سوتے ہوئے بل پڑنا تکلیف دہ ہوتا ہے ٹانگوں میں یہ درد غیرارادی پٹھوں کا سکڑاؤ ہے جو سیکنڈ یا منٹ تک رہ سکتا ہے یہ آپ کی نیند ورزش کے معمولات اور زندگی کے عمومی معیار کو متاثر کرتا ہے۔
سوتے ہوئے بل پڑنے کی وجوہات میں کچھ حالات اور دوائیں ان کا سبب بن سکتی ہیں جب درد ہوتا ہے تو پٹھوں کو موڑنے کی کوشش کریں گرم پانی یا برف کی سکائی کریں اور متاثرہ حصے کی مالش کریں۔
ٹانگوں کے بل پڑنا کیا ہیں؟
ٹانگوں میں اچانک درد غیر ارادی شدید پٹھوں میں درد اور کھنچاؤ عام طور پر آپ کے پاؤں کے پچھلے حصے یا ران میں ہوتا ہے بعض اوقات یہ ٹانگ میں شدید درد کا سبب بن سکتا ہے اگرچہ اس درد کا رہنا تکلیف دہ ہے لیکن یہ درد عام طور پر بے ضرر ہوتا ہے۔
ٹانگوں میں بل پڑنے سے کیسا محسوس ہوتا ہے؟
ٹانگوں میں درد ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے ایک بندھے ہوئے سکڑے ہوئے پٹھے کو گرہ میں جکڑ دیا گیا ہو یہ شدید تکلیف دہ اور ناقابل برداشت ہوتا ہے درد دور ہونے کے بعد اس جگہ میں آپ کے پٹھوں کو گھنٹوں تک تکلیف ہو سکتی ہے۔
ٹانگوں میں مسلسل بل پڑنے اور شدید تکلیف کی صورت میں ماہر ڈاکٹر سے مشورے کے لیے مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ وزٹ کریں یاپھر 03111222398 پر رابطہ کریں
ٹانگوں میں بل کو کیسے روک سکتے ہیں؟
متاثرہ پٹھوں کو زبردستی کھینچنے کی کوشش کریں مثال کے طور پر اپنے پیر کو اوپر کی طرف موڑ کر اپنے پچھلے پٹھوں کو کھینچیں اور ان کو ہلائیں اس کی مالش کریں یا خود کو چلنے پر مجبور کریں اس پر برف یا گرم پانی کی سکائی کرنے سے مدد مل سکتی ہے ہیٹنگ پیڈ استعمال کریں یا گرم پانی سے غسل کریں۔
بدقسمتی سے ایسی کوئی گولیاں یا انجیکشن نہیں ہیں جو ٹانگوں کے اسطرح کے درد کو فوری طور پر دور کر دیتے ہیں تاہم ایسے طریقے موجود ہیں جو درد کو ہونے کو روک سکتے ہیں۔
کیا آپ کو رات کو ٹانگوں میں درد ہو سکتا ہے؟
رات کو ان میں درد اس وقت ہوتا ہے جب آپ زیادہ ایکٹو نہیں ہوتے ہیں یا جب آپ سو رہے ہوتے ہیں وہ آپ کو جگا سکتے ہيں آپ کے لیے دوبارہ سونا مشکل بنا سکتے ہیں اور آپ ساری رات درد محسوس کر سکتے ہیں۔
یہ اکثر بڑی عمر کے بالغوں کو ہوتا ہے 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں میں یہ درد ہر دو مہینے میں کم از کم ایک بار رات کے وقت ٹانگوں میں ضرورہوتا ہے 50 سال یا اس سے زیادہ عمر کے تقریباً ہر بالغ کو کم از کم ایک بار یہ ہوتا ہے۔
سات فیصد بچے بھی اس کا شکار ہوسکتے ہیں تقریباً 40% حاملہ خواتین کو رات کے وقت ٹانگوں میں درد ہو سکتا ہے اس کے پیچھے وجہ یہ سمجھی جاتی ہے کہ حمل کا اضافی وزن پٹھوں میں تناؤ پیدا کرتا ہےان میں درد کئی سیکنڈ سے کئی منٹ تک رہ سکتا ہے۔
کیا ٹانگوں میں درد کسی سنگین چیز کی علامت ہے؟
ان میں درد بعض اوقات صحت کی سنگین حالت کی علامت ہو سکتا ہے اگر آپ کو تشویش ہے کہ آپ کی صحت کی حالت سنگین ہے تو اپنے ہیلتھ کیئر فراہم کنندہ سے رابطہ کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہ کریں اور اپنی علامات بشمول آپ کی ٹانگوں کے درد کی اطلاع دیں اور ان علامات کے برقرار رہنے کی صورت میں پٹھوں کے ماہر ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔
آڈیوپیتھیک درد کیا ہے؟
کچھ ٹانگوں کے درد بغیر وجہ کے معلوم ہوتے ہیں اور انہیں آڈیوپیتھیک درد بھی کہا جاتا ہے ثانوی ٹانگوں کے درد زیادہ سنگین صحت کی حالت کی علامت یا پیچیدگی کو ظاہر کرتے ہیں آڈیوپیتھیک ٹانگوں کے درد کی بنیادی وجہ کیا
غیر ارادی اعصابی اخراج خون کی فراہمی میں پابندی، تناؤ ،بہت زیادہ تیز شدت والی ورزش جو خواتین حاملہ ہوتی ہیں ان کی ٹانگوں میں اکثر دن اور رات میں درد ہوتا ہے دیر تک بیٹھنا، پٹھوں کا زیادہ استعمال،کنکریٹ کے فرش پر کھڑے یا کام کرنا،غلط طریقے سے بیٹھنا وغیرہ شامل ہے۔
علاج کے طریقے
۔1 ورزش کرنا دن کے وقت ان کی ورزشیں کریں اور سونے سے پہلے ہلکی سی چہل قدمی کریں
۔2 ہائیڈریشن روزانہ آٹھ گلاس پانی پئیں
۔3 کیفین والے مشروبات سے پرہیز کریں
۔4 تمام وٹامنز اور ادویات بشمول پٹھوں کوآرام پہنچانے والی ادویات ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق استعمال کریں
۔5 سونے سے پہلے اپنے بستر کے پاس ہیٹنگ پیڈ اور مساج رولر ضرور رکھیں
صحیح جوتوں کا انتخاب کریں
سونے کی پوزیشن ٹھیک رکھیں اگر آپ اپنی پیٹھ پرسوتے ہیں تو اپنے پاؤں کی انگلیوں کو اوپر رکھیں سونے سے پہلے اپنی ٹانگیں اسٹریچ کریں ان کو سیدھا کریں اور پھر اسے موڑیں اپنی انگلیوں کو اپنی پنڈلی کی طرف کھینچ کر پٹھے کھینچیں۔
مالش کرنا پٹھوں کی مالش کے لیے اپنے ہاتھ یا رولر کا استعمال کریں کھڑے ہو جائیں فرش کی مخالف سمت اپنے پیروں کو دبائیں۔
ہیٹنگ پیڈ استعمال کریں
جب آپ چلتے ہیں تو آپ کے پٹھے حرکت کرتے ہیں ہیٹنگ پیڈ استعمال کریں یا گرم پانی سے غسل کریں
برف سے سکائی کریں
برف سے سکائی کریں ایک تولیہ میں برف کا ایک ٹکڑا لپیٹیں اور اسےاس جگہ پر لگائیں جہاں درد ہے یا پھر درد کش ادویات کی مدد لیں شدید درد کی صورت میں بہتر محسوس ہوگا۔
اپنے ہیلتھ کیئر فراہم کنندہ سے ملیں اگر آپ کی ٹانگوں میں درد ناقابل برداشت ہے اکثردرد طویل عرصے تک رہتا ہے اگر آپ کو ٹانگوں میں درد یا ان علامات میں سے کوئی بھی ہو تو فورا متعلقہ ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔