سر درد سے ہر انسان کا واسطہ زندگی میں کبھی نہ کبھی ضرور پڑتا ہے ۔ یہ درد بیوی کی فرمائشوں ، دفتر میں باس کی ڈانٹ اور مہینہ بھر کے بجٹ بنانے کے سبب نہیں ہوتا .بلکہ یہ سر درد کچھ ایسی وجوہات کی بنا پر ہوتا ہے جس کے بعد آپ کو کسی مسیحا کی ضرورت لازمی پڑ سکتی ہے ۔ اور وہ مسیحا یقینا ایک ڈاکٹر کے روپ میں آپ کے سامنے ہو گا .یا پھر اس سے ملاقات کے لیۓ آپ آن لائن اپائنٹمٹ کا بھی سہارا لے سکتے ہیں ۔ آج ہم آپ کو سر درد کی کچھ ایسی اقسام کے بارے میں بتائیں گے جن سے یقینا آپ ناواقف ہو ں گے
سر درد کی اقسام
ویسے تو اس دنیا میں سر درد کی اب تک 150 سے زیادہ اقسام دریافت ہو چکی ہیں.. لیکن ہم آپ کو ان میں سے چیدہ چیدہ کے بارے میں بتائيں گۓ
ٹینشن کی وجہ سے ہونے والا سر درد
یہ سب سے زیادہ اور عام قسم کا سر درد ہے ۔ جو کہ کسی بھی قسم کے ذہنی دباؤ یا پریشانی کی وجہ سے ہو سکتا ہے ۔ اس درد کی شدت اتنی زیادہ نہیں ہوتی ہے اور نہ ہی یہ کسی اور حصے پر اثر انداز ہوتا ہے
مائگرین کا درد
یہ بہت شدید درد ہوتا ہے . اس کا دورانیہ چار گھنٹوں سے لے کر تین دن تک ہو سکتا ہے ۔درد کے ساتھ ساتھ کچھ دیگر علامات بھی اس کے ساتھ ہو سکتی ہیں۔ جن میں روشنی سے حساسیت ،شور ، خوشبو سے ناگواریت ، الٹی اور بھوک کا نہ لگنا شامل ہیں ۔ اس درد میں مبتلا شخص کی رنگت پیلی پڑ جاتی ہے اس کے علاوہ شدید چکر آنا اور بے ہوش ہو جانا بھی اس کی علامات میں شامل ہیں
آدھے سر کا درد
یہ درد کی بہت شدید قسم ہے ۔ ایک آنکھ کے کنارے سے شروع ہونے والا درد اسی جانب کے سر کی طرف جاتا ہے اور اس کی شدت اتنی زیادہ ہوتی ہے کہ اس جگہ کی جلد جلتی ہوئی پھٹتی ہوئی محسوس ہوتی ہے ۔ جس جانب کے سر میں درد ہو اس طرف کی آنکھ سرخ ہو جاتی ہے اور سوچ بھی جاتی ہے۔ جب کہ اس جانب کا ناک بھی بند ہوجا ہے ۔ اس درد کے وقفے کو ڈاکٹر کے موثر علاج سے بڑھایا بھی جا سکتا ہے
سائنس کی وجہ سے ہونے والا درد
یہ درد پیشانی کے سامنے والے حصے ، چہرے کی ہڈیوں میں اور ناک کی ہڈی میں ہوتا ہے ۔اس درد کا بنیادی سبب سر کی اندرونی نالیوں میں ہونے والی سوزش ہے ۔اس درد کے ساتھ ساتھ ناک کا بہنا یا بند ہو جانا ، چہرے کا سوج جانا اور بخار دیگر علامتوں میں شامل ہیں
ہارمون کے نظام میں تبدیلی کے باعث
یہ درد عام طور پر خواتین میں ہوتا ہے ۔جو کہ ماہواری کے دنوں میں یا حمل کے سبب یا سن رسیدگی کے دوران ہوتا ہے ۔ اس کا سبب ہارمون کے اندر تبدیلی ہوتی ہے ۔ یہ درد ماہواری سے تین دن قبل شروع ہوتا ہے ۔ یا پھر ماہواری کے تین دن بعد تک ہوتا ہے ۔
دوسرے لفظوں میں یہ کہا جا سکتا ہے کہ ہر سر درد کا علاج درد بھگانے والی گولی نہیں ہوتا ہے بلکہ اس کا علاج اس کی اقسام کے مطابق کرنا ضروری ہوتا ہے ۔ اس کے لیۓ ڈاکٹر سے رجوع کرنا ضروری ہوتا ہے ۔ آن لائن ڈاکٹر سے رابطے کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ایپ ڈاون لوڈ کریں یا پھر 03111222398 پر ڈاکٹر سے رابطہ کریں