جسم کے تمام افعال یعنی فنکشنز کو کام سرانجام دینے کے لئے آئرن کی بہت ضرورت ہوتی ہے۔یہ ہمارے جسم میں ایک ضروری وٹامن ہے۔اس کی کمی ہمیں مختلیف بیماریوں میں مبتلا کرتی ہے۔بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ بہت سے افراد کو آئرن کی کمی کاعلم نہیں ہوتا جس وجہ جسم میں بہت سی پچیدگیاں پیداہوتیں ہیں۔جسم میں کونسی ایسی نشانیاں ہیں جس وجہ سے ہمیں پتہ چلتا ہے کہ جسم میں آئرن کی کمی ہے یہ جاننے کے لئے یہ مضمون آپ کے لئے مددگارثابت ہوگا۔
آئرن کی کمی کی جسم میں نشانیاں-
جسم میں اس کی کمی کی وجہ سے جو نشانیاں رونما ہوتیں ہیں وہ مندرجہ ذیل ہیں؛
سردرد یا چکرآنا-
اس کی کمی کی وجہ سے اکثر سردردریا چکر آتے ہیں۔خون کے سرخ خلیوں میں ہیموگلوبن کم ہونے کا مطلب یہ ہے کہ دماغ تک آکسیجن پوری نہیں پہنچتی اس وجہ سےخون کی نالیوں میں سوجن ہوتی ہے جو سردرد کا باعث بنتی ہے۔باربار سردردر ہونا یا چکر آنا آئرن کی کمی کی وجہ سے ہوسکتا ہے۔
تھکاوٹ-
جسم میں آئرن کی کمی کی وجہ سے انسان غیر معمولی تھکاوٹ کا شکار رہتا ہے۔ اس کی کمی خون کی کمی کا باعث بنتی ہے جس وجہ سے مناسب آکسیجن کی مقدار جب ہمارے پٹھوں تک نہیں پہنچتی تو انسان تھکاوٹ کا شکار رہتا ہے۔اگرآپ کام کرنے کے بغیر بھی تھکاوٹ محسوس کرتے ہیں تو آپ میں اس کی کمی ہوسکتی ہے۔جو بہت سی بیماریوں کو دعوت دے سکتی ہے۔
سانس کی قلت-
ہمیوگلوبن ہمارےجسم میں خون کے سرخ خلیوں میں آکسیجن لے جانے کے قابل بناتا ہے۔جب اس وٹامن کی کمی کی وجہ سے ہیموگلوبن کی سطح کم ہوتی ہےتوآکسیجن کی سطح بھی کم ہوجاتی ہے۔اس کے نتیجے میں سانس لینے کی شرح زیادہ ہوگی کیونکہ ہمارا جسم زیادہ آکسیجن لینے کی کوشش کرتا ہے۔اس وجہ سے سانس کی قلت ایک عام علامت ہے۔
خشک اور خراب بال-
اس کی کمی کی وجہ سے ہمیں خشک اور خراب بال حاصل ہوتے ہیں۔جسم میں آئرن کی کمی کی وجہ سے ہیموگلوبن کی سطح کم ہوجاتی ہے جس وجہ سے خلیوں کو دستیاب آکسیجن کی مقدار میں کمی آتی ہے۔جو بالوں کی نشوونما کے لئے بہت ضروری ہے۔
جب جلد اور بال آ کسیجن کی فراہمی سے محروم ہوجائیں تو جلد اور بال کمزور ہوجاتے ہیں۔
تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ بالوں کا گرنا آئرن کی کمی سے وابستہ ہے۔
زبان اور منہ کی سوجن-
اگرآپ کے منہ کے اندر مندرجہ ذیل علامات ہیں تو آپ کو آئرن کی کمی ہوسکتی ہے؛
خشک منہ-
منہ کے اندر جلتا ہوا احساس-
ہونٹوں کے کونے میں سرخ دڑاڑیں-
منہ کا السر-
پیلی رنگت-
پیلی رنگت بھی اس کی کمی کی علامت ہے۔ہمارے جسم میں موجود ہیموگلوبن ہمارے خون کو سرخ رنگ دیتا ہے۔آئرن کی کمی کی وجہ سے ہیموگلوبن کی کی بھی سطح ک ہوتی ہے جس وجہ سے رنگت پیلی ہوتی ہےاور انیممیا کی کمی کی عام نشانی ہے۔
مندرجہ بالا علامات ظاہر کرتیں ہیں کہ ہم میںاس وٹامن کی کمی ہے۔اگرآپ میں یہ علامات پائی جاتیں ہیں تو آپ آئرن کی کمی کا شکار ہوسکتے ہیں۔ہم کیسے اپنے جسم میں اس کی کمی کو پورا کرسکتے ہیں اس کے لئے ہمیں ایسی غذا کا استعمال کرنا ہوگا جو اس سے بھرپور ہو۔وہ کونسی غذا ہے جس میں آئرن بھرپور مقدار میں پایا جاتا ہے یہ جاننے کے لیے مزید پڑھیں؛
آئرن کی کمی دور کرنے والی غذائیں-
جسم میں آئرن کی کمی کو دور کرنے والی غذائیں مندرجہ ذیل ہیں؛
سرخ گوشت-
سرخ گوشت اس وٹامن کا اچھا ذریعہ ہے۔
گوشت میں پروٹین،سیلینیم اور زنک جیسے وٹامنز موجود ہوتے ہیں۔محققین کا کہنا ہے کہ مستقل طور پر گوشت کھانے اور مچھلی کا استعمال کرنے والے افراد میں اسکی کمی کا امکان کم ہوتا ہے۔اس لیے اس کی کمی دور کرنے کے لئے سرخ گوشت کا استعمال کرنا چاہیے۔
کدو کے بیج-
کدو کے بیجوں می آئرن پایا جاتا ہے۔اس کے علاوہ ان میں زنک اور میگنیشمیم کی بھی اچھی مقدار پائی جاتی ہے۔ہمیں اس کی کی کمی کو دور کرنے کے لئے کدو کے بیجوں کا استعمال کرنا چاہیے۔
مچھلی کا استعمال-
مچھلی بھی آئرن کا ایک بہترین ذریعہ ہے،اس میں آئرن کے علاوہ اور بھی بہت سے غذائی اجزا موجود ہوتے ہیں جو ہمیں صحت مند فوائد فراہم کرتے ہیں۔یہ اومیگا 3 فیٹی ایسڈ سے بھرپور ہوتی ہے۔جو ہمارے مدافعتی نظام اور دماغ کی صحت کے لئے بہت ضروری ہے۔
دیگر ذرائع-
پالک نان ہیم آئرن کا ذریعہ ہے۔اس میں کیلوری کی مقدار کم ہوتی ہے اور یہ اس کو جذب کرنے میں مدد کرتی ہے۔
ڈارک چاکلیٹ میں بھی یہ وٹامن پایا جاتا ہے۔
اس کے لیے دالیں ،چنےاورسویا بین بھی اس کا ذریعہ ہیں۔
اس وٹامن کی کمی ہمیں اور کئی مسائل پیدا کرسکتی ہے اس لئے اس کی تشخص کرنا بہت ضروری ہے۔اس کے لئے ضروری ہے کہ اچھے ڈاکٹر سے رابطہ کیا جائے اس کے ہم گھر بیٹھے مرہم ڈاٹ پی کی ویب سائٹ سے ڈاکٹر کی اپاینمنٹ حاصل کرسکتے ہیں یا آن لائن کنسلٹیشن یا اس نمبر پر 03111222398 وڈیو کنسلٹیشن لے سکتے ہیں۔