سرسوں کے تیل کے فوائد تو بہت سے ہیں سرسوں کے بیچ سے نکلنے والا یہ تیل کئی طریقوں سے استعمال کیا جاسکتا ہے اسے کھانے بنانے سے لے کر جسمانی بیماریوں کے لیے علاج کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے سرسوں کے تیل کے فوائد حاصل کرنے کے لیےاس کو مختلف چیزوں کے ساتھ ملا کر استعمال کیا جاسکتا ہے یہ کھانے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے اور جسم پر لگانے کےلیے بھی استعمال ہوتا ہے ایشیاء میں اس کا استعمال زیادہ کیا جاتا ہے خاص کر پاکستان انڈیا اور بنگلہ دیش میں اس کا استعمال کافی ہے۔
سرسوں کے تیل کا استعمال۔
سرسوں کے تیل کا استعمال مختلف طریقوں سے کیا جاتا ہے اسے کھانے میں بھی استعمال کیا جاتا ہے سرسوں کے تیل میں مچھلی کو اگر فرائی کیا جائے تو اس کا مزہ دوبالا ہو جاتا ہے اچار میں اس کا استعمال لازمی ہوتا ہے کیونکہ یہ کولیسٹرول سے پاک ہے اس لیے اس کا استعمال صحت کے لیے مفید ہے۔
جلد کی خشکی کو ختم کرنے کے لیے سرسوں کے تیل کا استعمال بہت مفید ہے اگر کان میں درد ہو تو لہسن کے دوتین جوے سرسوں کے تیل میں جلا کر اس تیل کے چند قطرے کان میں ڈا لنے سے کان کے درد میں آرام آجاتا ہے۔مزید معلومات حاصل کرنے لیےمرہم کی ویب سائٹ پہ غذائی ماہرین سے بات کریں یا پھر 03111222398 پر رابطہ کریں۔
سرسوں کے تیل سے خشکی کو دور کریں۔
اگر جسم میں خشکی کی وجہ سے نیند نہ آئے تو روزانہ ناف میں سرسوں کے تیل کی مالش کرنے سے پر سکون نیند آنے لگے گی سردیوں میں اکثر ناک خشک اور ٹھنڈی ہوا سے بند ہو جاتی ہے ایسے میں سرسوں کے تیل کے چند قطرے ناک میں ڈال دئیے جائے تو ناک بند نہیں ہوگی۔
جسم کے لیے ۔۔۔
اکثر سردیوں میں جسم پر ہر وقت خشکی رہتی ہے بار بار لوشن کے استعمال سے بھی فرق نہیں پڑتا ایسے میں نہانے کے بعد اگر تھوڑا سا سرسوں کا تیل لگا لیا جائے تو جسم پر خشکی نہیں ہوگی۔
بالوں کے لیے ۔۔۔
سرسوں کا تیل ایک بہترین موسچرائزر ہے سر پر خشکی کی وجہ سے اکثر بالوں کا جھڑنا شروع ہو جاتا ہے اور سر کی جلد پر خشکی کےچھلکے بن جاتے ہیں ایسے میں سرسوں کے تیل کی مالش کرنا فائدہ مند ہے۔ سرسوں کا تیل بالوں کے لیے ایک قدرتی غذا ہے اس سے بال مضبوط اور گھنے ہوتے اور ان کی افزائش میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔
کھانے میں استعمال کرنا۔
کھانا بنانے کے لیے اس کا استعمال ہمیں بہت سی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے یہ کولیسٹرول سے پاک ہوتا ہے جس سے دل کی بیماریوں کا خطرہ کم ہوجاتا ہے یہ جسم میں خون کی روانی کو کنٹرول میں رکھتا ہے اور دل کا دورہ پڑنے کا خطرہ نہیں ہوتا ہے۔
سبزیوں میں اس کا استعمال کرنے سے سبزیوں کی افادیت برقرار رہتی ہے، لہسن اور ادرک کو فریج میں محفوظ کرنے کے لیے اگر اس میں ایک حصہ سرسوں کہ تیل ڈال دیا جائے تواس کا رنگ اور ذائقہ برقرار رہے گا اس لیے تیل کو اچار میں استعمال کیا جاتا ہے اسی لیے اچار کو کافی عرصے تک محفوظ کیا جاسکتا ہے۔ باورچی خانے میں اکثر برتن ایک دوسرے کے ساتھ جڑ جاتے ہیں اگر ان پر تھوڑا سا تیل لگا دیا جائے تو یہ نہیں جڑیں گے۔
سرسوں کے تیل سے بیماریوں کا علاج۔
بہت سے لوگ پٹھوں اور جوڑوں کے درد میں مبتلا ہوتے ہیں ایسے افراد کوسرسوں کے تیل کی مالش کرنے سے پٹھوں اور جوڑوں کے درد میں آرام ملتا ہے اعصابی بیماریوں کا شکار ہونے والے افراد کے لیے بھی اس کی مالش مفید ہے۔
سورج کی روشنی سے جلد پر پڑنے وانے نشانات پر اگر اس کا استعمال کیا جائے تو نشان ختم ہو جائے گے خشکی کی وجہ سے جلد پر خارش ہوتی ہے اس کا استعمال خارش میں آرام پہنچاتا ہے جلد پر ایگزما کی صورت میں بھی اس کا استعمال فائدہ مند ہے۔
جلد کے لیے مفید۔
جلد پر سردی کی وجہ سے دانے ہوجاتے ہیں ایسےمیں تیل میں کافور کو ملا کر متاثرہ جگہ پر لگانے سے آرام ملتا ہے اگر ایڑیاں پھٹ جائے تو اس پر موم کو تیل میں ملا کر لگانے سے ایڑیاں جلد ٹھیک ہوجاتی ہیں۔
ناخن کاٹنے کے بعد۔۔۔
ناخنوں کو کاٹنے کے بعد اس پر تیل لگانے سے ناخن مضبوط اورچمکدار ہوجاتے ہیں۔
دانتوں کا پیلا پن۔۔۔
اگر دانتوں میں پیلا پن آگیا ہے تو پریشانی کی ضرورت نہیں نمک کو تیل میں ملا کر دانتوں پر لگا نے سے دانت چمکدار ہوجائیں گے۔
جلد کا رنگ۔۔۔
سمندر یا پول میں نہانے سے جلد خراب ہوجاتی ہے جلد سرخ ہو جاتی ہے اورخارش ہوتی ہے ایسے میں تیل کے استعمال سے آرام ملتا ہے۔سرسوں کے تیل میں اومیگا تھری موجود ہوتا ہے جو جلد اور بالوں کے لیے فائدہ مند ہے موٹاپے کے شکار افراد کو اس تیل کا استعمال کرنا چاہیئے کیونکہ یہ وزن کو بڑھنے نہیں دیتا اوربلڈپریشر کو کنٹرول کرتا ہے۔
جھریوں کو آنے میں دیر کرتا ہے۔
ایشیائی ممالک میں خاص کر انڈیا اور پاکستان میں بچوں کی نشوونما کے لیے اس کا استعمال لازمی کیا جاتا ہے یہ پٹھوں اور اعصاب کو طاقت پہنچاتا ہے جلد کو بیکڑیا سے بچاتا ہے ایک تحقیق کے مطابق تیل جلد کے کینسر سے بچاتا ہے۔ایک ریسرچ کے مطابق چوہوں کو پانی میں تیل خوراک کے طور پر دیا گیا جس سے ثابت ہوا کہ تیل سے بڑی آنت اور مثانے کے کنسر سے بچا جا سکتا ہے۔
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں پہ کلک کریں۔
Android | IOS |
---|---|