کہتے ہیں کہ کام کرنا دماغی صحت اور جسمانی صحت دونوں کے لئے اچھا ہوتا ہے، لیکن شرط یہ ہے کہ کام کی جگہ پر ماحول مثبت اور اچھا ہو۔گھر ہو سکول ،کالج یا آفس ہو ان سب جگہوں پر اچھا ماحول بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔کیونکہ یہ انسان کی دماغی صحت کے لئے بہت اہم ہے۔
ورک پلیس ہو یا گھر ۔۔۔
آفس ہو یا کوئی بھی کام کی جگہ ہو وہ انسان کا دوسرا گھر ہوتا ہےجہاں انسان بہت سی اہم سرگرمیاں سر انجام دیتا ہے۔تکلیف دہ ماحول بہت منفی اثرات مرتب کرتے ہیں۔ جس کی وجہ سے انسان کی صحت کے ساتھ ساتھ کام بھی متاثر ہوتا ہے۔ ہم کام کی جگہ پر اگر پریشانی کی بات کریں تو وہ ہمارے لئے بہت سے مسائل پیدا کر سکتی ہے۔ جیسے ایک مثال لے لیں۔ اگر آپ کہیں کام کرتے ہیں آپ کا باس آپ کو کسی نہ کسی بات پر رسوا کرتا ہے یا آپ کا کوئی ساتھی آپ کے کام میں رکاوٹ بنتا ہے تو یہ آپ کی کامیابی میں رکاوٹ ڈال سکتا ہے اور صحت کے مسائل پیدا کرسکتا ہے۔
اگر آپ کسی بھی سبب کی وجہ سے بیمار پڑتے ہیں۔ اگر آپ کو صحت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو آپ ان بیماریوں سے نمٹ سکتے ہیں، ہم گھر بیٹھے مرہم کی ویب سائٹ پہ ایک کال کی مددسے ڈاکٹر کی اپائنمنٹ حاصل کرسکتے ہیں اس کے علاوہ آپ وڈیو کال پریا اس نمبرپر03111222398آن لائن کنسلٹیشن لےسکتے ہیں۔
ورک پلیس بولینگ کیا ہوتی ہے؟
ورک پلیس بولینگ سے مراد آپ کے بارے میں گپ شپ،باس کا غیرمناسب سلوک، کسی کا ناکام کرنے کی کوشش کرنا، مذاق بنانا، طنز کرنا، غلط نام سے پکارنا،دھمکی دینا، ایک شخص پر زیادہ کام ڈالنا، غیرمنصفانہ سلوک اور چھٹی کے لیے درخواست کو منظور نہ کرنا شامل ہے۔
یہ ہرایسمنٹ کی ایک قسم ہے، بہت سے لوگوں کو اپنےکام کی جگہ پر بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جیسے آپ کو اپنے باس سے ڈانٹ پڑتی ہے اور باقی ساتھی کارکنان آپ کے بارے میں ایک دوسرے سے گفتگو کرتے ہیں یہ چیز آپ میں خوداعتمادی کو ختم کرتی ہے اور افسردگی اور اضطراب جیسے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔یہ سب چیزیں بہت سی بیماریاں پیدا کرتی ہیں اس سے نہ صرف ذہنی صحت بلکہ جسمانی صحت کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔
دماغی صحت
اگر آپ آفس میں کسی اذیت یا پریشانی کا شکار ہیں تو ذہنی بیماریوں کے اسباب پیدا ہوسکتے ہیں ،ہمیں کن مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے وہ میں شامل ہیں؛
۔1 تناؤ
۔2 بےچینی
۔3 گھبراہٹ
۔4 سونے میں پریشانی
۔5 چڑچڑاپن
۔6 افسردگی
جسمانی اثرات
ہم منفی ماحول کی وجہ سے بھی جسمانی بیماریوں کا شکار ہوتے ہیں؛
۔1 ہائی بلڈ پریشر
۔2 ذیابیطس
۔3 معدے کے مسائل
۔4 ہارمونز میں عدم توازن
۔5 دردِ شقیقہ
آفس میں کیے جانے والے کام کی کارکردگی پر اثرات
جہاں پر ہم کام کرتے ہیں اگرہم وہاں پر کسی اذیت یا پریشانی کا شکار ہیں تو ہماری ملازمت کی کارگردگی بھی متاثر ہوتی ہے اور کامیابی سے بھی محروم رہتے ہیں۔کیسے جاب کی کارگردگی پراثرہوتا ہے ہم وہ جانتے ہیں؛
۔1 کام کرنے کی عدم صلاحیت
۔2 خوداعتمادی کا نہ ہونا
۔3 فیصلہ کرنے کی صلاحیت سے محرومی
۔4 کارگردگی کا نہ ہونا
جب ہم کم کارگردگی دکھاتے ہیں تو ہم کامیاب بھی نہیں ہوتے، بین الاقوامی آرگنائزیشن کا کہنا ہےکہ ورک پلیس بولینگ اس قدر بڑھ گئی ہے کہ ترقی کی راہ میں بھی رکاوٹ ہوتی ہے اور انسان بیماریوں کا بھی شکار ہوتا ہے۔ اگر آپ بھی ایسے حالات سے گزر رہے ہیں تو اپنی مشکلات کو بڑھانے کے بجائے فوری ڈاکٹر سے رجوع کریں۔