آپ کے خیال میں آپ کےبالوں کا دشمن کون ہے؟ایسا دشمن جو آپ کےبالوں کی خوبصورتی اور نشوونما میں خلل ڈالتا ہے۔دشمن جو بالوں کی چمک اور صحت کو متاثر کرتا ہے۔جب دشمن کی بات کی جائے تویہ خیال آتاہےکہ جو دشمن ہوگا شکل سےکافی خطرناک ہوگا ۔اور جسمانی لحاظ سے کافی طاقت ور اوربڑاہوگا۔
بالوں کا دشمن خشکی
یہاں بات ہورہی ہےبالوں کے دشمن کی جو جسمانی لحاظ سے اتنابڑااورخوفناک نہیں ہے۔لیکن یہ بالوں کے لئے انتہائی نقصان دہ ہے۔ہم یہاں بات کررہے ہیں بالوں کی خشکی کی ۔ بظاہر چھوٹی اور معمولی سی چیز لگتی ہے ۔ لیکن اس کے نقصانات بڑےدشمن سے کم نہیں۔
آئیں ہم دیکھتے ہیں یہ کیا نقصان پہنچاتا ہےاوران سے ہم کیسے بچ سکتے ہیں،خاص طورپرتب جب موسم ٹھنڈاہوتاہے کیونکہ ٹھنڈے موسم میں ہواخشک ہونے کی وجہ سے یہ بالوں میں ٹھکانہ کرتی ہے۔بالوں کو نقصان پہنچاتی ہے۔ہم چند کوششوں اور تیاری سے اس دشمن کو مات دے سکتے ہیں۔ ،اورآرام سے زندگی گزار سکتے ہیں۔ ورنہ یہ اپنی دشمنی پراترجائے توسر کی جلد میں خارش کی وجہ سے زخم بھی کردیتی ہے۔
خشکی کی وجہ
سر میں خشکی کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں، ویب سائٹ ہیلتھ لائن کے مطابق خشکی کی وجہ تناؤ بھی ہوسکتا ہے، خشکی کی عام وجہ بالوں کو نہ دھونا۔متوازن غذا کا نہ استعمال کرنا،پانی کی کمی ہونا،ایک دوسرے کی کنگھی استعمال کرناشامل ہے ۔مختلیف اسپرے کا بالوں میں استعمال کے علاوہ بالوں میں خشکی ایک فنگس کی وجہ سے بھی ہوسکتی ہے ۔جسے میلاسیزیافرفر کہتے ہیں۔جب سرد موسم کا آغاز ہوتا ہے چاہےعورت ہویامرد ہوا خشک ہونے کی وجہ سے خشکی کا سامناکرناپڑتاہے۔جوایک عام مسئلہ ہے۔
خشکی کاعلاج
خشکی=ی کے علاج کے لئے چند بہترین گھریلوطریقے ہیں،ان کے استعمال سےآپ بہتری محسوس کرسکتے ہیں،وہ نسخے مندرجہ ذیل ہیں؛
ناریل کا تیل
ناریل کا تیل بالوں کے مسائل حل کرنے کے لئےبہت اہم سمجھاجاتاہے،ہیلتھ لائن کے مطابق ناریل کا تیل جلد کی ہائیڈریشن اور خشکی سے بچنے میں مدد فراہم کرتاہے۔ایک چھوٹےسے مطالعےسےعلم ہواہے کہ ناریل کاتیل ہائیڈریشن کوبہتر بنانے میں موئژ ثابت ہوا ہے۔ تیل کے استعمال سے بالوں کی خشکی کو دور کیا جاسکتا ہے۔
ایلوویرا کااستعمال
ایلوویراکا استعمال بہت سی چیزوں میں کیا جاتا ہے،ایلوویرا کا استعمال دوائی کے طور پر بھی کیاجاتاہے ۔اس کے علاوہ اس کو کاسمیٹکس میں بھی استعمال کیاجاتاہے،
جس میں اینٹی بیکٹریل اور اینٹی فنگل جیسی خصیوصیات پائی جاتی ہیں۔یہ جلد کے کسی زخم کے لئے بھی موئثرہے۔ خشکی سے بچانے میں بھی مدد فراہم کرتی ہے۔اسکی اینٹی بیکٹریل خصوصیات کسی بھی انفیکشن سے محفوظ رکھتی ہے۔
سیب کا سرکہ
سیب کا سرکہ متعدد فوائد سے بھرپورہے۔اس کی مدد سے ہم وزن میں بھی کمی لاسکتے ہیں۔
سرکےکو ہم خشکی ختم کرنےکے لئے قدرتی علاج کےطورپر استعمال کرتے ہیں۔سرکہ میں موجود تیزابیت جلد میں مردہ خلیوں کو دوبارہ سے کام کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔یہ سرکہ فنگس کی نشوونماکو کم کرنےاور خشکی کو دور کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
لیموں کا رس
لیموں کے رس کی مدد سے خشکی کے اثرات کو کم کیا جاتا ہے۔لیموں میں سٹرک ایسڈ ہایا جاتا ہے ۔جو خشکی کو دور کرنے میں اہم ہے۔روئی کی مدد سےسر کی جلد میں رس لگانے سے آپ کو خشکی سے نجات مل سکتی ہے۔
نیم کا تیل
نیم کڑوا ہوتا ہےاس میں اینٹی بیکٹریل خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ جو جلد کو کسی بھی انفیکشن سے محفوظ رکھتی ہے۔نیم کو دوائی کے طور پر زخموں پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔بالوں میں اس کو استعمال کرکے ہم خشکی سے چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں۔
پیاز اور لہسن کا رس
پیازاور لہسن سر کے بالوں کی نشوونما کے ساتھ ساتھ بالوں کی خشکی ختم کرنے میں بھی مددگار ہے۔پیاز میں اینٹی فنگل،لہسن میں اینٹی بائیوٹک اور اینٹی بیکٹریل خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ جو خشکی کے علاج میں معاون ہیں۔بیکنگ سوڈا بھی اس علاج میں بہت اہم ہے۔
تناؤ کا انتظام
ہیلتھ لائن اور میڈیکل نیوز ٹوڈے کے مطابق سر میں خشکی کی وجہ تناؤ بھی ہوسکتا ہے،لہذا تناؤ سے بچنے کے لئے ورزش لازمی کرنی چایئے،جس سے تناؤ کم ہوسکتا ہے۔
ان سب نسخوں سے ہم خشکی کا علاج کر سکتے ہیں لیکن جب یہ خشکی فنگل انفیکشن میں بدل جاتی ہے تو اس کے لئے امراض جلد کے ڈاکٹر سے ملنا ضروری ہے۔ کیونکہ فنگل انفیکشن ایک فردسے دوسرے میں بھی منتقل ہوسکتا ہے۔اور شدید خارش کی صورت میں سر کی جلد میں زخم بھی بن سکتے ہیں۔اس لیے آپ با آسانی گھر سے ایک فون کال کرکے پرہم۔پی۔کے کی ویب سائٹ سے ڈاکٹر کی اپائنمنٹ حاصل کرسکتے ہیں ۔وڈیوکال کے ذریعے آن لائن کنسلٹیشن بھی لے سکتے ہیں۔