مردوں کی صحت بھی اتنی ہی ضروری اور اہم ہے جتنی عورتوں کی۔ عورت اگر نسل کو بڑھاتی ہے تو مرد اسی کنبے کی کفالت کرنے والا ہوتا ہے۔ اگر خاندان میں کمانے والا انسان ہی بیمار پڑنے لگے گا تو بیماری کے ساتھ ساتھ اور بھی مسائل پیدا ہونے لگیں گے۔
مردوں کی زندگی خوشگوار اور صحت مند بنانے کے لیے۔۔۔
انسان کی زندگی میں کچھ وقت اور حالات ایسے بھی آتے ہیں کہ جس کی وجہ سے بہت سے جسمانی اور دماغی مسائل جنم لیتے ہیں۔ ان میں غربت اور بیماری کا مقابلہ کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔ اس لئے ان حالات کو دیکھنے سے پہلے ضروری ہے کہ اپنی صحت کو بحال رکھنے کے لئے وہ کام کیے جائے جن سے انسان خوشگوار اور صحت مند زندگی گزار سکے اور پورے کنبے کو لے کر چل سکے۔
انسان اگر صحت مند ہوگا تب ہی دولت مند ہوگا، کیونکہ صحت مند رہ کر دولت تو کمائی جاسکتی ہے لیکن اگر صحت ہاتھ سے نکل جائے تو وہ نہیں خریدی جاسکتی۔
مردوں کو ایسی کونسی خوراک کا استعمال کرنا چاہیے جس سے وہ صحت مند زندگی گزار سکیں اگر آپ جاننا چاہتے ہیں تو اس کے لئے یہ بلاگ لازمی پڑھیں یہ آپ کے لئے فائدہ مند ثابت ہوگا۔
مردوں کے لئے جسمانی اور دماغی صحت کے لیے مفید خوراک
کونسی خوراک مردوں کی صحت کے لئے مفید ہے اور اس کا استعمال لازمی کرنا چاہیے وہ مندرجہ ذیل ہے؛
مردوں کی صحت کے لیے بادام کا استعمال
اگر بادام کی بات کی جائے تو یہ نہ صرف ہمارے دماغ کے لئے اچھا ہے بلکہ یہ جسمانی صحت کے لحاظ سے بھی بہت فائدہ مند ہے۔ بادام بظاہر تو چھوٹا سا میوہ ہے لیکن اس کے فوائد بہت زیادہ ہیں۔ بادام وہ تمام غذائی اجزا سے بھرپور ہوتا ہے جس کی ضرورت ایک انسان کو ہوتی ہے۔ اگر آپ چیزوں کو بھولنے کے عادی ہیں تو بادام کھانا شروع کریں اس سے آپ کی یاداشت میں اضافہ ہوگا۔
بادام میں کونسے غذائی اجزا پائے جاتے ہیں ؟ اگر آپ نہیں جانتے تو جانیں۔
بادام پروٹین، فائبر اور وٹامن ای سے پھرپور ہوتا ہے۔ وٹامن ای آنکھوں کی روشنی اچھی کرنے میں مدد کرتا ہے اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ عینک سے دور رہیں تو روزانہ بادام کا استعمال لازمی کریں۔
مردوں کی صحت کے لیے زیتون کے تیل کا استعمال
مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ زیتون کا تیل دل کی صحت کے لئے بہت مفید ہوتا ہے۔یہ غذائی اجزا سے مالا مال ہوتا ہے۔ دل کی بیماری کی وجہ سے ہونے والی اموات دنیا میں بہت زیادہ ہوگئی ہے۔ دل کی صحت کی بنیاد پر ہم لمبی عمر پاسکتے ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ اس کے استعمال سے بلڈ پریشر کی سطح بھی نارمل رہتی ہے۔
اس کے علاوہ اس کے استعمال سے کولیسٹرول کی سطح میں کمی آتی ہے۔ یہ ٹائپ 2 ذیابیطس کے مریضوں کے لئے مفید ہے۔ اس میں اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات پائی جاتی ہیں جو انسان کو کینسر سے بچاتی ہے۔ زیتون کا تیل کا استعمال مردوں کی صحت کے لئے بہترین ہے۔ ایک دن میں 2 ٹی سپون کا استعمال لازمی کرنا چاہیئے۔
مردوں کی صحت کے لیے انڈے کا استعمال
اگر انڈوں کی بات کی جائے تویہ بھی مردوں کی صحت کے لئے مفید ہوتے ہیں۔جو مرد جم کرتے ہیں اور اپنے مسلز بناتے ہیں وہ لازمی انڈوں کا استعمال کرتے ہیں۔ انڈوں میں پروٹین کی اچھی خاصی مقدار موجود ہوتی ہے جو پٹھوں کو طاقت دیتی ہے۔ اس کے علاوہ ان میں وٹامن بی6 اور وٹامن بی 5 ہارمون کو متوازن رکھنےاور تناؤ کو کنٹرول کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ مدافعتی نظام کے لئے بہت اچھے ہوتے ہیں۔
مردوں کی صحت کے لیے گرین ٹی کا استعمال
مطالعات سے علم ہوا ہے کہ گرین ٹی بھی مردوں کی صحت کے لئے اچھی ہوتی ہے۔ یہ صحت مند وزن کو برقرار رکھتی ہے۔بہت سی خواتین بھی اپنے وزن کو کنٹرول کرنے اور خوبصورت جلد کے لئے استعمال کرتیں ہیں۔ گرین ٹی میں بی 6 اور وٹامن ای موجود ہوتا ہے، جو صحت مند جلد کے لئے بہت اہم ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ دل کی صحت کے لئے بھی بہت مفید ہے۔ اس کے استعمال سے سانس کی خوشبو بھی اچھی ہوتی ہے۔اس کے علاوہ دماغ کے فنکشن کے لئے بہت مفید ہے۔ مردوں کو اس کا استعمال لازمی کرنا چاہیے۔
مردوں کی صحت کے لیے سرخ گوشت کا استعمال
سرخ گوشت مردوں کی صحت کے لئے بہترین ہے۔ اس میں امائنوایسڈ موجود ہوتا ہے، جو میٹابولزم کے لئے بہت اچھا ہوتا ہے۔اس میں پروٹین موجود ہوتی ہے جو ہماری ہڈیوں کے لئے بہت اچھی ہوتی ہے۔ پٹھوں کی نشوونما اور انہیں بنانے میں پروٹین ہماری بہت مدد کرتی ہے۔
۔ 1 اس کے علاوہ دن میں پھلوں اور سبزیوں کا استعمال لازمی کرنا چاہیئے۔
۔ 2 صحت مند رہنے کے لئے پانی کا بھی زیادہ استعمال کرنا چاہیئے۔
۔ 3 فاسٹ فوڈ اور سگریٹ نوشی سے پرہیز کریں۔
مردوں کو اپنی جسمانی اور دماغی صحت کی بحالی کے لئے ایسی خوراک کا استعمال کرنا چاہیئے۔ ہم کچھ غذاؤں کی مدد سے اچھی اور صحت مند زندگی گزار سکتے ہیں، کیونکہ اگر ہمارا مدافعتی نظام مضبوط ہوگا ہم تب ہی کسی بھی بیماری کا مقابلہ کر سکیں گے۔
ہم ان چیزوں کی مدد سے اچھی صحت حاصل کرسکتے ہیں لیکن اگر خدانحواستہ ہم کسی بھی بیماری میں مبتلا ہیں تو اس کے لئے ہمیں ایک ڈاکٹر کی رائے ضرور شامل کرنی چاہیئے۔
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں پہ کلک کریں
Android | IOS |
---|---|
![]() ![]() |
![]() ![]() |