جب صحت کی بات آتی ہےتو موسم سرما مشکل وقت ہوسکتا ہے، اس موسم میں دن چھوٹے اور راتیں لمبی اور ٹھنڈی ہوتی ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ گھر میں زیادہ وقت گزرتا ہے۔سردی جسمانی سرگرمی پر بھی پابندی عائد کرتی ہے جس وجہ سےطرزِ زندگی سست ہوجاتی ہے۔طرزِ زندگی میں تبدیلیوں کی وجہ سےسرد موسم ماہواری کے مسائل کے ساتھ جسمانی اور دماغی طورپر بہت متاثر کرتا ہے۔
اگر خدانخواستہ آپ کو ماہواری کے مسائل کا سامنا ہے تو آپ گھر بیٹھے ایک فون کال کی مدد سے مرہم کی ویب سائٹ سے ماہرِامراض نسواں کی اپائنمنٹ لے سکتے ہیں یا اس نمبر پر 03111222398 آن لائن کنسلٹیشن لے سکتے ہیں۔
سردی کا موسم آپ کے ادوار کو کیسے متاثر کرتا ہے؟
۔ 1 قبل از وقت ماہواری کا آنا۔
قبل از حیض خواتین میں کچھ علامات ظاہر ہوتیں ہیں جس میں۔۔۔۔
۔ 1 چڑچڑاپن
۔ 2 کمردرد
۔ 3 سردرد
۔ 4 ذہنی دباؤ
۔ 5 نیند نہ آنا
۔ 6 تھکاوٹ
۔ 7 ڈپریشن
سردیوں میں زیادہ تر وقت گھر میں گزرتا ہے جس وجہ سے وہ خود کو الگ تھلگ محسوس کرتے ہیں،سورج کی روشنی کی کمی بھی بیماریوں کو بڑھا سکتی ہے۔ سورج کی روشنی نہ ملنے کی وجہ سے کیلشیم اور وٹامن ڈی کی کمی ہوتی ہے۔کیلشیم سے بھرپور غذا اور باقاعدگی سے ورزش آپ کی ماہواری کی علامات کو بہتر بنا سکتی ہے۔
۔ 2 ماہواری میں درد۔
سردیوں کے موسم میں حیض کے دوران درد کا زیادہ سامنا کرنا پڑسکتا ہےکیونکہ سردی کے موسم مین بلڈ ویسلز تنگ ہوتیں ہیں جس وجہ سے خون کے بہاؤ میں خلل پڑسکتا ہے۔اس لئے درد میں آرام کے لئے گرم پانی کی بوتل یا ہیٹنگ پیڈ استعمال کرنا چاہیے۔
۔ 3 ماہواری میں ہارمونز کا عدم توازن۔
ہارمونز کا عدم توازن سرد موسم کا نتیجہ ہے،محدود دھوپ اینڈوکرائن سسٹم کو متاثر کرتی اور ٹھائیرائیڈ سست پڑسکتا ہے، جسم جب درجہ حرارت میں ایڈجسٹ ہوتا ہے تب ہارمونز کا توازن برقرار ہوتا ہے۔اگر ایک یا دو مہینوں میں ماہواری کا سائیکل معمول پر نہیں آتا توآپ کو ڈاکٹر کو دکھانے کی ضرورت ہے۔
۔ 4 ماہواری کا سائیکل۔
ماہواری کاسائیکل سرد موسم میں شدید متاثر ہوتا ہے،ان تبدیلیوں کوموسم سے وابستہ کئی عوامل سے منسوب کیاگیا ہے۔جیسے ماحول کا دباؤ،ہوا کا درجہ حرارت اور سورج کی روشنی شامل ہے۔ ایک اور مطالعےسے علم ہوا ہے کہ ماہواری کو متاثر کرنے والا سب سے بڑا عنصر سورج کی روشنی کا کم ملنا ہے۔ وٹامن ڈی سے بھرپور خوراک ماہواری کے سائیکل کو بہتر بناتی ہے۔
ماہواری کی تکلیف دہ علامات کو کیسے دور کریں؟
۔ 1 گرم پانی کی بوتل یا ہیٹنگ پیڈ کا استعمال آرام دینے میں مدد کرسکتا ہے اور اس طرح سے درد کو کم ہوتا جاتا ہے۔
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں پہ کلک کریں۔
Android | IOS |
---|---|