شوگرکی بیماری ایک خطرناک بیماری ہے۔جوافراد اس بیماری میں مبتلا ہیں وہ ہی اس دکھ کا اندازہ کرسکتے ہیں جب ان کو کوئی بھی میٹھی چیز کھانے سے پہلے سوچنا پڑتا ہے۔کیونکہ جب یہ حملہ کرتی ہے تو بہت بری طرح کرتی ہے۔یہ انسان کو اندر ہی اندر ختم کردیتی ہے۔جو لوگ شوگر کے مریض ہیں ان کو اپنی متوازن غذا کا بہت خیال رکھنا چاہیے۔
ذیابیطس کے مریضوں کوکسی بھی بیماری کا سامنا کرنے کے لئےقوت مدافعت کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔کیونکہ ان مریضوں میں قوت مدافعت کم ہوتی ہے اور وہ کسی بیماری کا مقابلہ کرنے سے قاصر ہوتے ہیں۔اس لئے اپنے مدافعتی نظام کو صحت مند رکھنا چاہیے۔تاکہ اور کسی مسائل سے بچ سکیں۔
اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ قدرتی طریقوں سے کیسے شوگر کو کنٹرول کریں تو یہ جاننے کے لئے یہ بلاگ لازمی پڑھئیں۔
شوگر کو کنٹرول کرنے کے طریقے-
ہم شوگر کو گھر میں مختلف طریقوں سے کنٹرول کر سکتے ہیں ،وہ طریقے مندرجہ ذیل ہیں؛
باقاعدگی سے ورزش-
ورزش کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔کیونکہ یہ ہماری صحت کو اچھا رکھنے اور ہمیں صحت مند رکھنے میں بہت اہم کردار ادا کرتی ہے۔جو لوگ باقاعدگی سے ورزش کرتے ہیں وہ بہت سی بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں۔کیونکہ یہ نہ صر ہمارے وزن پر کنٹرول کرتی ہے بلکہ بہت سی بیماریوں پر بھی کنٹرول کرتی ہے۔
اگرآپ اپنی بلڈشوگر کو کنٹرول کرنا چاہتے ہیں تو آپ باقاعدگی سے ورزش کریں۔ورزش کی وجہ سے ہمارا وزن کنٹرول میں رہتا ہے۔اس کے ساتھ ہم ذیابیطس پر بھی قابو پاسکتے ہیں۔ورزش کی وجہ سے انسولین کی حساسیت بڑھ جاتی ہےاور ہمارے عضلات کو موئثر طریقے سے گلوکوز کو استعمال کرنے میں مدد ملتی ہے۔
اس کی مددسے خون میں بلڈ شوگر کی سطح میں کمی آتی ہے۔کونسے فروٹ وزن گھٹاتے ہیں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
فائبر کا استعمال-
ہم ریشہ دار پھلوں اور سبزیوں کی مدد سےاپنے جسم میں ذیابیطس کو کنٹرول کرسکتے ہیں۔تحقیق سے یہ بات سامنےآئی ہے کہ ہم اعلی فائبر والی غذا کا استعمال کرکے ذیابیطس کو منظم کرسکتے ہیں۔جن غذاؤں میں فائبر موجود ہوتا ہے وہ یہ ہیں؛
سبزیاں-
پھل-
دالیں-
اناج-
ہم ان کے استعمال کی وجہ سے اپنی بلڈ شوگر پر کنٹرول کرسکتے ہیں اس لئے ہمیں زیادہ سے زیادہ ان کا استعمال کرنا چاہیے۔
پانی کا زیادہ استعمال-
یہ زندگی کی بنیادی ضرورت ہے۔پانی کے بغیر گزارہ مشکل ہے۔جب ہم زیادہ پانی کا استعمال کرتے ہیں تو گلوکوز کو پشاب کے راستے نکالنے میں مدد ملتی ہے۔ایک تحقیق میں یہ ثابت ہوا ہے کہ جو لوگ زیادہ پانی پیتے ہیں ان میں بلڈ شوگر کے ہائی ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔اس لئے پانی کا استعمال زیادہ کرناچاہیے۔
جب ہم پانی کا زیادہ استعمال کرتے ہیں تو ہمارا خون اور جسم ہائیڈریٹ رہتا ہے۔جس سےذیابیطس کا خطرہ کم کیا جاسکتا ہے۔میٹھے مشروبات کی وجہ سے خون میں گلوکوز کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے جس سے ذیابیطس کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
تناؤ کو کم کریں-
اضطراب اور تناؤ میں مبتلا رہنے کی وجہ سے بھی ہماری شوگر میں اضافہ ہوتا ہے۔اس لئے تناؤ کے انتظام کے لئے ہمیں ایسی سرگرمیاں کرنی چاہیے جس سے ہم اس حالت سے بچ سکیں۔اس لئے پریشانی سے بچنے کے لئے ہمیں کم سوچنا چاہیے اور اپنے دھیان کو بٹانا چاہیے۔
بھرپور نیند لیں-
نیند کی کمی کی وجہ سے انسان دن بھر تھکا ہوا محسوس کرتا ہے۔ہمیں خوشگوار طبیعت کے لئے ہمیں اچھی اور بھرپور نیند لینی چاہیے۔ناقص نیند میٹابولک ہارمونز میں خلل ڈال سکتی ہے۔اس سے کوریٹسول کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے۔جو بلڈ شوگر میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔اس لئے ہمیں رات کو 7 سے 8 گھنٹے کی نیند لینی چاہیے۔
پروٹین والی غذا-
ہمیں اپنی بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے کے لئے پروٹین والی غذاکا استعمال کرنا چاہیے۔جیسے دودھ انڈے وغیرہ۔دالوں میں بھی پروٹین پائی جاتی ہے۔اس کے علاوہ شوگر کے مریضوں کے لئے مچھلی بھی بہترین غذا ہے۔ہمیں اچھی صحت کے لئے اس کا بھی استعمال کرنا چاہیے۔ایک مطالعے سے ثابت ہوا ہے کہ ہم پروٹین والی غذا کی مدد سے شوگر پر کنٹرول حاصل کرسکتے ہیں۔
میتھی کے بیج-
ایک تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ شوگر پر کنٹرول کرنے کے لئے ہمیں میتھی کے بیج کا استعمال کرنا چاہیے،اس میں فائبر موجو د ہوتا ہے جو ذیابیطس کے مریضوں کے لئے اچھا ہے۔اس کو ہم ہلدی پاوڈر اور آملہ کے ساتھ ملا کر استعمال کرسکتے ہیں۔اس کے علاوہ آپ میتھی کے بیجوں کو رات پانی میںبھگو کر اگلی صبح استعمال کرسکتے ہیں۔
ہم ان تمام مندرجہ بالا طریقوں کی مدد سے ذیابیطس پر کنٹرول حاصل کرسکتے ہیں،لیکن اس بیماری میں لازمی ہمیں ڈاکٹر کےمشورے سے چلنا چاہیے،آپ ڈاکٹر سے بھی گھر بیٹھے بات کرسکتے ہیں۔اس کے لئے آپ مرہم ڈآٹ پی کے کی ویب سائٹ سے ایک مستند ڈاکٹر کی اپائنمنٹ حاصل کرسکتے ہیں۔اس کے علاوہ آپ اس نمبر پر 03111222398 آن لائن کنسلٹیشن لے سکتے ہیں۔