شہتوت صحت کی تمام خوبیوں اور غذائی اجزاء سے بھرے ہوتے ہیں، ان کا ذائقہ انگور جیسا ہوتا ہے اور ان کی ساخت بلیک بیری سے ملتی جلتی ہے۔ یہ بہترین غذائی اجزاء اور وٹامنز سے بھرپور ہوتے ہیں۔
۔ 1 شہتوت میں موجود غذائیت
تازہ شہتوت آپ کے جسم کو ہائیڈریٹ کرتا ہے کیونکہ تازہ شہتوت پانی سے بھرپور ہوتا ہے۔ ایک کپ شہتوت میں تقریباً 88 فیصد پانی اور 60 کیلوری ہوتی ہیں۔ بہت سے لوگ خشک شہتوت کھانا پسند کرتے ہیں۔ خشک شہتوت میں پروٹین اور کافی کابوہائیڈریٹ ہوتے ہیں۔
۔ 2 شہتوت کے صحت کے فوائد
شہتوت کو اگر موسم گرما کے دوران باقاعدگی کے ساتھ استعمال کیا جائے تو بہت سارے طبی فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
۔ 3 نظام ہضم کو بہتر کرتا ہے
۔ 1 شہتوت میں کافی مقدار میں فائبر موجود ہوتا ہے جو کہ ہاضمہ کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے بہت اہم ہوتا ہے۔
۔ 2 یہ پھل ہاضمہ کے نظام کو بہتر کرکے قبض کی علامات کو کم کرتا ہے، اس لیے اسے قبض کا مفید علاج بھی سمجھا جاتا ہے۔
۔ 3 شہتوت کے باقاعدہ استعمال سے نہ صرف قبض ختم ہوتی ہے بلکہ پیٹ کے درد کی شدت میں بھی کمی آتی ہے۔
۔ 4 اگر پیٹ پھول جائے تو شہتوت کا استعمال ایک بہترین گھریلو علاج بھی ہے۔
۔ 5 اس پھل میں پائے جانے والے فائبر کی وجہ سے زیادہ دیر تک بھوک کا احساس نہیں ہوتا، جس سے وزن کم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔
۔ 4 آنکھوں کو صحت مند رکھتا ہے
بڑھاپے سے کئی بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ آپ بڑھتی عمر کے ساتھ آنکھوں کی بیماریوں کا بھی شکار ہوسکتے ہیں۔ لیکن وٹامن سی کی زیادہ مقدار آپ کو آنکھوں کی کئی بیماریوں سے بچا سکتا ہے۔ شہتوت وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے جو کہ آپ کی مجموعی صحت کو بھی فروغ دیتا ہے۔
۔ 5 بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے میں مددگار ہوتا ہے
ایسے لوگ جو ذیابیطس ٹائپ 2 کا شکار ہیں، ان کو غذا کے استعمال میں بہت زیادہ احتیاط کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، غیر متوازن غذاؤں کے استعمال سے بلڈ شوگر میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
شہتوت میں ایسا کمپاؤنڈ پایا جاتا ہے جو بڑی آنت میں کاربز کو توڑنے والے انزائمز کو روکتا ہے۔ اس لیے ذیابیطس کے مریضوں کے لیے یہ پھل بہت مفید ثابت ہو سکتا ہے، کیوں کہ اس کو کھانے کے فورا بعد بلڈ شوگر میں اضافہ نہیں ہوتا۔
۔ 6 کولیسٹرول لیول میں کمی کرتا ہے
کچھ طبی تحقیقات کے مطابق شہتوت اور اس کے رس کے استعمال سے نہ صرف بڑھے ہوئے فیٹ میں کمی آتی ہے بلکہ کولیسٹرول لیول کو بھی کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اس کے علاوہ شہتوت کے استعمال سے جسم میں نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح کم ہوتی ہے اور صحت مند کولیسٹرول کی مقدار میں اضافہ ہوتا ہے۔
۔ 7 قوت مدافعت میں اضافہ کرتا ہے
۔ 1 شہتوت میں پائے جانے والے الکلائڈز کی وجہ سے قوت مدافعت میں اضافہ ہونا شروع ہو جاتا ہے، جس سے کئی موسمی بیماریوں کے خطرات بھی کم ہو جاتے ہیں۔
۔ 2 اس پھل میں وٹامن سی بھی پایا جاتا ہے جو طبی ماہرین کے مطابق قوت مدافعت کی مضبوطی میں اضافہ کرنے کے لیے کردار اہم ادا کرتا ہے۔
۔ 8 ہڈیوں کے لیے مددگار ہوتا ہے
۔ 1 وٹامن کے، کیلشیم، اور آئرن جیسے منرلز اور وٹامنز ہڈیوں کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے سب سے مفید ہوتے ہیں۔ شہتوت کا شمار ان پھلوں میں کیا جاتا ہے جن سے وٹامن کے، کیلشیم، اور آئرن حاصل کیا جاسکتا ہے۔
۔ 2 جسم کو ان منرلز اور وٹامنز کی فراہمی کی وجہ سے ہڈیوں کے مختلف مسائل جیسا کہ ہڈیوں کے بھربھرے پن سے بچاؤ میں مدد مل سکتی ہے۔
۔ 9 جلد کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے
۔ 1 عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ جسم میں وٹامن اے اور وٹامن ای کی کمی واقع ہونے سے جلد کے مسائل پیدا ہونا شروع جاتے ہیں۔ اس پھل میں پائے جانے والے وٹامن اے اور ای کی وجہ سے جلد پر بڑھاپے کے اثرات ظاہر نہیں ہوتے۔
۔ 2 اس کے علاوہ شہتوت میں پائے جانے والے کیرو ٹینائڈز جیسے اجزاء کی وجہ سے جِلد کے داغ دھبوں سے بھی چھٹکارا پانے میں مدد ملتی ہے۔
۔ 10 بالوں کی صحت میں بہتری
شہتوت کے استعمال سے میلانونن کی پیداوار میں اضافہ ہوتا ہے، میلانونن ایک ایسا پگمنٹ ہے جو بالوں کی رنگت کو بہتر بنانے میں کردار اہم ادا کرتا ہے۔ شہتوت کے استعمال سے بالوں کی رنگت برقرار رہتی ہے، یہی نہیں شہتوت کا رس ایسے لوگوں کے لیے مفید ہے جن کے بال وقت سے پہلے سفید ہو گئے ہیں۔
شہتوت تازہ اور خشک دونوں طرح سے کھایا جاتا ہے۔ یہ آئرن، وٹامن سی، اور پودوں کے بہت سے مرکبات کا ایک اچھا ذریعہ بھی ہیں اور شہتوت بہت سی عام بیماریوں کے ساتھ کولیسٹرول، بلڈ شوگر اور کینسر کے خطرے کو کم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں پہ کلک کریں
Android | IOS |
---|---|