خوشگوار ازدواجی زندگی ہر شادی شدہ جوڑے کی خواہش ہوتی ہے ۔ اچھے تعلقات کے لیۓ شادی شدہ جوڑوں کی زندگی میں ان کی بیڈ روم لائف کی بہت اہمیت ہوتی ہے ۔ مگر یہ ایک نا ممکن امر ہے کہ دن بھر تناؤ اور ٹکراؤ کی کیفیت کے بعد شادی شدہ جوڑے سارے دن کے واقعات کو فراموش کر کے پر سکون ازدواجی تعلقات قائم کر سکیں
خوشگوار ازدواجی زندگی کے لیۓ کیے جانے والے کام
اگر آپ محبت بھرے ازدواجی تعلقات کے خواہشمند ہیں تو اس کے لیۓ بستر پر جانے سے قبل کچھ کام کرنے ضروری ہیں جو کہ محبت سے بھر پور لمحات کے لیۓ بہت ضروری ہیں ۔ جن میں سےسب سے اہم ایک دوسرے کے ساتھ اچھا اور کوالٹی ٹائم گزارنا ضروری ہے جس کے لیۓ یہ کام کرنا مفید ثابت ہوتا ہے
ایک ساتھ کھانا کھائيں اور پکائيں
عام طور پر ہمارے معاشرے میں عورتیں کھانا بناتی ہیں اور اس کے بعد شوہر کے آگے پیش کرتی ہیں ۔ لیکن اگر آپ ایک اچھا بیڈ روم ٹائم گزارنا چاہتے ہیں تو اس کے لیۓ بیوی کے ساتھ کچھ خاص وقت گزارنے کی ضرورت ہوتی ہے
اس لیۓ بیوی کے ساتھ کھانا بنانے میں مدد کرنے سے نہ صرف بیوی کی خوشنودی حاصل ہو گی بلکہ اس سے میاں بیوی کے باہمی تعلقات بھی بہتر ہوں گے جو کہ خوشگوار ازدواجی زندگی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے
اس کے بعد اس کھانے کو ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھ کر کھانا بھی قربت بڑھانے کا سبب بن سکتا ہے اس دوران اس بات کا خاص خیال کریں کہ ایسی گفتگو کریں جو کہ آپ کےپارٹنر کو پسند ہو اور محبت کا باعث ہو اس دوران ایسی گفتگو سے پرہیز کریں جو پریشانی اور ٹینشن کا باعث ہو
بستر پر جانے سے پہلے ایک دوسرے سے بات کریں
شادی شدہ جوڑوں کو چاہیے کہ ایک دوسرے سے بات کرنے کی عادت ڈالیں ۔ اپنے دن بھر کا احوال ایک دوسرے کو سنائیں اور ان باتوں میں اس بات کا خیال کریں کہ یہ گفتگو بہت بوجھل نہ ہو یا صرف مسائل سے اور پریشانیوں سے بھر پور نہ ہو بلکہ اس کی جگہ ایک دوسرے کی دلچسپی کو مد نظر رکھتے ہوۓ ہلکی پھلکی گفتگو کریں تاکہ ایک اچھا ماحول بن سکے ۔ یہ ماحول خوشگوار ازدواجی زندگی کے لیۓ بہت ضروری ہے ۔ اس سے اچھے ازدواجی تعلقات قائم ہو سکتے ہیں
ایک دوسرے کی جانب دیکھیں
آنکھوں کا آنکھوں سے ملنا دل کے حال کو بتانے کا سبب بنتا ہے ۔ میاں بیوی ایک دوسرے کا لباس ہوتے ہیں ان کے درمیان کوئی پردہ نہیں ہوتا ہے اس وجہ سے ایک دوسرے کی آنکھوں میں دیکھیں ۔ آنکھوں کا آنکھوں سے ملنا دل میں چھپی بات کو لفظوں کے بغیر بیان کرنے کا ایک بہترین طریقہ ہے
خوشگوار ازدواجی زندگی گزارنے والے جوڑوں کو ایک دوسرے کی دل کی بات سمجھنے کے لیۓ لفظوں کی ضرورت نہیں ہوتی ہے اور یہ نگاہوں کا نگاہوں سے ملنا دل کی بات کو بیان کر دینے کے لیۓ کافی ہے
مگر لفظوں کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں ہے اس وجہ سے اس صورت میں ایک دوسرے کی تعریف کرنا میاں بیوی کو اور بھی قریب کر دیتا ہے
مساج کرنا
ماہرین کی تحقیق کے مطابق جو جوڑے ایک دوسرے کا مساج کرتے ہیں اور خیال رکھتے ہیں وہ عام جوڑوں کے مقابلے میں زیادہ بہتر خوشگوار ازدواجی تعلقات کے حامل ہوتے ہیں ماہرین کے مطابق ہفتے میں کم از کم دو بار دس سےپندرہ منٹ تک ایک دوسرے کے پیروں کا مساج کرتے ہیں ان کے درمیان تعلق مضبوط ہو جاتا ہے
عام طور پر ہمارے معاشرے میں عورت تو مرد کے پیروں کا مساج کر لیتی ہے مگر مرد ایسا کرنے سے گریز کرتے ہیں مگر بیڈ روم میں جہاں میاں بیوی ایک دوسرے کا لباس ہوتے ہیں وہاں دنیا دکھاؤے کے اصول و ضوابط کو چھوڑ کر یہ یاد رکھنا چاہیۓ کہ جس طرح مرد کو تھکن کے بعد کسی خیال رکھنے والی کی ضرورت ہوتی ہے وہی خواہش عورت کے اندر بھی ہوتی ہے کہ اس کا جیون ساتھی اس کی دکھ تکلیف تھکن میں اس کو خیال رکھے اور عملی طور پر اس کا ثبوت دے
ایک ساتھ بستر پر جائيں
الگ الگ ٹائم پر سونے والے جوڑے بہت اہم وقت جو ساتھ گزار سکتے ہیں مس کر دیتے ہیں ۔ ایسے جوڑوں کے باہمی تعلقات انتشار کا شکار رہتے ہیں ان کے درمیان اکثر و بیشتر تکرار کا ماحول رہتا ہے اور اس کے علاوہ ان کی جنسی تعلقات بھی کم ہی قائم ہوتے ہیں
ایک فریق اگر رات میں دوسرے فریق کا انتظار کرتے کرتے سو جاۓ تو ایسے جوڑوں کی صبح بہت بوجھل ہوتی ہے جس کو دن بھر کے مسائل اور مصروفیات مذید بڑھا دیتے ہیں اس وجہ سے خوشگوار ازدواجی زندگی کے لیۓیہ ضروری ہے کہ وہ ایک ہی وقت میں سونے کےلیۓ بستر پر جائيں
ازدواجی تعلقات میں کسی بھی قسم کا الجھاؤ میاں بیوی کو مسائل کا شکار کر سکتی ہے اس کو دور کرنےکے لیۓ کسی اچھے مشیر کی ضرورت ہوتی ہے ۔ اپنے وہ سوالات جو آپ کسی اور سے نہین پوچھ سکتے ہیں ماہر نفسیات آپ کو ان سوالا ت کے بہترین جوابات دے سکتے ہیں