سرسوں کے تیل کو سرسوں کے بیچ سے نکالا جاتا ہے ۔ پیلے رنگ کا یہ تیل تیز بو اور ترش ذائقے کے ساتھ عام طور پر فرائنگ کے لیۓ پاکستان سمیت انڈیا اور بنگلہ دیش میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ جب کہ امریکہ ، یورپ اور کینیڈا میں اس تیل کو کوکنگ آئل کے طور پر استعمال پر سختی سے پابندی ہے۔ ان ممالک میں اس تیل کا استعمال صرف مساج کے لیۓ اور سر کے بالوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔
۔ 1 سرسوں کا تیل کے فوائد
سرسوں کے تیل کے فوائد کے حوالے سے اگرچہ بہت زيادہ تحقیق موجود نہیں ہے مگر ماہرین کے مطابق اس تیل کے استعمل سے کیا کیا فوائد مل سکتے ہیں ان کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائيں گے۔
۔ 1 سرسوں کا تیل جراثیم کش ہوتا ہے
تحقیق کےمطابق سرسوں کے تیل کے اندر ایسے اجزاء موجود ہوتے ہیں جو کہ خطرناک بیکٹیریا کی نشو ونما سے روکتے ہیں ۔ٹیسٹ ٹیوب میں کیۓ جانے والے ایک تجربے کے مطابق مختلف اقسام کے بیکٹیریا سرسوں کے تیل میں جا کر مر جاتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ یہ اینٹی بیکٹیریل خصوصیات کے بھی حامل ہوتے ہیں۔
۔ 2 سرسوں کا تیل جلد اور بالوں کے لیۓ مفید
عام طور پر سرسوں کے تیل کا استعمال بالوں میں مساج کے لیۓکیا جاتا ہے اور یہ بالوں کی صحت کے لیۓ بہت مفید ہوتا ہے اس کے ساتھ ساتھ فیس ماسک میں سرسوں کے تیل کے چند قطروں کی شمولیت اس کی افادیت کو اور بھی بڑھا دیتی ہے۔
۔ 3 سرسوں کا تیل سے پھٹی ایڑیوں کا علاج
پھٹی ایڑیوں کی صورت میں موم کے ساتھ سرسوں کے تیل کا استعمال جلد کو دوبارہ سے ٹھیک کر دیتا ہے اور ایڑیاں دوبارہ سے اصلی حالت میں آجاتی ہیں۔
۔ 4 سرسوں کا تیل سے چہرے کی جھریوں کا علاج
اکثر عمر کے اثرات چہرے پر جھریوں کی صورت میں نمودار ہوتے ہیں بیوٹی ایکسپرٹس کے مطابق سرسوں کی تیل کی آمیزش ان اثرات کو کم کرنے میں بہت مددگار ثابت ہوتی ہے۔ تاہم ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جلد اور سر پر سرسوں کے تیل کو استعمال کرنے سے قبل جلد کے کسی بھی حصے پر تھوڑی سی مقدار میں سرسوں کے تیل کو لگا کر اس بات کا ٹیسٹ ضرور کرلیں کہ یہ جلد پر کسی قسم کے ری ایکشن کا سبب تو نہیں بن رہا ہے۔
۔ 5 سرسوں کا تیل سے جسم کے درد کا علاج
سرسوں کے تیل میں الائل آئسو تھائنوسائڈ نامی ایک کیمیکل موجود ہوتا ہے جو کہ جسم کے درد کم کرنے میں بہت مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اگرچہ اس حوالے سے انسانوں پر تو تحقیق موجود نہیں ہے مگر چوہوں پر کی جانے والی تحقیق کے مطابق ان کے پینے کے پانی میں چند قطرے سرسوں کے تیل شامل کرنے سے ان کے درد کو محسوس کرنے کے ریسیپٹر غیر فعال ہو جاتے ہیں جس سے درد محسوس نہیں ہوتا ہے۔
۔ 6 سرسوں کا تیل سے سوزش کا علاج
اس کے ساتھ ساتھ سرسوں کے تیل میں الفا لینولینک ایسڈ پایا جاتا ہے جو کہ ایک قسم کا اومیگا 3 فیٹی ایسڈ ہوتا ہے اس کا استعمال جسم کی اندرونی یا بیرونی چوٹ لگنے کے سبب ہونے والی بیرونی سوزش کے خاتمے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے مگر اس کا زيادہ استعمال جلد پر جلنے کے نشان ڈالنے کا سبب بھی بن سکتا ہے۔
۔ 7 سرسوں کا تیل کینسر کو پھیلنے سے روکتا ہے
ماہرین کی تحقیق کے مطابق سرسوں کے تیل کا استعمال کچھ خاص قسم کے کینسر زدہ خلیات کی نمو کو روکنے کا سبب بن سکتے ہیں ایک قدیم تحقیق کے مطابق سرسوں کے تیل کا استعمال کولون کے کینسر اور مثانے کے کینسر کو روکنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے. اس کے اندر ایسے اجزا موجود ہوتے ہیں جو کینسر زدہ خلیات کی نشو ونما کو سست کر دیتا ہے ۔ جس کی وجہ سے کینسر تیزی سے بڑھ نہیں پاتا ہے۔
۔ 8 سرسوں کا تیل دل کی صحت کے لیۓ مفید
سرسوں کے تیل کے اندر غیر حل پذير فیٹی ایسڈ موجود ہوتا ہے جو خشک میوہ جات، بیجوں میں موجود ہوتے ہیں ان کی موجودگی خون میں خطرناک کولیسٹرول کی شرح کو کم کرکے بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے اور ذیابطیس کے مریضوں کے شوگر لیول کو بھی کنٹرول کرتا ہے۔
تاہم اس حوالے سے ابھی تک مکمل اور مستند اعداد و شمار موجود نہیں ہیں مگر اس حوالے سے تمام ماہرین متفق ہیں کہ سورج مکھی کے کوکنگ آئل کے مقابلے میں سرسوں کے تیل میں کھانا پکا کر کھانے والے افراد دل کے دورے کے اور دل کی دیگر بیماریوں کے خطرے کا کم ہی شکار ہوتے ہیں۔
۔ 9 سرسوں کا تیل نزلہ زکام کے لیے مفید
سرسوں کا تیل نزلہ، زکام، کھانسی اور سینے کی جکڑن کے لیۓ ایک بہترین نسخہ ہے۔ اس کے اندر کچھ مقدار کافور کی شامل کر دیں اور اس کا ایک پیسٹ سا بنالیں اور اس پیسٹ کو براہ راست سینے پر لگالیں اس سے سینے کی جکڑن میں آرام ملے گا۔
اس کے علاوہ بند ناک کو کھولنے کے لیۓ ابلتے ہوۓ پانی میں چند قطرے سرسوں کے تیل کے شامل کر لیں اور اس بھاپ میں سانس لینے سے نہ صرف بند ناک کھل جاتا ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ سانس لینے میں بھی آسانی ہوتی ہے۔
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں پہ کلک کریں
Android | IOS |
---|---|
![]() ![]() |
![]() ![]() |