شہد قدرت کا ایک انمول تحفہ ہے۔ اسکی افادیت کا ذکر قرآن مجید میں بھی موجود ہے۔ خصوصاً بیماریوں کے علاج کے حوالے سے تو اسکی اہمیت بہت زیادہ ہے۔
اکثر لوگ موسم سرما کے مہینوں کا پرجوش انتظار کرتے ہیں اور اس سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ لیکن کچھ ایسے بھی ہیں جنہیں موسم سرما سے بہت سی بیماریوں سے لڑنے میں مشکل پیش آتی ہے ، جو ہوا میں اچانک سردی کی وجہ سے بڑھنے والی خشکی سے ہوتی ہے۔ اور اگر آپ ان میں سے دوسرے گروپ سے تعلق رکھتے ہیں تو ، ہم آپ کو باورچی خانےمیں موجود شہد کے سردیوں کے فائدے بتاتے ہیں۔ اینٹی آکسیڈنٹس ، معدنیات اور وٹامنز سے بھرپور شہد سردیوں کے موسم میں آپ کی بہت سی پریشانیوں کا حل ہو سکتا ہے۔
ہمیں کون سا شہد استعمال کرنا چاہیئے؟
زیادہ سے زیادہ تیز رنگ کا شہد استعمال کرنا چاہیئے۔ یہ کبھی خراب نہیں ہوتا بشرطیکہ اسے مناسب طریقے سے سیل کر دیا جائے۔ ایک سال سے کم عمر کے بچوں کو نہیں کھلانا چاہیے، کیونکہ اس میں بوٹولزم بیکٹیریا ہو سکتا ہے، جس کی وجہ سے بچہ بیمار ہو سکتا ہے۔ شہد ہماری صحت کے لیے کتنا مفید ہے، اس بات کی تصدیق آپ مرہم پہ تجربہ کار غذائی ماہرین سے کرسکتے ہیں یا 03111222398 پہ کال بھی کرسکتے ہیں۔
سردی میں گلے کی خراش دور کرنے میں مدد دیتا ہے۔
جیسے جیسے سردی میں اضافہ ہوتا ہے، ویسے ہی گلا خراب ہونا عام ہو جاتا ہے۔ یہ نہ صرف درد اور تکلیف کا باعث بنتا ہے، بلکہ آپ کی کام کرنے کی صلاحیت اور آرام کو بھی متاثر کرتا ہے۔ لیکن آپ گلے کی سوزش کو شہد سے جلدی اور آسانی سے روک سکتے ہیں۔
طریقہ استعمال۔
صرف دو چمچ خالص شہد کو کھا لیں یا اپنی چائے میں ملا کر پی لیں۔ متبادل کے طور پر ، یہ بھی مشورہ دیا جاتا ہے کہ چینی کی جگہ ایک چمچ شہد لے کر ایک گرم کپ لیموں کی چائے بنائیں۔ یہ بچوں کو بھی بہت پسند ہوتی ہے اور یہ نزلہ اور کھانسی کو ختم کرنے میں مدد دیتی ہے۔
ہماری قوت مدافعت کو مضبوط کرتا ہے۔
اس بات سے کوئی انکار نہیں کہ مضبوط مدافعتی نظام ہمیں سردیوں کی بیماریوں سے بچاتا ہے۔ کمزور قوت مدافعت والے افراد مختلف قسم کے انفیکشن اور بیماریوں کا شکار ہوتے ہیں۔ یہ سانس کی بیماریوں جیسے زکام اور کھانسی کو دور رکھ سکتا ہے۔
طریقہ استعمال۔
آپ کو صرف ایک گلاس گرم پانی لینے کی ضرورت ہے جس میں ایک چمچ شہد ، لیموں کا رس اور دارچینی کا ایک ٹکڑا ہو۔ یہ ترکیب آپ کو فلو اور دیگر مسائل سے بچا سکتی ہے۔
شہد زخموں کو جلد بھرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔
شہد کی ان خصوصیا ت کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں۔ اگر کبھی جسم کا کوئی حصہ جل جاتا ہے تو آپ اس کو قدرتی سیلنٹ کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ نہ صرف جسم کے جلے حصے کو اچھے سے ڈھک دیتا ہے ۔بلکہ ، یہ درد کو فوری کم بھی کرتا ہے۔ شہد جسم کے زخموں کو اندر سے باہر بھر دیتا ہے۔
طریقہ استعمال۔
بس شہد کو جلے ہوئے حصے پر پھیلائیں اور نرم پٹی سے ڈھیلے سے لپیٹ لیں ۔ اس کے لیے ہر پانچ چھ گھنٹے میں تازہ ڈریسنگ کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ باقاعدہ کٹ یا کھروچوں کے لیے اینٹی بائیوٹک کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ سورج سے جلی ہوئی جلد کو ٹھیک کرنے میں بھی مدد دیتا ہے اور سورج کی روشنی سے جلنے والی جلد کی گہری تہوں میں ہائیڈریشن کو بحال کرتا ہے اور اس میں سوزش کو ختم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اگر ایلو ویرا جیل کے دو حصوں کو ملا کر استعمال کیا جائے تو صحت یابی میں تیزی آتی ہے ۔
جلد کے لئے بہت مفید ہے۔
شہد خشک جلد یا پھٹے ہونٹوں کے لیے بہترین تحفہ ہے۔ جب موسم سرما کے موسم میں تیز ہوائیں ہماری جلد کو متاثر کرتی ہے تو گھر بیٹھے آپ اپنے لئے لپ بام اور لوشن تیار کر سکتے ہیں۔
طریقہ استعمال۔
آپکو صرف کچھ اشیاء کی ضرورت ہوگی۔ جس میں شہد کے ساتھ کوکونٹ آئل ، لینولن اور وٹامن -ای شامل ہیں۔
بالوں پر بھی مثبت اثر ہوتا ہے۔
شہد آپکے بالوں میں پڑنے والی خشکی کو ختم کرنے میں مدد دیتا ہے ۔ جو سردی کی وجہ سے اپنی مضبوطی کھو دیتے ہیں۔اسطرح آپکے بالوں کے ریشوں کو مضبوطی کے ساتھ ساتھ نئی چمک بھی دیتا ہے۔
پھٹی ہوئی ایڑیوں کو ٹھیک کرنے میں مفید ہے۔
موسم سرما کی خشک سردی میں عموماً خشکی سے ہماری جلد اور ایڑیاں پھٹ جاتی ہیں۔ جو کہ بہت تکلیف کا باعث بنتی ہیں۔
طریقہ استعمال۔
اگر آپ خام شہد ، زیتون کا تیل ، ایپل سائڈر وینیگر اور موٹے چاول کے آٹے کو ملا کر اس کا لیپ بنا کرا پنی پھٹی ایڑیوں پر لگائیں تو اس سے آپ کی ایڑیوں کو نمکیات ملتی ہیں ۔ جس سے وہ خوبصورت اور ملائم رہتی ہیں ۔
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں پہ کلک کریں۔
Android | IOS |
---|---|