پنجیری سردیوں کے موسم میں ہر گھر میں بنائی جاتی ہے۔ ہم بہت سی چیزیں موسم کے لحاظ سے استعمال کرتے ہیں۔ اسی طرح پنجیری کا استعمال زیادہ تر سردیوں میں کیا جاتا ہے کیونکہ یہ گری دار میووں کی مدد سے بنتی ہے۔ اس لئے اس کے بہت سے فوائد ہیں جو ہمیں بہت سی بیماریوں سے محفوظ رکھتے ہیں۔
پہلے وقتوں میں سردیوں کے آغاز ہوتے ہی ہر گھر میں پنجیری بنانے کی تیاری شروع ہوجاتی تھی لیکن آج کل اس کا استعمال کم ہوگیا ہے کیونکہ ہماری جوان نسل کا رجحان زیادہ تر جنک فوڈز پر ہے۔ سردیوں کے موسم میں پنجیری کا استعمال ہمیں صحت مند فوائد فراہم کرتا ہے۔اگر آپ بھی پنجیری کے فوائد سے انجان ہیں تو میرے ساتھ اس بلاگ پر رہیں اور ان کے فوائد جانیں۔
پنجیری کے صحت مند فوائد۔
ہم بہت سی غذاؤں کے استعمال کی وجہ سے اپنی صحت کو بہتر بناتے ہیں لیکن اگر آپ کو کسی قسم کی صحت کا مسئلہ آتا ہے تو آپ مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ سے ڈاکٹر کی اپائنمنٹ حاصل کریں۔یا اس نمبر پر 03111222398 آن لائن کنسلٹیشن حاصل کریں۔اگر آپ میٹھا کھانے کے شوقین ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ آپ صحت مند فوائد بھی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ اپنی نظر پنجیری پر رکھیں۔اس کے فوائد مندرجہ ذیل ہیں؛
گھی کا استعمال۔
سردیوں کے موسم میں ہمارے جسم میں نمی کم ہوجاتی ہے جس وجہ سے ہمیں خشکی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ہم گھی کی مدد سے خشکی کو دور کر سکتے ہیں اور نمی کو برقرار رکھ سکتے ہیں۔ گھی میں وٹامن ای موجود ہوتا ہے جو بہترین اینٹی آکیسڈنٹ ہے اور یہ ہمیں کسی بھی انفیکشن سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔گھی میں موجود وٹامن ای آپ کے ہارمونز کو متوازن رکھ کر،بینائی کو بہتر بناکر آپ کے جسم میں کولیسٹرول کو بھی کنٹرول کرتا ہے۔یہ ہمارے میٹابولزم کو بھی بہتر بناتے ہیں۔
گری دار میوے۔
پنجیری میں گری دار میووں کا استعمال کیا جاتا ہے جو غذائی اجزا سے بھرپور ہوتے ہیں ان کی وجہ سے ہم بہت سے فوائد حاصل کرتے ہیں۔ان گر ی دار میووں کی وجہ سے ہماری مجموعی صحت میں بہتری آتی ہے اور یہ پنجیری کی غذائیت میں مزید اضافہ کرتے ہیں۔
بادام۔
پنجیری میں بادام کا استعمال لازمی عنصر کے طور پر کیا جاتا ہے۔ جو نہ صرف دماغی صحت کو اچھا کر کے ہماری یادداشت کو بڑھاتا ہے بلکہ ہماری مجموعی صحت کو بہتر بناتا ہے۔ بادام میں وٹامن ای بہت زیادہ ہوتا ہے جو ہمارے خلیوں کو کسی بھی نقصان سے بچاتے ہیں۔
بادام میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس ہمارے جسم کو فری ریڈیکلز کے نقصان سے بچاتے ہیں۔ کئی مطالعات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ بادام میں موجود وٹامن ای ہمیں کینسر،دل کی بیماری اور الزائمز کی بیماری سے محفوظ رکھتا ہے۔گری دار میووں میں کاربوہائیڈریٹس کم ہوتے ہیں لیکن صحت مند چکنائی ،پروٹین اور فائبر زیادہ موجود ہوتے ہیں۔ یہ ذیابیطس کے مریضوں کے لئے بھی بہترین انتحاب ہے۔
سردیوں کی سوغات۔
سردیوں میں میٹھے سے لطف اندوز ہونے کے لئے پنجری بہترین انتحاب ہے۔ اس کو انرجی کا پاور ہاوس بھی سمجھا جاتا ہے یہ مکمل طور پر صحت بخش ہے۔اس کااستعمال دودھ پلانے والی ماؤں کے لئے بہترین ہے۔ اس کی مدد سے دودھ کے بہاؤ میں بہتری آتی ہے۔اس کے علاوہ اس کا استعمال ڈلیوری کے بعد بھی کرنا چاہیے کیونکہ اس وقت ایک ماں اپنے سے کیلشیم کی مقدار کو کھو دیتی ہے جس وجہ سے صحت کے مسائل کا سامنا ہوتا ہے۔
یہ ہمارے جسم کو گرم اور مضبوط بھی رکھتی ہے۔ ہم اس کا استعمال دن میں کسی بھی وقت کر سکتے ہیں یہ ہمارے جسم میں ہڈیوں کو مضبوط بناتی ہے۔ اس کے علاوہ پیدائش کے بعد ہونے والے ڈپریشن کو دور کرنے میں مدد کرتی ہے۔اس کے علاوہ یہ افسردگی کی علامات کو بھی کم کرتی ہے۔ہم پنجیری کی مدد سے اپنی قوت مدافعت میں اضافہ کرتے ہیں اور انرجی کو اپنے جسم میں بڑھاتے ہیں۔یہ نزلہ زکام کو بھی دور کرتا ہے۔ اس لئے سردیوں میں اس کا استعمال لازمی کرنا چاہیے۔
حرارت پیدا کرتی ہے۔
پنجیری ہمارے جسم میں انرجی پیدا کرنے کے ساتھ حرارت کو بھی اچھا کرتی ہے جس وجہ سے ہماری جسمانی صحت اچھی رہتی ہے۔ یہ زیادہ تر ان ماؤں کے لئے بہترین ہے جنہوں نے بچے کو جنم دیا ہو۔
بچہ دانی کے مسائل۔
پنجیری بچہ دانی کے مسائل کو بھی حل کرتی ہے۔ یہ ڈلیوری کے بعد س کو اپنی جگہ پر واپس لاتی ہے۔ اس میں موجود غذائی اجزا ہماری صحت کی بہتری میں بہت اہم کر دار ادا کرتے ہیں۔ کیونکہ اس موجود گری دار میووں کی وجہ سے ہم اپنی صحت کو اچھا رکھتے ہیں۔
توانائی۔
پنجیری توانائی کا بہترین ذریعہ ہے سردیوں کے موسم میں زیادہ تر ہمارے جسم میں سستی ہوتی ہے ہم ایکٹیو نہیں رہتے جس وجہ سے روزمرہ کی سرگرمیوں میں اچھے طریقے سے حصہ نہیں لیتے۔ اگر آپ بھی اپنے جسم میں توانائی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو سردیوں کے موسم میں اس کا استعمال یقینی بنائیں۔
خشک اور میٹھا ناشتہ یعنی پنجیری میں سوجی اور دیگر صحت بخش اجزاء جیسے گھی، خشک میوہ جات اور خوردنی گم شامل ہوتے ہیں۔ یہ مزیدار ریسیپی سردیوں میں ہماری مدد کرتی ہے۔تو آئیے شروع کرتے ہیں پنجیری کی تیاری کے سفر سے جو نہ صرف آپ کے دل و جان کو گرما دیتی ہے بلکہ آپ کو سردیوں کے لیے مکمل طور پر تیار بھی کرتی ہے۔ اس خاندانی نسخے کو آزمائیں، اور مجھے یقین ہے کہ آپ اسے پسند کریں گے۔
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں پہ کلک کریں۔
Android | IOS |
---|---|