کام ہے لیکن اس کے نتائج آپ کی زندگی پر صحت افرا اور خوشگوار ثابت ہوتے ہیں۔ وزن کم کرنے کے لیے آپ مرہم کے آن لائن کلینک سے بھی مدد حاصل کر سکتے ہیں۔