اے سی ایک ایسی مشین ہے جوگرمیوں میں کمروں کو ٹھنڈاکرنے کے لئے ہر گھر میں استعمال کی جاتی ہے۔اے سی کازیادہ استعمال گرمیوں میں ہوتا ہے۔گرمی کے موسم میں گرمی بھی اتنی شدت سے پڑتی ہےکہ اے سی کے بغیر گزارا بھی مشکل لگتا ہے۔لیکن آج کے اس جدید دور میں جہاں ہرکام لیپ ٹاپ اور کمپیوٹزز پر ہوگیا ہے وہاں ان آلات کی گرمی کی وجہ سے اے سی ضرورت بن چکا ہے۔ہماری صحت پر اس کے کیا اثرات پڑتے ہیں اگرآپ جاننا چاہتے ہیں تو یہ بلاگ لازمی پڑھیں۔
ائیر کنڈیشنر کے صحت پر اثرات-
اے سی کی وجہ سے ہمیں صحت کے جن مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہ مندرجہ ذیل ہیں؛
خشک آنکھیں-
اے سیا کی ہوا کی وجہ سے ہماری آنکھیں خشک ہوسکتی ہیں،اس کے علاوہ آنکھوں میں خارش بھی ہوسکتی ہے۔جو دھندلا پن کا باعث بن سکتیں ہیں۔اس لئےجن لوگوں کو آنکھوں کا مسئلہ ہے وہ اے سی ماحول سے پرہیز کریں۔زیادہ وقت اس کمرے میں نہ گزاریں۔
اے سی میں سردرد-
جب ہم اے سی والے کمرے میں موجود ہوتے ہیں تو اندر اور باہر کے ماحول کا درجہ حرارت متوازن نہیں ہوتا جس وجہ سے ہمیں سردرد کا مسئلہ ہوسکتا ہے۔کیونکہ ایک دم سے کمرے میں جانا اور باہر نکلنا دردِشقیقہ کا سبب بن سکتا ہے۔اس لئے پرہیز کریں۔اس کے علاوہ پانی کی کمی بھی سردرد کا باعث بنتی ہے۔
مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں۔
اےسی میں سستی-
وہ لوگ جو اپنا زیادہ تر وقت اے سی میں گزارتے ہیں ان کی طبیت سست ہوتی ہےاوروہ کاہلی اور تھکاوٹ کا شکار ہوتے ہیں۔مطالعات سے یہ بات سامنے آئی ہے جو لوگ آفس میں زیادہ تر وقت اے سی میں گزارتے ہیں وہ تھکاوٹ کا شکار زیادہ ہوتے ہیں۔
دائمی بیماری-
اے سی کے ماحول کی وجہ سے لوگ دائمی بیماری کا بھی شکار ہوسکتے ہیں۔جیسے بلڈ پریشر کم ہوسکتا ہے،جو لوگ ہڈیوں کی بیماری کا شکار ہوتے ہیں ان کا درد بڑھ سکتا ہے،اس لئے نارمل درجہ حرارت ان کی صحت کے لئے ٹھیک رہتا ہے۔آسٹیو پروسس کے افراد کو اے والے روم سے پرہیز کرنا چاہیے۔
دمہ اور الرجی-
جو لوگ حساس ہوتے ہیں ان کو اس سے پرہیز کرنا چاہیے کیونکہ دمہ کے مریضوں کو سانس کا مسئلہ ہوسکتا ہے۔اس ماحول سے خطرات بڑھ سکتے ہیں۔خشک خلق اور ناک سانس کے مسائل پیدا کرتا ہے۔
اےسی میں خشک جلد-
جو لوگ اپنا زیادہ وقت ائير کنڈیشن میں گزارتے ہیں وہ نمی سے مرحوم رہتے ہیںاوران کو خشک جلد کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ا س لئے ان کو کوئی لوشن کا استعمال کرنا چاہیے تاکہ ان کی جلد کی نمی برقرار رہ سکے۔
اےسی میں انفیکشن-
ائیر کنڈیشن کی وجہ سے ناک کے انفیکشن کا بھی سامنا ہوسکتا ہے۔اس کے علاوہ تیز ٹھنڈی ہوا بھی وائرل انفیکشن کا سبب بن سکتی ہے۔یہ فلو اور زکام بھی کرسکتی ہے۔ پانی کی کمی کی وجہ سے بھی یہ مسئلہ ہوتاہے۔
گرمی کی عدم برداشت-
جو لوگ زیادہ تر اپنا وقت ائير کنڈیشن میں گزارتے ہیں وہ گرمی کا درجہ حرارت میں عدم برداشت کا شکار ہوجاتے ہیں۔ان سے پھر گرمی کی شدت برداشت نہیں ہوتی جس وجہ سے اے سی میں رہنا ان کی مجبوری بن جاتی ہے۔ لیکن ہم ان حالات میں بھی گھر بیٹھے مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ سے ایک مستند ڈاکٹر کی اپاینمنٹ لے سکتے ہیں۔اس کے علاوہ وڈیو کنسلٹیشن یا اس نمبر پر 03111222398 آن لائن کنسلٹیشن لے سکتے ہیں۔