یہ تو آپ جانتے ہیں کہ دوڑنا، یوگا، واک اور ورزش جیسی جسمانی سرگرمیاں آپ کی صحت کے لیے بہت اچھی ہوتی ہیں، لیکن اگر یہ تمام سرگرمیاں صبح کی روشنی میں کی جائیں تو زیادہ فائدہ پہنچاتی ہیں۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ ورزش آپ کی زندگی کو کیسے بہتر بنا سکتی ہیں؟ کیا آپ جانتے ہیں کہ ایسی سرگرمیاں آپ کے جسم اور دماغ کو کیسے فائدہ پہنچا سکتی ہیں؟
پھر اگر آپ اس کے صحت کے فوائد کے بارے میں نہیں جانتے تو آپ خود کو حرکت کرنے کے لیے کیسے قائل کر سکتے ہیں؟ یہی وجہ ہے کہ بہت سے لوگ جسمانی سرگرمیوں کو کبھی ترجیح نہیں دیتے ہیں۔ وہ جانتے ہیں کہ یہ ان کے لیے اچھا ہے لیکن وہ نہیں جانتے کہ یہ کتنا اچھا ہے اور کتنے طریقوں سے یہ صحت کو بہتر بنانے میں مدد کرسکتا ہے۔
اپنے آپ کو صحت مند اور فٹ رکھنے کے لیے آپ کو کسی اچھے فٹنس ٹرینر کی ضرورت ہے اس کے لیے آپ مرہم کی سائٹ پہ بااعتماد فٹنس ٹرینر سے کنسلٹیشن حاصل کرسکتے ہیں یا اس نمبر 03111222398 پہ مشورہ لے سکتے ہیں۔
۔1 صبح کی روشنی میں کرنے والی ورزش کیوں اچھی ہوتی ہے؟
جب آپ صبح کے وقت میں کرنے والی ورزش کے ناقابل یقین صحت کے فوائد کے بارے میں جان لیں گے تو پھر آپ کے لیے کسی بھی قسم کی جسمانی سرگرمی کو نظر انداز کرنا مشکل ہو جائے گا۔ آئیے اس کے اہم فوائد پہ نظر ڈالتے ہیں۔
۔1 دائمی بیماریوں کے خطرے کو کم کرتی ہے
دن اور رات کے کسی بھی وقت میں ورزش کرنا انسانی صحت اور جسم کے لیے فائدہ مند ہوتی ہے بہت سے مطالعات کے مطابق، باقاعدگی سے جسمانی سرگرمیاں صحت کے مسائل اور خدشات کو روکنے میں مدد کرتی ہیں، ان میں فالج، میٹابولک سنڈروم، بہت سے کینسر، گٹھیا اور دیگر بیماریاں شامل ہیں۔ باقاعدگی سے ورزش آپ کو دل کی بیماری، پیٹ کی چربی، اور ذیابیطس کو کنٹرول کرنے میں بہت مدد گار ثابت ہوتی ہے۔
ایک مطالعے سے ثابت ہوا ہے کہ صبح 8 سے 11 بجے تک ورزش کرنے والے افراد میں دل کے شریانوں کے امراض کے امکانات 16 فیصد تک کم ہوجاتے ہیں۔
۔2 توانائی کی سطح کو بڑھا سکتی ہے
کیا آپ کے پاس ورزش کرنے کے لیے اتنی توانائی موجود ہے؟ اس کا حل صرف جسمانی سرگرمی ہے۔ ورزش آپ کی توانائی کو کئی طریقوں سے بڑھاسکتی ہے۔ صبح کی باقاعدگی سے ورزش آپ کے بافتوں کو آکسیجن اور غذائی اجزاء فراہم کرتی ہے اور آپ کے قلبی نظام کو زیادہ مؤثر طریقے سے کام کرنے میں مدد دیتی ہے۔ جس سے آپ کے دل اور پھیپھڑوں کی صحت بہتر ہوتی جاتی ہے، روزانہ صبح کے وقت ورزش کرنے سے روزمرہ کے کاموں میں مشغول ہونے کے لیے زیادہ توانائی ملتی ہے۔
۔3 موڈ کو بہتر بناتی ہے اور آپ کو خوشی کا احساس دلاتی ہے
باقاعدہ ورزش موڈ اور خود اعتمادی کو بہتر بناتی ہیں اور پریشانی اور تناؤ کے احساس کو کم کرتی ہیں۔ جسمانی سرگرمیاں دماغ کے مختلف کیمیکلز کو ایکٹو کرتی ہیں جو آپ کو خوش اور زیادہ پر سکون محسوس کرنے میں مدد کرتی ہیں۔ ورزش ہارمونز کے لیے دماغ کی حساسیت کو بڑھاتی ہے، جو ڈپریشن کی علامات کو دور کرتے ہیں اور آپ کو خوش رہنے میں مدد کرتے ہیں۔
۔4 وزن کم کرنے میں مددگار
ورزش اضافی وزن کو کم کرنے میں مدد کرتی ہے اور مثالی جسمانی وزن کو برقرار رکھنے میں بھی مدد کرتی ہے۔ زیادہ شدید ورزش، زیادہ کیلوریز جلاتی ہیں. یہ سب آپ کی جسمانی سرگرمی کی سطح اور وقت پر منحصر ہوتا ہے۔
ماہرین کے مطابق رات 8 بجے کے بعد کھانا کھانے یا دن کے دوسرے حصوں اور رات کے وقت ورزش کرنے کے اتنے فوائد نہیں ہوتے ہیں جتنے صبح کے اوقات میں فائدے حاصل ہوتے ہیں۔
اب آپ جان گئے ہوں گے کہ کس طرح صبح کے وقت ورزش اور دیگر جسمانی سرگرمیاں آپ کی صحت کو بڑھانے میں مدد کرتی ہیں۔ شدید اور اعتدال پسند سرگرمیاں جیسے کہ دوڑنا، چہل قدمی، تیراکی، یوگا اور ایروبکس وغیرہ جیسی ورزش کو اپنی روٹین میں شامل کریں اور صحت مند رہیں۔ کسی بھی ورزش کا نیا پروگرام شروع کرنے سے پہلے بہترینفٹنس کے ماہر سے مشورہ ضرور کریں۔